کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ اولین ترجیحات میں شامل ہیں( وزیراعظم )
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
نیب مالیاتی فراڈ کے متاثرین کی مدد اور ان کی رقوم کی جلد واپسی یقینی بنانے کیلئے اقدامات کرے
شہبازشریف سے چیئرمین نیب نذیر احمد بٹکی ملاقات، نیب کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی
وزیراعظم شہبازشریف سے چیئرمین نیب لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کی ملاقات ہوئی، جس میں نیب کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیٔرمین قومی احتساب بیورو (نیب) لیفٹیننٹ جنرل (ر) نذیر احمد بٹ کی ملاقات ہوئی، ملاقات میں وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔چیٔرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو کی 2 سالہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023- 2024 پیش کی۔رپورٹ میں قومی احتساب بیورو کے ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی دفاتر کی ریکوریز اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات شامل ہیں۔وزیراعظم نے ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے حوالے سے قومی احتساب بیورو کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ ملک سے کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔شہباز شریف نے کہا کہ کرپشن سے پاک پاکستان کے ویژن کی تکمیل کے لیے نیب کو تمام ضروری سہولیات دی جائیں گی۔انہوں نے مزید کہا کہ نیب مالیاتی فراڈ کے متاثرین کی مدد کرنے اور ان کی رقوم کی جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے اقدامات کرے۔وزیراعظم نے نیب کے زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت بھی کی۔چیٔرمین نے وزیراعظم کو آگاہ کیا کہ نیب نے گزشتہ 2 سالوں میں اربوں روپے کی خرد برد کی گئی رقوم کی ریکوری کی، نیب نے سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی غیر قانونی قبضے سے بازیاب کرائی جس کی مالیت اربوں روپے ہے۔وزیراعظم کو آگاہ کیا گیا کہ سال 2023-2024 کے دوران نیب نے 700 انکوائریاں مکمل کیں اور 218 تحقیقات مکمل کیں جبکہ 21 نئے ریفرنس دائر کیے۔
.ذریعہ: Juraat
کلیدی لفظ: قومی احتساب بیورو
پڑھیں:
عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں، اعظم نذیر تارڑ
وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرِ قانون کا کہنا تھا کہ ہمارے دین اسلام میں تصفیہ کی ہدایت کی گئی ہے، معاشرے میں تنازعات کا مل جل کر حل نکالنا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ عدالتوں میں بڑی تعداد میں مقدمات کا التوا میں ہونا لمحہ فکریہ ہے۔ اسلام ٹائمز۔ وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے کیلئے سنجیدہ کوششیں کررہے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے اعظم نذیر تارڑ کا کہنا تھا کہ ہمارے دین اسلام میں تصفیہ کی ہدایت کی گئی ہے، معاشرے میں تنازعات کا مل جل کر حل نکالنا چاہیے۔ اُنہوں نے کہا کہ عدالتوں میں بڑی تعداد میں مقدمات کا التوا میں ہونا لمحہ فکریہ ہے، عدالتوں میں مقدمات کا بوجھ کم کرنے کے لیے سنجیدہ کوششیں کی جارہی ہیں۔ وفاقی وزیِر قانون کا مزید کہنا تھا کہ مقدمات کی تعداد میں کمی لانے کے لیے لا اینڈ جسٹس کمیشن نے ہماری راہنمائی کی۔