امریکی ایئر بیس پر حملے کے بعد قطر نے فضائی حدود عارضی طور پر بند کر دیں
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دوحہ: قطر نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی اور ممکنہ خطرات کے پیش نظر اپنی فضائی حدود کو عارضی طور پر بند کرنے کا اعلان کر دیا ہے، یہ اقدام ملک میں شہریوں، رہائشیوں اور زائرین کی حفاظت کو یقینی بنانے کے لیے اُٹھایا گیا ہے۔
عالمی میڈیا رپورٹس کےمطابق قطری وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہےکہ ریاستِ قطر کی جانب سے شہریوں، رہائشیوں اور زائرین کی حفاظت کے عزم کے تحت متعلقہ حکام نے ملک کی فضائی حدود میں فضائی ٹریفک کو عارضی طور پر معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے، یہ اقدام خطے میں ہونے والی پیش رفت کے تناظر میں حفاظتی تدابیر کے ایک سلسلے کا حصہ ہے۔
وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ متعلقہ حکام صورتحال پر مسلسل اور قریبی نظر رکھے ہوئے ہیں اور علاقائی و بین الاقوامی شراکت داروں کے ساتھ رابطے میں ہیں، عوام کو وقتاً فوقتاً باضابطہ ذرائع کے ذریعے تازہ ترین معلومات فراہم کی جائیں گی۔
قطری وزارت خارجہ نے مزید کہا کہ قطر کی سرزمین پر موجود تمام افراد کی سلامتی اور تحفظ ریاست کی اولین ترجیح ہے اور حکومت کسی بھی ضروری حفاظتی اقدام سے گریز نہیں کرے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
عامر خان بن گئے شاہ رخ خان کے ہمسائے، ماہانہ کرایہ تقریباً 80 لاکھ روپے
مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان نے ایک بار پھر ثابت کر دیا کہ جب بات اسٹائل، کلاس اور لوکیشن کی ہو، تو وہ کسی سے کم نہیں!
عامر خان نے ممبئی کے باندرہ علاقے میں چار لگژری اپارٹمنٹ کرائے پر لے لیے جن کا مجموعی ماہانی کرایہ 80 لاکھ روپے ہے۔
مسٹر پرفیکشنسٹ نے ان فلیٹس کو کرایے پر لینے کے لیے 5 سال کا معاہدہ کیا ہے اور جس کے لیے سیکیورٹی ڈپازٹ 4 کروڑ 70 لاکھ روپوں کے قریب ہے۔
دراصل عامر خان کی اپنی رہائش، یعنی ’ورگو ہاؤسنگ سوسائٹی‘ اس وقت ری ڈیولپمنٹ کے مراحل سے گزر رہی ہے اس لیے انھیں عارضی رہائش اختیار کرنا پڑی ہے۔
دلچسپ بات یہ ہے کہ عامر خان کی یہ عارضی رہائش گاہ شاہ رخ خان کی عارضی رہائش گاہ کے بالکل قریب ہے۔ یوں دونوں ہمسائے بھی بن گئے۔
شاہ رخ خان بھی اپنی مستقل رہائش گاہ ’’منت‘‘ کی تزئین و آرائش کے باعث اس علاقے میں عارضی طور پر منتقل ہوئے ہیں۔ یہ علاقہ سپر اسٹارز کا عارضی ٹھکانہ بن گیا ہے۔
باندرہ اور پالی ہل ویسے بھی فلمی ستاروں کا محلہ مانا جاتا ہے۔ عامر، شاہ رخ، سلمان، کرینہ، سیف، رنبیر، عالیہ، ریکھا اور اب رنویر و دیپیکا اپنی بیٹی دُعا کے ساتھ وہاں کے سی ویو منظر میں زندگی کے مزے لے رہے ہیں۔