مانسہرہ: کار گہری کھائی میں جا گری، میاں بیوی جاں بحق
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
مانسہرہ میں کاغان کے قریب کار گہری کھائی میں جاگری جس سے میاں بیوی جاں بحق ہوگئے۔
ریسکیو کے مطابق سیاحوں کی کار کاغان کے قریب ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری کھائی میں جا گری۔
اوکاڑہ میں تیز رفتار کار بے قابو ہو کر نہر میں جاگری
حادثے کی اطلاع ملنے پر ریسکیو کے عملے نے مقامی لوگوں کی مدد سے گہری کھائی سے میاں بیوی کی لاشیں اور محفوظ رہنے والے دو سالہ بچے کو نکال کر قریبی اسپتال منتقل کردیا۔
جاں بحق ہونے والے جوڑے کا تعلق حضرو اٹک سے تھا اور وہ ہانگ کانگ میں رہائش پذیر تھے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: گہری کھائی
پڑھیں:
مشرقِ وسطیٰ کی صورتحال قابو سے باہر، فوری جنگ بندی ضروری ہے، انتونیو گوتریس
اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا کہنا تھا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔ اسلام ٹائمز۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرقِ وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی کشیدگی پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ خطے کی صورتحال قابو سے باہر ہوتی جا رہی ہے اور فوری طور پر لڑائی روکنا ناگزیر ہے۔ اپنے ایک بیان میں انتونیو گوتریس نے کہا کہ اب واپس پلٹنے کا وقت آ گیا ہے اور ہر جگہ جنگ و جدل کا خاتمہ ہونا چاہیے تاکہ مزید انسانی جانوں کے ضیاع کو روکا جا سکے۔
انہوں نے زور دیا کہ بحری راستوں پر آزادانہ آمدورفت بحال کی جائے، کیونکہ عالمی تجارت اور علاقائی استحکام کے لیے محفوظ بحری گزرگاہیں انتہائی اہم ہیں۔ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل نے کہا کہ موجودہ بحران سے نکلنے کا واحد مؤثر راستہ سفارت کاری، مذاکرات اور سیاسی حل ہے، اور تمام فریقین کو کشیدگی کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کرنے چاہییں۔