پہلگام دہشتگردانہ حملے میں کشمیری ملوث نہیں ہیں، عمر عبداللہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
وزیراعلٰی کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب بھارت کی قومی تحقیقات ایجنسی (این آئی اے) نے دو روز قبل دو مقامی شہریوں کو حراست میں لیکر کورٹ سے پانچ روزہ تحویل حاصل کی۔ اسلام ٹائمز۔ جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے پہلگام حملے میں مقامی مدد شامل نہ ہونے کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہ بہت بڑی بات ہے کہ پہلگام حملے میں ملوث افراد غیر مقامی تھے، اس میں کشمیریوں کی کوئی مداخلت نہیں تھی۔ عمر عبداللہ نے کہا کہ جن لوگوں نے یہ دہشتگردانہ حملہ کیا، جنہوں نے 26 نہتے اور معصوم شہریوں کی جان لی، وہ سبھی یہاں کے نہیں تھے۔ وزیر اعلیٰ نے ان باتوں کا اظہار وادی کشمیر کے معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں میڈیا نمائندوں کے ساتھ غیر رسمی گفتگو کے دوران کیا۔ عمر عبداللہ کا یہ بیان ایک ایسے وقت پر سامنے آیا ہے جب بھارت کی قومی تحقیقات ایجنسی (این آئی اے) نے دو روز قبل دو مقامی شہریوں کو حراست میں لیکر کورٹ سے پانچ روزہ تحویل حاصل کی۔ حراست میں لئے گئے پہلگام علاقے کے دو شہریوں پر پہلگام حملے میں ملوث افراد کو پناہ فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ دیگر لاجسٹک مدد دینے کا الزام ہے۔
جموں و کشمیر کے وزیراعلٰی عمر عبداللہ نے کہا کہ شاید این آئی اے کے مطابق ان دونوں افراد سے زبردستی یا دھونس دباؤ کے تحت مدد لی گئی، تاہم اصل حقیقت این آئی اے کی مکمل تحقیقات کے بعد ہی سامنے آئے گی۔ تاہم عمر عبداللہ نے کہا کہ پہلگام میں نہتے لوگوں پر گولیاں برسانے والے سبھی غیر مقامی تھے، یہاں کے شہری اس جرم میں ملوث نہیں تھے۔ عمر عبداللہ کا یہ بیان نیشنل کانفرنس کے صدر ڈاکٹر فاروق عبداللہ کے بیان کے بالکل متصادم ہے جس میں انہوں نے گمان کیا تھا کہ پہلگام حملہ مقامی شہریوں کی مدد کے بغیر ممکن نہیں ہو سکتا۔ فاروق عبداللہ کے اس بیان پر شدید ردعمل ظاہر کیا گیا تھا جس کے بعد فاروق عبداللہ نے اس کی تردید کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ان کے بیان کو توڑ مروڑ کر پیش کیا گیا۔ دریں اثناء انہوں نے ایران اور اسرائیل کے مابین جنگ بندی کا خیرمقدم کیا اور کہا کہ جنگ بندی سے کشیدگی ختم ہوگی اور امن و امان کا دور دورہ ہوگا۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: عمر عبداللہ نے ا ئی اے حملے میں کہا کہ
پڑھیں:
کراچی میں شوہر کے ساتھ موٹرسائیکل چوری کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ملزمہ گرفتار
سولچر بازار پولیس نے موٹرسائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ کو گرفتار کرلیا۔
تفصیلات کے مطابق سولچر بازارپولیس نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے موٹر سائیکل لفٹنگ میں ملوث خاتون ملزمہ سحر بتول زوجہ کاشف خان کو گرفتار کرلیا
۔پولیس کے مطابق ملزمہ کی گرفتاری سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے عمل میں لائی گئی۔گرفتار ملزمہ اپنے شوہر کے ہمراہ موٹرسائیکل لفٹنگ کی درجنوں وارداتوں میں ملوث رہی ہے۔
دونوں میاں بیوی کو موٹر سائیکل لے جاتے ہوئے سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔ ملزمہ کے قبضے سے موٹر سائیکل نمبر KQX-2361 میکر سپر اسٹار 70 برآمد کرلی گئی۔
گرفتارملزمہ اورفرار شوہر کے خلاف ضابطے کے تحت مقدمہ درج، مزید تفتیش جاری ہے۔