قلم کی جنگ: پاکستانی صحافیوں پر سائبر قوانین کا شکنجہ
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
پاکستان میں آزادی صحافت کی فضا ایک مدت سے دباؤ میں ہے، مگر حالیہ برسوں میں یہ دباؤ قانونی دائرہ کار میں سمٹتا جا رہا ہے، خاص طور پر اُس وقت جب صحافیوں کے خلاف سائبر قوانین کے تحت کارروائیاں عام ہو گئیں۔
سینئر صحافی حامد میر کہتے ہیں کہ جب صحافیوں کے فون نمبرز سوشل میڈیا پر لیک ہوتے ہیں، تو انہیں نہ صرف دھمکیاں ملتی ہیں بلکہ وہ ڈیجیٹل نگرانی اور جاسوسی کا شکار بھی بن جاتے ہیں۔
حامد میر کے مطابق نامعلوم افراد بار بار فون کرتے ہیں اور یہ سلسلہ محض ایک فون کال پر ختم نہیں ہوتا، بلکہ ایک ذہنی اذیت کا آغاز ہوتا ہے۔
ایف آئی اے کے نشانے پر صحافیاعداد و شمار بتاتے ہیں کہ 2007 سے 2024 کے درمیان ملک بھر میں 68 صحافیوں کے خلاف ایف آئی اے کی قانونی کارروائیاں ہوئیں۔ ان میں 87 مقدمات صرف سائبر کرائم قوانین کے تحت درج کیے گئے۔
یہ معلومات رائٹ ٹو انفارمیشن (RTI) قانون کے تحت حاصل کی گئیں۔
کچھ مقدمات آج بھی عدالتوں میں زیر سماعت ہیں، جب کہ کئی کیسز ناکافی ثبوت، قانونی سقم یا عدالت کے فیصلوں کی بنیاد پر بند کر دیے گئے۔
کون سے مقدمات بند ہوئے اور کیوں؟اب تک 12 مقدمات بند کیے جا چکے ہیں۔ ان میں سے تین کیسز وہ تھے جو اسلام آباد ہائی کورٹ کی جانب سے پیکا ایکٹ کے سیکشن 20 کو غیر آئینی قرار دیے جانے کے بعد خارج کر دیے گئے۔
دیگر مقدمات میں بعض شکایات واپس لے لی گئیں، کچھ میں مدعی مقدمے کی پیروی نہ کر سکا، اور چند مقدمات عدالت کے فیصلے کی روشنی میں ختم ہوئے۔
زیر سماعت کیسز اور قانونی پیشرفتاس وقت تین مقدمات عدالت میں زیر سماعت ہیں۔ 24 کیسز تفتیش کے مراحل میں ہیں، جبکہ پانچ مزید مقدمات مزید تحقیقات کے لیے محفوظ رکھے گئے ہیں۔6 مقدمات میں سمن جاری ہو چکے ہیں، اور چار کیسز کو التوا میں رکھا گیا ہے۔
اب تک 5صحافیوں کو گرفتار کیا جا چکا ہے۔ دو مقدمات میں نامزد افراد بیرون ملک مقیم ہیں، جن پر سیکشن 512 کے تحت چالان جمع کرایا گیا ہے۔ اس کے علاوہ 15 سے زائد مقدمات میں قانونی کارروائیاں جاری ہیں۔
وہ صحافی جن کے خلاف مقدمات درج ہوئےایف آئی اے کی کارروائیوں میں جن صحافیوں کے نام سامنے آئے ہیں ان میں عبدالباسط میر، عبدالشکور اجمل، ابصار عالم، عدیل حبیب، افضل جاوید، احمد بخش جکھرو، احمد فرہاد، احسن الرحمن شامی، عامر میر، امجد کاظمی، ناصر علی، عارف حمید، اسد علی طور، عاشق علی دیو، آزاد نہڑیو، بلال گوری، سیرل المیڈا، دانش قمر، ڈاکٹر ثناء خان اچکزئی، فاروق فقیر، فواد علی شاہ، گل بخاری، حبیب الرحمن، حسین رفیق، عمیر رفیق، زونیر رفیق، زبیر رفیق، احتشام ملک، عمران خان، امتیاز حسین، جمیل فاروقی، جاوید اقبال، خالد خاکی، خالد محمود، میاں داؤد، مرزا خرم حسین، مرزا راحیل بیگ، عمر رچمنڈ، راجہ فیصل کیانی اور سلطان رضوی شامل ہیں۔
