ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعترافی بیان میں بتادیا
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ٹک ٹاکر ثنا یوسف کو قتل کیوں کیا؟ ملزم نے اعترافی بیان میں بتادیا WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)اسلام آباد میں اپنے ہی گھر میں قتل کی جانے والی ٹک ٹاکر ثنا یوسف کے قتل کے ملزم عمر حیات نے اعتراف جرم کرلیا۔
ذرائع کے مطابق ملزم عمر حیات نے مجسٹریٹ سعد نذیر کے سامنے 164 کا بیان رکارڈ کرادیا۔ملزم نے بیان دیا کہ ثنا یوسف کے ملاقات سے انکار پر اسے قتل کیا، پہلی مرتبہ ملاقات کے لیے بلایا سارا دن انتظار کیا ثنا یوسف نے مجھے واپس جانے کو کہا۔
ملزم عمر حیات نے بتایا کہ میں ثنا یوسف کی برتھ ڈے پر تحفہ لایا جو اس نے نہیں لیا، 2 جون کو ثنا یوسف نے دوبارہ ملاقات کے لیے بلایا لیکن نہیں ملی، مجھے ثنا یوسف کے ملاقات نہ کرنے پر سخت رنج تھا، میں نے غصے میں آکر ثنا یوسف کو اس کے گھر جاکر قتل کردیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرجنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک، کارروائی میں پاک فوج کے 2بہادر سپوت شہید جنوبی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 11دہشتگرد ہلاک، کارروائی میں پاک فوج کے 2بہادر سپوت شہید وزیراعظم کا ایرانی صدر سے رابطہ، مذاکرات اور سفارت کاری سے امن کی بحالی پر زور این ڈی ایم اے کی 25جون تایکم جولائی تک ممکنہ موسمی صورتحال کیلئے ایڈوائزری جاری سی ڈی اے کا اسلام آباد سے پیپرملبری کے درختوں کو دو مرحلوں میں ختم کرنے کا فیصلہ پاکستان کے عوام اور حکومت کا حج انتظامات پر پاکستان و سعودی حکومت کو خراجِ تحسین یو اے ای کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کے اعلان کا خیرمقدمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ثنا یوسف
پڑھیں:
وفاقی وزیر مذہبی امور سردار یوسف کی عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251117-08-21
رائے ونڈ (آن لائن)وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف نے عالمی تبلیغی اجتماع میں شرکت کی اور اختتامی دعا میں بھی شامل رہے۔ ملک کی سلامتی، عالم اسلام کے استحکام اور مضبوطی کے لیے خصوصی دعا کی گئی ۔ہر بندہ جب اپنے آپ کو درست کرے گا تو پورا معاشرہ بہتر ہو گا۔ وفاقی وزیر سردار محمد یوسف کی عالمی تبلیغی جماعت کے بزرگوں سے خصوصی ملاقاتیں ہوئیں۔ اس موقع پر سردار محمد یوسف نے کہا کہ تبلیغی جماعت معاشرے میں دین کے فروغ اور اصلاح نفس کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہی ہے۔ اہل اسلام پر مصائب اور جان لیوا آزمائشیں شکلیں بدل بدل کر آ رہی ہیں۔ موجود مشکلات سے نجات کا راستہ توحید و سنت پر عمل ہے۔ سردار محمد یوسف نے کہا کہ تبلیغی جماعت اسلام کا ابدی اور لاثانی پیغام پوری دنیا میں پھیلا رہی ہے۔ تزکیہ نفوس کے لیے کی جانے والی محنت کے مثبت اثرات مرتب ہو رہے ہیں۔معاشرے کا ہر فرد اگر اپنی ذمہ داری محسوس کرے تو ماحول تبدیل ہو سکتا ہے۔ تبلیغی جماعت کا کام دین کا بنیادی کام ہے۔ تبلیغی جماعت دراصل ایمان کی تحریک ہے۔ ہم سب کو مل کر مثبت اور تعمیری ماحول کو فروغ دینا ہو گا۔ ہماری تمام جدوجہد کا مرکز اور محور ملک کی سلامتی اور بقاء ہونا چاہیے۔ دورہ میں پروفیسر سجاد قمر، قاری محبوب الرحمن، سردار سید غلام، مولانا جمیل فاروقی بھی ہمراہ تھے۔