سٹی 42: عمران خان کے بغیر بجٹ منظور کرنے پر پارٹی  عہدے داروں کی تنقید کے بعد علی امین گنڈا پور بھی بول پڑے اور  کہہ دیا کوئی عمران خان کو مائنس نہیں کرسکتا

آج عمران خان سے بیرسٹر محمد علی سیف اور عمران خان کی بہنوں کی ملاقات کے بعد وزیر اعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ویڈیو بیان دیتے ہوئے کہا کہ کوئی عمران خان کو مائنس نہیں کرسکتا، حالانکہ اس سے قبل  علی امین گنڈا پور بڑھکیں مارتے ہوئے کہتے تھے کہ عمران خان کی منظوری کے بغیر کسی صورت بجٹ منظور نہیں ہوگا  ، ملاقات نہ ہوئی تو اسلام آباد دھاوا بولیں گے اور جب  وقت آیا تو علی امین گنڈا پور نے عمران خان سے ملاقات کا انتظار بھی نہ کیا اور بجٹ منظور کرلیا جس پر  ان پر سخت تنقید ہوئی ، عمران خان کی بہن علیمہ خان نے بھی اعتراف کرلیا کہ  عمران خان مائنس ہوچکے ہیں ، سلمان اکرم راجانے بھی یہی موقف اپنا یا اب علی امین گنڈا پور کا ویڈیو بیا ن سامنے آیا ہے

صدر مملکت کا 11 بھارتی پراکسی دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکورٹی فورسز کو خراج تحسین

علی امین گنڈا پور نے کہا مخالفین سن لیں! جب تک ہم زندہ ہیں، کوئی بھی عمران خان کو مائنس نہیں کر سکتا،عمران خان کے دشمنوں کو پہچانیں یہ لوگ آپ کوآپ کے مقصد کو اور آپ کی تحریک کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔ ‏میرا لیڈر عمران خان ہیں، ان کا جو بیان آئے گا میں اس کا پابند ہوں،جب وہ کہے گا اس وقت حکومت ختم کرونگا،عمران کا فیصلہ میرا فیصلہ ہے، وہ جو بھی فیصلہ کرے گا، قبول ہوگا،

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: عمران خان کو مائنس نہیں علی امین گنڈا پور

پڑھیں:

27ستمبر کو بڑا جلسہ کریں گے،علی امین گنڈاپور کا ویڈیو پیغام

 

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور نے ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے کہاہے کہ 27 ستمبر کو بڑا جلسہ کریں گے ، ہمار افرض ہے کہ جلسے میں بھر پور شرکت کریں ۔
تفصیلات کے مطابق علی امین گنڈا پور نے پیغام جاری کرتے ہوئے کہا کہ ہم بانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑے رہیں گے، بانی کی رہائی ہماری جدوجہد کا مقصدہے، اس جدوجہد کے لیے ہمیں متحد ہونا ہو گا اختلافات بھلانا ہونگے، جلسے کے اختتام پر اجتماعی دعا ہو گی۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • شراب برآمدگی کیس؛ علی امین گنڈاپور کے وارنٹ گرفتاری جاری
  • ٹرمپ اور اسلامی ممالک کے سربراہان کی ملاقات: اس گروپ کے سوا کوئی اسرائیلی یرغمالیوں کی رہائی نہیں کروا سکتا، امریکی صدر
  • مریم نواز یا علی امین گنڈا پور
  • پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمشن کو علی امین گنڈا پور کے خلاف کارروائی سے روک دیا 
  • 27ستمبر کو بڑا جلسہ کریں گے،علی امین گنڈاپور کا ویڈیو پیغام
  • فیصل امین گنڈا پور نے ایمل ولی کو 1 ارب روپے کے ہرجانے کا ہتک عزت نوٹس بھیج دیا
  •  علی امین گنڈا پور کا دعویٰ: افغانستان کے ساتھ مذاکرات جلد متوقع
  • شراب کیس: علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • شراب برآمدگی کیس؛ علی امین کے وارنٹ گرفتاری برقرار
  • امن کے بغیر کوئی معاشرہ ترقی نہیں کر سکتا، ناصر شاہ