وزیراعلیٰ علی امین گنڈا پور نے کہا ہے کہ بجٹ پیش کرنے اور منظوری کے بعد سے غدار اور مائنس ون کرنے کی بے بنیاد مہم چلائی جارہی ہے، اگر بجٹ منظور نہ ہوتا تو صوبے سے حکومت ختم ہوجاتی۔

اپنے بیان میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے کہا کہ ہماری حکومت کو آئینی طور پر نہیں ہٹایا جاسکتا اس لیے سازش کی جارہی ہیں، جس کے تحت ہمیں بجٹ سے روکنے کی کوشش کی گئی مگر ہم نے اس کو ناکام بنایا۔

انہوں نے کہا کہ کوشش کی گئی کہ بجٹ پیش نہ ہو اور ہماری حکومت ختم کردی جائے، یہ معاشی ایمرجنسی لگا کر گورنر کے ذریعے صوبے کو کنٹرول کرنا چاہتے تھے، اس دوران کسی کو غدار کسی کو مائنس ون کرنے کا کہا گیا اور یہ کوئی غیر نہیں بلکہ اپنے کررہے تھے۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ مہم چلانے والے بانی چیئرمین کی سوچ کے ساتھ نہیں تھے وہ کسی اور کی سوچ کے ساتھ تھے، وہ نادانی، بےوقوفی یا کسی کے کہنے پر کسی اور کی سوچ کو فروغ دے رہے تھے۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی چیئرمین نے بجٹ پیش کرنے سے منع نہیں کیا، شیڈول کے مطابق بجٹ منظور کرانا ہوتا ہے لیکن سازشی عناصر نہیں چاہتے تھے بجٹ پیش ہو۔ اسی لیے بانی چیرمین سے ملاقات کرنے نہیں دی جارہی تھی، بجٹ پیش نہ ہوتا تو سازش کے تحت پی ٹی آئی کی واحد حکومت کو ختم کرنا چاہتے تھے۔

انہوں نے کہا کہ اگر بانی چیئرمین واضح ہدایت کرتے کہ بجٹ پیش نہ کرو اور کہہ دیتے کہ حکومت جاتی ہے جائےتو ہم پیش نہیں کرتے، یہ حکومت ویسے بھی عمران خان کی امانت ہے جب وہ ہدایت کریں گے تو ایک منٹ سے پہلے اسمبلی تحلیل کردوں گا۔

وزیراعلیٰ نے کہا کہ بانی چیئرمین سے کمیٹی ملاقات کرے گی اور بانی چیرمین جو چاہیں بجٹ میں تجاویز شامل کی جائیں گی، بانی چیئرمین کا بیان آگیا کہ انہوں نے بجٹ پیش کرنے سے منع نہیں کیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ عمران خان سے ملاقات کے بعد اُن کی ہدایت پر بجٹ میں ردوبدل کریں گے اور اس کا اختایر حکومت کے پاس ہے۔

انہوں نے کہا کہ مطالبات زر کی منظوری کے وقت پھر مہم چلائی گئی اور بجٹ پیش کرنے سے روکا گیا، پارلیمانی پارٹی،  سیاسی کمیٹی اور پارٹی رہنما بیٹھے اور حل نکالا گیا۔

علی امین گنڈا پور نے کہا کہ بانی چیئرمین نے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کی ہدایت کی ہے اب ہم اس پر عمل کریں گے۔ بانی چیرمین کی سوچ تھی وہ اپنی حکومت ختم نہیں کرنے چاہتے تھے وہ آج ثابت ہوئی ہے۔ 

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: علی امین گنڈا پور نے کہا بانی چیئرمین بجٹ پیش کرنے چاہتے تھے نے کہا کہ انہوں نے پیش نہ کی سوچ

پڑھیں:

دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کیساتھ ہے: علی امین گنڈا پور

 خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ علی امین گنڈاپور نے بلوچستان کے علاقے مستونگ میں سکیورٹی فورسز کی گاڑی کے قریب دھماکے کی شدید مذمت کی ہے۔وزیراعلیٰ کے پی علی امین گنڈا پور نے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے ملک میں امن کی خاطر بے مثال قربانیاں دی ہیں، شہداء اور ان کے خاندانوں کو سلام پیش کرتے ہیں، دہشتگردی کے خاتمے کے لئے پوری قوم سکیورٹی فورسز کے ساتھ ہے۔علی امین گنڈا پور نے شہداء کے درجات کی بلندی اور پسماندگان کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی اور کہا کہ ہم سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔واضح رہے کہ فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں نے سکیورٹی فورسز کی گاڑی پر بارودی مواد سے حملہ کیا تھا جس میں 3 جوان شہید ہوگئے تھے، جوابی کارروائی میں 4 دہشتگردوں کو جہنم واصل کیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • سعودی وزیر خارجہ کی غزہ کی صورتحال پر عالمی ہم منصبوں سے رابطے، اسرائیلی منصوبے کی مذمت
  • تحریک انصاف کی موجودہ قیادت کے ساتھ کوئی باہر نکلنا نہیں چاہتا، شیر افضل مروت
  • بانی پی ٹی آئی کے بیٹوں کو پاکستان آنے سے حکومت نہیں روک سکتی: علیمہ خان
  • ہمارے ارکان کو کروڑوں کی پیشکش ہوئی، مگر ہم نے انکار کیا، بیرسٹر گوہر
  • ہمارے ارکان نے کروڑوں کی پیشکش ٹھکرا دی ، بانی پی ٹی آئی کا ساتھ نہیں چھوڑیں گے : بیرسٹر گوہر
  • بلوچستان حکومت کا پیپلز ٹرین سروس جلد فعال کرنے کا فیصلہ
  • PTI اراکین نے کروڑوں کی پیشکش ٹھکرائی،کمپرومائز نہیں کیا: بیرسٹر گوہر
  • بلوچستان حکومت اور پاکستان ریلویز کا پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق
  • ’ٹرام کیا ہمارے پاس تو سڑکیں نہیں‘، لاہور میں ٹرام چلنے پر اہل کراچی احساس محرومی کا شکار
  • دہشتگردی کے خاتمے کیلئے پوری قوم فورسز کیساتھ ہے: علی امین گنڈا پور