گدھاگاڑی اسٹاپ کی نیلامی،مالکان نے گدھاگاڑیاں میونسپل آفس کے باہر کھڑی کردیں
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ٹنڈوآدم ( نمائندہ جسارت )ٹنڈوآدم مونسپل کمیٹی کیجانب سے گدھا گاڑی اسٹاپ کو نیلام کرنے کے خلاف گدھا گاڑیاں مونسپل آفس اور پریس کلب کے سامنے کھڑی کرکے احتجاجی دھرنا ، دھرنے میں کونسلرز اور سیاسی جماعتیں بھی شامل شدید گرمی اور سورج کی تپش میں دو گھنٹے تک لگنے والے دھرنے کے باعث سڑک بلاک ٹریفک معطل تفصیلات کے مطابق مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے چیئرمین غلام مرتضیٰ جونیجو کی جانب سے شہر کے قدیم گدھا گاڑی اسٹاپ کو نیلام کرکے شاپنگ سینٹر بنانے کے خلاف مزدوروں کی بڑی تعداد نے چیئرمین مونسپل کمیٹی ٹنڈوآدم کے آفس اور پریس کلب کے سامنے گدھا گاڑیاں کھڑی کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعرے بازی کی شدید گرمی میں دو گھنٹے تک لگنے والے دھرنے کے سبب ایم اے جناح روڈ بلاک ہوگیا احتجاج میں پیپلزپارٹی ڈیرو گروپ کے کے کونسلرز سابق تعلقہ ناظم لالا محمد ایوب خان ، سابق تعلقہ نائب ناظم شیخ لیاقت علی ، ایس یو پی کے محمد خان پنھور ، سابق یوسی نائب ناظم و جماعت اسلامی کے مشتاق احمد عادل ودیگر نے شرکت کی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: ٹنڈوا دم
پڑھیں:
لاڑکانہ: دودائی گائوں کے رہائشی پریس کلب کے باہر رحمان سانگی کے قتل کے خلاف مظاہرہ کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251110-05-24