جنوبی وزیرستان: سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11 خارجی ہلاک، میجر، لانس نائیک شہید
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
فائل فوٹو۔
جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کے آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 11 خارجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللّٰہ شہید ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خفیہ اطلاعات پر آپریشن کیا، اس دوران خارجیوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا گیا۔
آپریشن کے دوران بھارت کی سرپرستی میں سرگرم 11 خارجی ہلاک اور 7 زخمی ہوگئے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق شدید فائرنگ کے تبادلے میں میجر معیز عباس شاہ اور لانس نائیک جبران اللّٰہ شہید ہوگئے۔ میجر سید معیز عباس شاہ آپریشن کی قیادت کر رہے تھے۔
37 سالہ میجر معیز شہید کو متعدد آپریشنز میں خوارج کیخلاف جرأت مندانہ کارروائیوں اور بہادری کیلئے جانا جاتا تھا، ان کا تعلق چکوال سے ہے۔
27 سالہ شہید لانس نائیک جبران اللّٰہ ضلع بنوں کے رہائشی تھے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں سرچ اور کلیئرنس آپریشن جاری ہے، سیکیورٹی فورسز بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشتگردی کے مکمل خاتمے کیلئے پرعزم ہیں، ہمارے بہادر سپوتوں کی یہ قربانیاں ہمارے اس عزم کو مزید مضبوط کرتی ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: ا ئی ایس پی ا ر کے مطابق لانس نائیک
پڑھیں:
سیکیورٹی فورسز کی ڈیرہ اسماعیل خان میں کارروائی، فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گرد ہلاک
ڈیرہ اسماعیل خان:خیبرپختونخوا کے ضلع ڈیرہ اسماعیل خان میں سیکیورٹی فورسز نے کارروائی کرکے بھارتی سرپرستی میں سرگرم فتنۃ الخوارج کے 13 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) سے جاری بیان کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے 24 ستمبر کو ڈیرہ اسماعیل خان کے علاقے درابن میں خفیہ اطلاع پر آپریشن کیا جہاں بھارتی پراکسی فتنہ الخوارج کے دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع تھی۔
بیان میں کہا گیا کہ آپریشن کے دوران پاک فوج نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو کامیابی سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 13 بھارتی سرپرستی میں سرگرم خوارج ہلاک کر دیے گئے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ ہلاک شدہ خوارج سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کیا گیا، یہ دہشت گرد علاقے میں متعدد تخریبی کارروائیوں میں ملوث تھے، جن میں دسمبر 2023 میں درابن میں خودکش حملہ، سرکاری اہلکاروں اور بے گناہ شہریوں کے اغوا اور ٹارگٹ کلنگ کے واقعات شامل ہیں۔
بیان میں بتایا گیا کہ علاقے میں کلیئرنس آپریشن جاری ہے تاکہ کسی بھی چھپے ہوئے بھارتی سرپرست خوارج کو ختم کیا جا سکے۔
آئی ایس پی آر نے بتایا کہ پاک فوج نے عزم دہرایا ہے کہ ملک سے بھارتی سرپرستی میں ہونے والی دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کیا جائے گا۔