ملک سے کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ،وزیراعظم کی نیب کے زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت
اشاعت کی تاریخ: 24th, June 2025 GMT
ملک سے کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ،وزیراعظم کی نیب کے زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت WhatsAppFacebookTwitter 0 24 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد (سب نیوز)وزیراعظم محمد شہباز شریف سے چیئرمین قومی احتساب بیورو لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نذیر احمد بٹ نے ملاقات کی ،چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو قومی احتساب بیورو کی دو سالہ کارکردگی رپورٹ برائے سال 2023- 2024 پیش کی۔ رپورٹ میں قومی احتساب بیورو کے ہیڈ کوارٹرز اور علاقائی دفاتر کی ریکوریز اور کارکردگی کے حوالے سے تفصیلات شامل ہیں ۔
وزیراعظم نے ملک سے بد عنوانی کے خاتمے کے حوالے سے قومی احتساب بیورو کے کردار کی پذیرائی کرتے ہوئے کہا کہ ملک سے کرپشن اور بد عنوانی کا خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے ،کرپشن سے پاک پاکستان کے ویژن کی تکمیل کے لیے نیب کو تمام ضروری سہولیات دی جائیں گی، نیب مالیاتی فراڈ کے متاثرین کی مدد کرنے اور ان کی رقوم کی جلد واپسی یقینی بنانے کے لیے اقدامات لے۔وزیراعظم نے نیب کے زیر التوا مقدمات کو جلد از جلد نمٹانے کی ہدایت کی۔
چیئرمین نیب نے وزیراعظم کو بتایا کہ نیب نے گزشتہ دو سالوں میں اربوں روپے کی خرد برد کی گئی رقوم کی ریکوری کی،نیب نے سینکڑوں ایکڑ سرکاری اراضی غیر قانونی قبضے سے بازیاب کرائی جس کی مالیت اربوں روپے ہے،سال 2023-2024 کے دوران نیب نے 700 انکوائریاں مکمل کیں اور 218 تحقیقات مکمل کیں جبکہ 21 نئے ریفرنس دائر کیے ،ملاقات میں وفاقی وزیر برائے قانون و انصاف اعظم نذیر تارڑ بھی موجود تھے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرترکیہ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم ترکیہ کا ایران اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی کا خیرمقدم قومی اسمبلی اجلاس میں کھربوں روپے مالیت کے 136مطالبات زر منظور پاک بھارت کشیدگی،شاہ رخ نے اپنی فرنچائز میں 2پاکستانیوں کو شامل کرلیا کے پی بجٹ پاس کرنا ضروری نہیں تھا، ہمارے پاس 30جون تک کا وقت تھا، سلمان اکرم راجا بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خانم کے بیان پر وزیراعلی کے پی علی امین گنڈاپور کا ردعمل آگیا پی ایچ اے کے مری شہر میں سجاوٹ اور ہارٹیکلچر بارے خصوصی اقداماتCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
برطانیہ کے سرکاری نقشے میں “فلسطین” آزاد ریاست
لندن: ۔ برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد برطانیہ نے پہلی بار فلسطین کو اپنے سرکاری نقشوں میں شامل کرلیا ہے۔
برطانوی حکومت نے اپنی ویب سائٹ پر نقشوں کو اپ ڈیٹ کردیا ہے، جن میں پہلے مقبوضہ فلسطینی علاقوں کا ذکر تھا، اب اس کی جگہ “فلسطین” کا نام درج کیا گیا ہے۔ یہ اقدام برطانوی وزیراعظم کیئر اسٹارمر کے فلسطینی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کرنے کے اعلان کے بعد سامنے آیا ہے۔
برطانوی اخبار ٹیلی گراف کے مطابق فلسطین کو خود مختار ریاست تسلیم کرنے کے بعد وزارتِ خارجہ کی متعدد ویب سائٹ صفحات میں “فلسطینی مقبوضہ علاقے” کی جگہ “فلسطین” کا نام درج کر دیا گیا۔ ان تبدیلیوں میں وہ صفحات بھی شامل ہیں جن میں اسرائیل اور فلسطین سے متعلق سفری ہدایات، وزارتِ خارجہ کے غیرملکی دفاتر کی فہرست اور خطے کا نقشہ شامل ہے۔
واضح رہے کہ اتوار کے روز وزیراعظم اسٹارمر نے اعلان کیا کہ برطانیہ نے فلسطین کی ریاست کو باضابطہ طور پر تسلیم کر لیا ہے، انہوں نے ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ “مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی ہولناکی کے پیش نظر ہم امن کے امکان اور دو ریاستی حل کو برقرار رکھنے کے لیے کام کر رہے ہیں۔