اسی فہرست میں دیگر ناموں میں چوہدری بابر حسین، محسن جمیل بیگ، محمد عدیل، محمد فہیم، محمد حماد اظہر، محمد عمران ریاض، محمد جمیل الدین قدسی، محمد خالد جمیل، محمد نوید عباسی، محمد رومان خان، محمد صابر شاکر، محمد شعیب، محمد وقاص شریف، محمد زبیر، نقیب اللہ ہیکلزئی، ناصر اقبال، ناصر رضا، نظر محمد، اوریا مقبول جان، قاضی طارق عزیز، ثاقب حسین، شاہین صہبائی، شیخ فیصل ندیم، ایم ایس باسط، حماد، شیراز افضل، صدیق جان، سلمان قریشی، سلطان احمد رند، جاوید علی رہوجو، عبد الوحید بروہی، سلطان منظور، سید اکبر حسین، سید عیسیٰ حسن، سید حیدر رضا مہدی اور سید عمران شفقت کے نام شامل ہیں۔
پیکا ایکٹ کی ترامیم اور قانونی رخ2022میں پیکا قانون میں کی گئی ترامیم نے صحافیوں کے لیے حالات مزید سنگین بنا دیے۔ ان ترامیم کے بعد سائبر ہتک عزت کو ناقابل ضمانت جرم بنا دیا گیا اور سزا کو 2 سال سے بڑھا کر 5 سال کر دیا گیا۔ نتیجتاً متعدد صحافیوں کے خلاف مقدمات دائر کیے گئے۔
تاہم مارچ 2022 میں اسلام آباد ہائی کورٹ نے ان ترامیم کو غیر آئینی قرار دیتے ہوئے کچھ مقدمات خارج کر دیے۔
’قانون خوف کی شکل اختیار کر گیا ہے‘
پاکستان فیڈرل یونین آف جرنلسٹس کے صدر رانا عظیم کے مطابق پیکا ایکٹ اب ایسا ہتھیار بن چکا ہے جو کسی بھی وقت صحافیوں کے خلاف استعمال ہو سکتا ہے۔
وہ کہتے ہیں کہ’یہ قانون صحافیوں کو خوف میں رکھنے کا ذریعہ بن چکا ہے‘۔
مثال کے طور پر، 26 نومبر 2024 کو اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف کے احتجاج کی کوریج کرنے والے درجنوں صحافیوں اور وی لاگرز پر ایف آئی اے نے مقدمات درج کیے۔ ان میں ہرمیت سنگھ اور الیاس اعوان کو گرفتار بھی کیا گیا۔ ایف آئی اے کا مؤقف تھا کہ ان افراد پر ریاستی اداروں کے خلاف جھوٹا بیانیہ پھیلانے اور عوام کو اکسانے کا الزام ہے۔
خواتین صحافیوں کو ڈیجیٹل ہراسانی کا سامناڈیجیٹل رائٹس فاؤنڈیشن کی رپورٹ کے مطابق 2022 میں 75 صحافیوں نے سائبر ہراسمنٹ کی شکایت درج کرائی، جن میں 34 خواتین، 40 مرد، اور ایک ٹرانس جینڈر شامل تھے۔
یہ صحافی آن لائن دھمکیوں، ہیکنگ، اور ٹرولنگ کا شکار ہوئے۔
دوسری جانب میڈیا میٹرز فار ڈیموکریسی کی رپورٹ میں 124 خواتین صحافیوں سے انٹرویوز میں یہ انکشاف ہوا کہ آن لائن تشدد انہیں سیلف سنسرشپ پر مجبور کرتا ہے۔ تقریباً 68 فیصد خواتین نے کہا کہ انہیں اپنی صحافتی رائے یا ذاتی اظہار پر دھمکیوں کا سامنا رہا۔ 50 فیصد سے زائد نے اعتراف کیا کہ انہوں نے سوشل میڈیا (خصوصاً فیس بک اور ٹویٹر) پر اپنی بات کو محدود یا تبدیل شدہ انداز میں پیش کیا۔
آزادیٔ صحافت کی گرتی ہوئی دیوارصحافی تنظیموں، انسانی حقوق کے علمبرداروں اور آزادی صحافت کے حامیوں نے ان مقدمات کو تنقیدی صحافت کے خلاف ایک سازگار ماحول کی نفی قرار دیا ہے۔
