data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

ایران نے امریکی بمباری کے جواب میں قطر میں واقع امریکی فوجی اڈے “العُدید ایئربیس” پر میزائل حملہ کر دیا ہے۔ ایران کے سرکاری ٹیلی ویژن نے اس حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایرانی میزائلوں نے العُدید ایئربیس کو نشانہ بنایا۔

حملے سے کچھ دیر قبل قطر نے اپنی فضائی حدود بند کرنے کا اعلان کیا تھا، جب کہ تین روز قبل یہ اطلاعات سامنے آئی تھیں کہ امریکا نے العُدید اڈے سے اپنے 40 جنگی طیارے منتقل کر دیے ہیں۔

الجزیرہ کے مطابق، العُدید ایئربیس قطر کے دارالحکومت دوحہ کے جنوب مغرب میں واقع ہے اور 60 ایکڑ پر محیط یہ اڈہ مشرق وسطیٰ میں امریکی افواج کا ایک مرکزی عسکری مرکز ہے۔

یہ ایئربیس تقریباً 10 ہزار سے زائد امریکی اور اتحادی افواج کی میزبانی کرتی ہے اور امریکی سینٹرل کمانڈ (CENTCOM) کا فارورڈ ہیڈکوارٹر بھی یہیں قائم ہے۔ یہ اڈہ 1996 میں قطر اور امریکا کے درمیان دفاعی تعاون کے معاہدے کے تحت قائم کیا گیا تھا۔

العُدید بیس عراق، شام اور افغانستان میں امریکا کی فضائی کارروائیوں میں اہم کردار ادا کرتا ہے اور یہاں B-52 بمبار طیاروں سمیت دیگر بڑے جنگی طیاروں کے لیے خصوصی رن وے بھی موجود ہیں۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: الع دید

پڑھیں:

ایپل کا امریکا میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان

عالمی ٹیکنالوجی کمپنی ایپل نے امریکا میں صنعت کاری کے فروغ کے لیے 100 ارب ڈالر کی نئی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق، یہ رقم امریکی مینوفیکچرنگ کو دوبارہ فعال بنانے کے حکومتی ایجنڈے کے تحت خرچ کی جائے گی۔

یہ اقدام ایک ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب صدر ڈونلڈ ٹرمپ اپنی جارحانہ تجارتی پالیسیوں کے ذریعے امریکی مصنوعات کی پیداوار ملک کے اندر واپس لانے کے لیے سرگرم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا یوٹیوبر پر iOS 26 کے خفیہ فیچرز چوری کرنے کا الزام، عدالت سے رجوع

ایپل کی جانب سے اس سے قبل رواں سال فروری میں اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اگلے چار سالوں میں امریکا میں 500 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرے گی، جس میں ٹیکساس میں مصنوعی ذہانت سے متعلق سرورز کا ایک بڑا کارخانہ اور ملک بھر میں 20 ہزار تحقیق و ترقی کے نئے روزگار شامل ہوں گے۔

وائٹ ہاؤس کی ترجمان ٹیلر راجرز نے اس اقدام کو ملکی معیشت اور قومی سلامتی کے لیے اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ ’ایپل کا یہ اعلان ہماری صنعتی خود انحصاری کی جانب ایک اور بڑی پیشرفت ہے، جو اہم پرزہ جات کی مقامی تیاری کو ممکن بنائے گا۔‘

یہ بھی پڑھیں: ایپل کا 2026 کا منصوبہ: نیا بجٹ آئی فون، آئی پیڈز اور میکس متعارف ہوں گے

یاد رہے کہ امریکی محصولات کی حالیہ پالیسیوں کے سبب ایپل کو گزشتہ سہ ماہی میں تقریباً 80 کروڑ ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا تھا، جس کے بعد کمپنی نے آئی فون کی کچھ پیداوار بھارت منتقل کردی، جبکہ دیگر مصنوعات ویتنام سے منگوائی جا رہی ہیں۔

سرمایہ کاری کے اس نئے اعلان پر مارکیٹ میں ایپل کے حصص کی قیمت میں اضافہ دیکھا گیا، جبکہ سرمایہ کار نینسی ٹینگلر نے کہا کہ ’یہ فیصلہ صدر کی جانب سے آئی فون کی مکمل امریکی تیاری کے مطالبے کا ایک ہوشیارانہ جواب ہے۔‘

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

we news امریکا امریکی صدر ایپل ٹیکنالوجی ڈونلڈ ٹرمپ سرمایہ کاری

متعلقہ مضامین

  • ٹرمپ کا مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک سے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنیکا مطالبہ
  • ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں؛ ٹرمپ
  • امریکی فوجی اڈے پر ڈیوٹی پر تعینات اہلکار کی فائرنگ سے پانچ فوجی زخمی
  • امریکہ، روس کو حساس معلومات فراہم کرنے کی کوشش کے الزام میں امریکی فوجی گرفتار
  • ایران امریکہ-پاکستان کی شراکت داری کے بارے میں کتنا فکرمند ہے؟
  • امریکی ریاست جارجیا کے فوجی اڈے پر اندھا دھند فائرنگ؛ متعدد ہلاکتوں کا خدشہ
  • امریکہ، فوجی بیس میں مسلح شخص کی فائرنگ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاع
  • امریکی فوجی اڈے فورٹ اسٹیورٹ میں مسلح شخص کی فائرنگ، ہلاکتوں کی اطلاع
  • ایپل کا امریکا میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • ہیروشیما پر امریکی ایٹمی حملے کو 80 سال مکمل