ایران کے مشرق وسطیٰ میں قائم امریکی فوجی اڈّوں کو میزائل حملوں کا نشانہ بنانے پر سعودی عرب سمیت متعدد خلیجی ممالک نے مذمت کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بھی قطر میں امریکی فوجی اڈّوں کو نشانہ بنانے پر ایران کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ بین الااقوامی قوانین کی خلاف ورزی اور ہمسائیگی کے منافی عمل ہے۔

بیان میں سعودی عرب نے قطر سے مکمل اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ ان مشکل لمحات میں اپنے برادر اسلامی اور پڑوسی ملک اور عوام کے ساتھ کھڑے ہیں۔

#بيان | تدين المملكة العربية السعودية وتستنكر بأشد العبارات العدوان الذي شنته إيران على دولة قطر الشقيقة والذي يعد انتهاكاً صارخاً للقانون الدولي ومبادئ حسن الجوار، وهو أمر مرفوض ولا يمكن تبريره بأي حال من الأحوال.

pic.twitter.com/bH49GczghD

— وزارة الخارجية ???????? (@KSAMOFA) June 23, 2025

 

عراق اور شام نے بھی امریکی فوجی اڈّوں پر حملوں کو خود مختاری کی خلاف ورزی قرار دیتے ہوئے ایران سے عالمی قوانین اور فضائی حدود کے احترام کا مطالبہ کیا ہے۔

قبل ازیں قطر نے بھی دوحہ میں امریکی فوجی اڈے "العدید" پر ایران کے میزائل حملے پر سخت ردعمل دیتے ہوئے کہا تھا کہ وہ بین الاقوامی قانون کے تحت براہِ راست اور مناسب جواب دینے کا حق محفوظ رکھتا ہے۔

قطر کی وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ قطری فضائی دفاع نے العدید ایئر بیس کو نشانہ بنانے والے ایرانی میزائل حملے کو کامیابی سے روک لیا۔

وزارت نے مزید تصدیق کی کہ ایرانی حملے میں کوئی جانی نقصان یا زخمی رپورٹ نہیں ہوا۔

قطر کے وزارت خارجہ کے ترجمان ماجد الانصاری نے ایرانی حملے کو قطر کی خودمختاری کی "کھلی خلاف ورزی" قرار دیا۔
 

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

ایران نے پاکستان اور  سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی

تہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایران نے پاکستان اور  سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی ہے۔پاکستان کے دورے پر آئے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر نے جیو نیوز کے پروگرام کیپیٹل ٹاک میں گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ اس معاہدے میں ایران کو  بھی شامل کیا جانا چاہیے۔

ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرکا کہنا تھا کہ او آئی سی کو  نیٹو  کی طرز   پر اسلامی ممالک کی مشترکہ فوج  تشکیل دینی چاہیے۔ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکرکا کہنا تھا پاکستان سمیت دیگر اسلامی ممالک کو  صرف فلسطینیوں کے تحفظ اور مدد کے لیے اپنی فوج غزہ بھیجنی چاہیے،کوئی ایسا قدم نہیں اٹھانا چاہیے جس سے اسرائیلی تسلط مزید مضبوط ہو۔

27 ویں ترمیم کو جو پارٹی منظور کرے گی ،پاکستان کی سیاسی تاریخ میں اس کا نام مٹ جائے گا،مشتاق غنی

اس سے قبل صدر  ایف  پی سی سی آئی عاطف اکرام شیخ  اور  وفد سے ملاقات کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ایرانی پارلیمنٹ کے اسپیکر محمد باقر کا کہنا تھا کہ پاکستان نے اسرائیلی جارحیت کے دوران جس طرح ایران کا ساتھ دیا کوئی ایرانی اسے بھلا نہیں سکتا۔ایرانی اسپیکر کا کہنا تھا کہ  پاکستان امت مسلمہ کے لیے ایک بہترین اثاثےکی مانند ہے، پاکستان  اور  ایران مشترکہ چیلنج کا سامنا کر رہے ہیں، ان کا مل کر مقابلہ کیا جاسکتا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ  میڈیکل، توانائی  اور  بینکنگ سمیت دیگر شعبوں میں دونوں ملکوں کے درمیان تعاون بڑھانےکے  وسیع مواقع ہیں

پی ٹی آئی کے سابق رہنما متحرک۔۔۔ اسحاق ڈار، ایاز صادق اور مولانا فضل الرحمان سے ملاقاتوں کا فیصلہ

مزید :

متعلقہ مضامین

  • ایران نے پاک سعودی دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کردی
  • ایران کی پاکستان و سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش
  • ایران نے پاکستان اور سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شمولیت کی خواہش ظاہر کر دی
  • ایران نے پاکستان اور  سعودی عرب کے دفاعی معاہدے میں شامل ہونے کی خواہش ظاہر کردی
  • مذاکرات ناکام ہوئے تو واحد آپشن فوجی آپریشن ہوگا: وزیردفاع
  • زہران ممدانی کی کامیابی کے بعد امریکی صدر ٹرمپ کا ردعمل سامنے آگیا
  • سعودی عرب کی جدید ایف 35 لڑاکا طیارے خریدنے کی درخواست پینٹاگون نے منظور کر لی
  • امریکہ کا داعش کی سازش ناکام بنانے کا دعویٰ
  • کون سے مریض حج پر نہیں جاسکتے، سعودی وزارت نے وضاحت جاری کردی
  • چین کو تائیوان پر حملے کی صورت میں نتائج کا اندازہ ہے، ڈونلڈ ٹرمپ