بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
—فائل فوٹو
لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی عمران خان کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دیں۔
جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر فیصلہ سنا دیا۔
عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی ضمانت کی درخواستوں پر محفوظ فیصلہ سنایا۔
لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کر لیا۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائی کورٹ نے بانی پی ٹی آئی کی 9 مئی کے مقدمات میں ضمانت کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس شہباز علی رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے درخواستوں پر سماعت کی جس دوران متعلقہ حکام عدالت میں پیش ہوئے تھے۔
بانی پی ٹی آئی عمران خان نے 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی درخواستیں دائر کر رکھی تھیں جس پر سماعت کے بعد عدالت نے فیصلہ محفوظ کیا تھا۔
واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی کے خلاف جناح ہاؤس اور عسکری ٹاور جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات درج ہیں۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کی 9 مئی کے 8 مقدمات میں ضمانت کی ضمانت کی درخواستوں پر درخواستوں پر فیصلہ بانی پی ٹی آئی کی فیصلہ محفوظ ہائی کورٹ
پڑھیں:
وزیر مواصلات کا مری ایکسپریس وے کا دورہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251106-08-10
اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے مری ایکسپریس وے کے دورہ کے موقع پر جاری ترقیاتی کاموں پر اطمینان کا اظہار کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ جدید لائٹنگ سسٹم نصب کیا گیا جس سے رات کا سفر مزید محفوظ اور آسان ہو گیا ہے۔ وزارت مواصلات کے مطابق وفاقی وزیرِمواصلات نے مری ایکسپریس وے کے دورے کے موقع پر منصوبے کی مجموعی پیش رفت اور معیار پر اطمینان کا اظہار کیا اور این ایچ اے کی ٹیم کو سراہا جس نے اسلام آبادمری ایکسپریس وے کو بین الاقوامی معیار کے مطابق جدید شاہراہ میں تبدیل کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ شاہراہ ہر سال لاکھوں سیاحوں کو ملک کے مشہور تفریحی مقام مری تک لے جاتی ہے اسے مزید محفوظ اور آرام دہ سفر کے لیے جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے۔ عبدالعلیم خان نے بتایا کہ پوری ایکسپریس وے پر جدید طرز کا لائٹنگ سسٹم نصب کر دیا گیا ہے جس سے رات کے وقت سفر مزید محفوظ اور آسان ہو گیا ہے۔