جماعت اسلامی اقامت دین کی عالمگیر تحریک ہے‘پروفیسر نظام الدین
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
شکارپور(نمائندہ جسارت)جماعت اسلامی ضلع شکارپورکے تحت فرقانیہ ہال میں ایک روزہ تربیت گاہ برائے امیدواران منعقد کی گئی جس میں ضلع بھر سے امیدواران رکنیت نے شرکت کی۔ جماعت اسلامی سندھ کے نائب امیر پروفیسرنظام الدین میمن نے تربیت گاہ کے شرکا سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ جماعت اسلامی اقامت دین کی عالمگیر تحریک ہے جو کہ بندوں کوبندوں کی غلامی سے نکال کرایک اللہ کی بندگی میں دینے کے ساتھ ملک میں شریعت کے نفاذ اوربدی کے خاتمے کے لیے جدوجہد کر رہی ہے۔جماعت اسلامی سندھ کے جنرل سیکرٹری محمد یوسف نے کہاکہ جماعت اسلامی عوام کی امیدوں کا مرکز ہے،حافظ نعیم الرحمن مزاحمت کی تحریک کے ذریعے مظلوم عوام کی ایک توانا آوازبن چکے ہیں۔مہنگائی سے لیکرآئی پی پیز کے ظلم کے خلاف جدوجہد واضح ثبوت ہے۔جماعت اسلامی سندھ کے ڈپٹی جنرل سیکرٹری امداداللہ بجارانی نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن مثالی اوراپنی دعوت کا عملی نمونہ ہونا چاہیے۔اس موقع پرامیر ضلع عبدالسمیع بھٹی،امیرشہر مولانا صدرالدین مہر نے بھی خطاب کیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: جماعت اسلامی
پڑھیں:
کاشف سعید شیخ سے ایس یو پی سربراہ سید زین شاہ کا رابطہ
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251108-08-7
کراچی(اسٹاف رپورٹر)سندھ یونائیٹڈ پارٹی کے سربراہ سید زین شاہ نے امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا۔ دونوں رہنماؤں نے وفاقی حکومت کی مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم سمیت سندھ کو درپیش مسائل اور مشترکہ دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا۔ صوبائی اعلامیہ کے مطابق امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ نے کہا کہ جماعت اسلامی 27ویں ترمیم کو یکسر مسترد کرتی ہے۔ اس سے پہلے ہم نے 26ویں ترمیم کو بھی تسلیم نہیں کیا تھا۔آئین تعمیل کے لیے ہوتا ہے مگر ہرآنے والے حکمران نے چاہے وہ سول ہو یافوجی اپنے اقتدار کے نشے میں من مانی ترامیم کیں جس سے ملک وقوم مزید مسائل کا شکار ہوتے گئے، ہم سمجھتے ہیں کہ مجوزہ ترمیم بھی ملک وقوم کے مفاد میں کم شخصی حکمرانی کو فروغ دینے کے لیے ہے جوکہ ملکی بنیادوں کو کمزور کرنے کے مترادف ہے۔ اس لیے جمہوری قوتوں کو مجوزہ 27ویں ترمیم کے خلاف بھرپور جدوجہد کرنی چاہیے۔