— فائل فوٹو

پیپلز پارٹی کی رہنما سینیٹر شیری رحمان نے کہا ہے کہ جوہری ہتھیاروں کے معاملے پر اسرائیل سے کوئی نہیں پوچھ رہا۔

جیو نیوز کے پروگرام جیو پاکستان میں گفتگو کرتے ہوئے سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ امریکا میں اسرائیل لابی بہت توانا ہے، میڈیا بھی ان کے کنٹرول میں ہے۔

سینیٹر شیری رحمان نے کہا کہ گزشتہ روز جنگ بندی کی خلاف ورزیاں ہوئیں، مستقبل میں بھی جنگ کا خدشہ برقرار ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام پر ابھی کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا، میرے خیال سے ایران نے یورینیم کو کسی اور مقام پر منتقل کردیا ہوگا۔

.

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: نے کہا

پڑھیں:

ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ میں ایٹمی تجربات کے فوری آغاز کا اعلان

ٹرتھ سوشل پر جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں ٹرمپ نے دعویٰ کیا کہ امریکہ کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے نئے تجربات کا فیصلہ دیگر ممالک کے ایٹمی پروگراموں کے ردِعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جمعرات کی صبح اعلان کیا ہے کہ امریکہ فوری طور پر ایٹمی تجربات دوبارہ شروع کر رہا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم "ٹرتھ سوشل" پر جاری کردہ ایک ویڈیو بیان میں دعویٰ کیا کہ امریکہ کی جانب سے ایٹمی ہتھیاروں کے نئے تجربات کا فیصلہ دیگر ممالک کے ایٹمی پروگراموں کے ردِعمل کے طور پر کیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ دیگر ممالک کے تجرباتی پروگراموں کے پیشِ نظر، میں نے وزارتِ جنگ کو ہدایت دی ہے کہ وہ امریکی ایٹمی ہتھیاروں کے تجربات فوراً اور مساوی سطح پر شروع کرے، اور یہ عمل فوری طور پر آغاز پانے والا ہے۔ ٹرمپ نے اس بات کا اعتراف بھی کیا کہ امریکہ کے پاس دنیا میں سب سے زیادہ ایٹمی ہتھیار موجود ہیں، میرے پہلے دورِ صدارت کے دوران ان ہتھیاروں کی مکمل جدید کاری اور اپ گریڈیشن مکمل کی گئی تھی۔

متعلقہ مضامین

  • 27ویں ترمیم پاس کروانے کی جلدی نہیں، کوئی بات راز نہیں رہی، خواجہ آصف
  • 27ویں ترمیم پر اپوزیشن پیپلز پارٹی پر تنقید کر رہی ہے: شیری رحمٰن
  • امن کے خواہاں ہیں، خودمختاری اور جوہری پروگرام پر سمجھوتا نہیں  ہوگا، ایرانی صدر
  • امن چاہتے ہیں لیکن کسی کے دباؤ کے آگے نہیں جھکیں گے، ایرانی صدر
  • بھارت اور اسرائیل کا پاکستان کے ایٹمی مرکز پر حملے کا خفیہ منصوبہ کیا تھا؟ سابق سی آئی اے افسر کا انکشاف
  • ستائیسویں ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں، تمام معاملے پر بات چیت ہوگی: بیرسٹر عقیل
  • 27 ویں ترمیم پر کوئی جلد بازی نہیں، تمام معاملے پر بات چیت ہوگی: بیرسٹر عقیل
  • ڈونلڈ ٹرمپ کا امریکہ میں ایٹمی تجربات کے فوری آغاز کا اعلان
  • روس نے جوہری تجربات کے امکان پر غور کرنے کے لیے تجاویز تیار کرنے کا حکم دے دیا
  • پائیدار ترقی کیلئے امن اور مؤثر قانون سازی ناگزیر ہے، شیری رحمن