نو مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 24 جون 2025ء ) لاہور ہائیکورٹ نے نو مئی کے مقدمات میں عمران خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کردیں۔ تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ کی جانب سے نو مئی کے آٹھ مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی درخواست ضمانتوں پر محفوظ فیصلہ سنا دیا گیا، جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں 2 رکنی بینچ نے ضمانتوں سے متعلق محفوظ فیصلہ سنادیا، اپنے فیصلے میں عدالت نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم کی تمام کیسز میں ضمانتیں خارج کی جاتی ہیں۔
بتایا گیا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ نے گزشتہ روز 9 مئی کے مقدمات میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ضمانتوں کی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کیا تھا،عدالت نے وکلاء کے دلائل مکمل ہونے پر فیصلہ محفوظ کیا، درخواستوں پر سماعت جسٹس شہباز رضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے کی، مقدمات کے تفتیشی افسران اور سپیشل پراسیکیوٹرز دوران سماعت عدالت میں پیش ہوئے، فریقین کے دلائل مکمل ہونے کے بعد عدالت نے کیس کا فیصلہ محفوظ کیا۔(جاری ہے)
قبل ازیں انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت نے 8 مقدمات میں بانی پی ٹی آئی کی درخواست ضمانتیں خارج کی تھیں جس کے بعد عمران خان نے جناح ہاؤس حملہ کیس دیگر مقدمات میں ہائیکورٹ میں درخواست دائر کیں، ضمانت کی درخواستوں میں موقف اختیار کیا گیا کہ 9 مئی کو دن اسلام آباد میں نیب کی تحویل میں تھا، سیاسی انتقام کیلئے سازش کا الزام لگاکر مقدمات میں نامزد کیا گیا، 2 برس سے زائد عرصہ سے ان مقدمات کا سامنا کر رہے ہیں، جن میں صرف انتقامی کارروائی کی جا رہی ہے۔ .ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے عمران خان کی مقدمات میں عدالت نے مئی کے
پڑھیں:
سموگ تدارک کیس ‘ ہائیکورٹ کا مارکیٹیں رات 10بجے بند کرانے کا حکم : لاہور میں عملدر آمد شروع
لاہور (خبر نگار) ہائیکورٹ کے جسٹس شاہد کریم نے سموگ کے پیش نظر اتوار کے روز کمرشل سرگرمیاں مکمل بند کرنے کی تجویز دے دی۔ عدالت نے مارکیٹیں رات دس بجے اور ریسٹورنٹس رات گیارہ بجے بند کرنے کے نوٹیفکیشن پر عملدرآمد کی ہدایت کردی۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ایک دو ماہ یا چار ہفتے ایسا کرنا پڑے گا۔ شادی ہالز بھی پورے دس بجے بند ہونے چاہیئں۔ شادیوں پر ون ڈش کی خلاف ورزی بھی ہورہی ہے لیکن اس کا ماحولیات سے تعلق نہیں۔ 2023ء کے نوٹیفکیشن کے مطابق مارکیٹیں دس بجے بند ہوں گی لیکن اس کی خلاف ورزیاں جاری ہیں۔ نوٹیفکیشن پر پر عملدرآمد کرائیں۔ شہر میں پانچ منٹ کے لیے بھی ٹریفک بند نہیں ہونی چاہیے۔ عدالت نے ڈی سی لاہور کو رپورٹ جمع کرانے کی ہدایت کردی۔ عدالت نے شہر میں واسا کے تعمیراتی پروجیکٹس پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا واسا کے پروجیکٹ کب ختم ہوں گے؟ واسا کے پروجیکٹ شروع ہوتے ہیں ختم ہونے کا نام نہیں لیتے، پائپ لائن ڈالنے کا پروجیکٹ لمبا نہیں ہونا چاہیے، بڑے بڑے پائپ لا کر چھ ماہ پہلے سڑکوں پر رکھ دیئے اس وجہ سے حادثات ہورہے ہیں، یہ کیا طریقہ کار، پورے لاہور میں اتنی مٹی کر دی گئی ہے جس کی کوئی حد نہیں، اتنی مٹی میں سموگ گن کیا کام کرے گی؟۔ عدالت نے ریمارکس دیئے کہ ہر بندہ اپنی ذمہ داری ادا کرے یہ میرا اکیلے کا کام تو نہیں، واسا اپنے سارے پروجیکٹس کی تمام تفصیلات عدالت میں پیش کرے۔ عدالت نے محکمہ ماحولیات کو واسا اور ایل ڈی اے کے پروجیکٹس میں خلاف ورزیوں پر جرمانے کرنے کی ہدایت کردی۔ خلاف ورزیاں کرنے والے محکموں کو بھاری جرمانے کریں، جمعہ کو آپ نے بتانا ہے کہ آپ نے کن پروجیکٹس پر کس محکمے کو کتنا جرمانہ کیا؟۔ کیس کی مزید سماعت 7 نومبر کو ہوگی۔ دریں اثناء ضلعی انتظامیہ نے لاہور میں سموگ کے تدارک کیلئے 2023 والا فارمولا اپنا لیا۔ لاہور میں مارکیٹیں پیر تا ہفتہ رات 10 بجے بند ہوں گی۔ اتوار کو دوپہر 2 سے رات 10 بجے تک مارکیٹوں کے اوقات کار ہوں گے۔ ریسٹورنٹ و کیفے رات 11 بجے بند کرنا ہوں گے۔ ریسٹورنٹ جمعہ، ہفتہ، اتوار رات 12 بجے تک بند کرنا ہوں گے۔ ہوم ڈیلیوری کی رات 2 بجے تک کی اجازت ہو گی۔ میڈیکل سٹورز، تندور، دودھ کی دکانیں، ہسپتال، لیبارٹریوں، پٹرول پمپ اور پنکچرز شاپس کو استثنی حاصل ہوگا۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق پہلے سے جاری نوٹیفکیشن کی موجودگی میں نئے نوٹیفکیشن کی ضرورت نہیں۔