موٹروے پولیس اہلکار پر ڈمپر ڈرائیورز کا تشدد، ویڈیو بھی سامنے آگئی
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
راولپنڈی:
جی ٹی روڈ باہتر کے قریب ڈمپر ڈرائیورز کی جانب سے موٹروے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنانے کی ویڈیو سامنے آگئی۔
ویڈیو میں ڈنڈے اور لوہے کی راڈ اٹھائے افراد کو باوردی پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بناتے دیکھا جا سکتا ہے جبکہ موٹر وے پولیس اہلکار جان بچانے کے لیے منت سماجت کرتے بھی دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈمپر ڈرائیورز تشدد کرنا نہیں چھوڑتے تو تنہا پولیس اہلکار بھاگ کر دکان میں پناہ لیتا ہے۔
پولیس حکام کے مطابق پولیس عملہ ڈمپرز کے خلاف اوور لوڈنگ مہم میں مصروف تھا کہ 40 کے قریب ڈرائیور اور عملے نے موٹروے پولیس ٹیم سے مزاحمت کی، 15 سے 20 ڈرائیوروں نے پولیس اہلکار کو تشدد کا نشانہ بنایا۔
ڈی ایس پی کی قیادت میں موٹروے پولیس ٹیم نے محبوس اہلکار کو آزاد کروایا، چار ڈمپر ڈرائیورز کو تحویل میں لیکر دو ڈمپر بھی قبضے میں لے لیے گئے۔
موٹروے پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس مزاحمت تشدد اور کار سرکار میں مداخلت پر ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائی بھی کروائی جا رہی ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ڈمپر ڈرائیورز موٹروے پولیس پولیس اہلکار اہلکار کو
پڑھیں:
لاہور: گاڑی کی تلاشی پر خاتون نے لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا
علامتی تصویر۔لاہور میں محمود بوٹی ناکہ پر گاڑی کی تلاشی پر خاتون مشتعل ہوگئی۔ ڈولفن اسکواڈ کے مطابق مشتعل خاتون نے بوتل مار کر لیڈی پولیس اہلکار کا سر پھاڑ دیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق خاتون نے ایسٹرن بائی پاس پر گاڑی کھڑی کر کے ٹریفک بھی بلاک کی، اہلکاروں کیساتھ بدتمیزی کی اور سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔
پولیس کے مطابق کار سوار خاتون کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور تھانہ مناواں میں مقدمہ درج کیا گیا ہے۔