ایف آئی اے حکام کا مؤقف ہے کہ ان مقدمات کا تعلق سائبر کرائم اور ہتک عزت کے قوانین سے ہے۔
مگر صحافیوں کے نمائندہ ادارے کہتے ہیں کہ ان اقدامات کے ذریعے آزاد صحافت کو دبایا جا رہا ہے۔ ان کے مطابق حکومت کو مقدمات کے بجائے مکالمے کو فروغ دینا چاہیے تاکہ پاکستان میں صحافت اپنی خودمختاری کے ساتھ زندہ رہ سکے۔
ادارے کا کالم نگار کی رائے کے ساتھ متفق ہونا ضروری نہیں ہے۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایف ا ئی اے سائبر قوانین صحافی صحافیوں کے خلاف مقدمات میں ایف آئی اے کے مطابق ہیں کہ کے تحت
پڑھیں:
وزیراعظم کا سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے عزم کا اعادہ
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 22 ستمبر2025ء) وزیراعظم محمد شہبازشریف نے سعودی عرب کے ساتھ دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین دین اسلام ، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر استوار تعلقات ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے۔ وزیر اعظم آفس کے میڈیا ونگ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم محمد شہباز شریف نے سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا کہ پاکستان کے عوام اور حکومت کی جانب سے وہ خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود، ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبد العزیز آل سعود اور اپنے عزیز سعودی بھائیوں اور بہنوں کو سعودی عرب کے قومی دن کے موقع پر نہایت گرم جوشی کے ساتھ مبارکباد پیش کرتے ہیں۔(جاری ہے)
انہوں نے ریاض کے حالیہ تاریخی دورے کے دوران انہیں اور پاکستانی وفد کو ملنے والے والہانہ استقبال اور محبت سے بھرپور مہمان نوازی کو اپنے لیے انتہائی خوشی اور افتخار کا باعث قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کا ایک بار پھر دل کی اتھاہ گہرائیوں سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستانی عوام بھی میرے ساتھ شاہ سلمان اور شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کرتے ہیں کہ ہمارا دورہ بے مثال محبت اور یادگار لمحات سے بھرپور رہا۔ وزیر اعظم نے کہا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے مابین تعلقات دین اسلام، تاریخ، بھائی چارے اور اعتماد کی بنیاد پر قائم ہیں جو ہمیشہ قائم و دائم رہیں گے، ہم اپنے سعودی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ مل کر سعودی عرب کے عظیم الشان ترقیاتی سفر پر فخر کرتے ہیں جو شہزادہ محمد بن سلمان کی بصیرت افروز قیادت میں جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ آج سعودی عرب عالمی برادری میں جس بلند مقام پر فائز ہے وہ اس بصیرت اور دانشمندی کی روشن مثال ہے۔ وزیر اعظم نے کہا کہ مئی 2025ئ میں بھارت کے ساتھ کشیدگی کے دوران سعودی قیادت اور عوام کی طرف سے اظہار یکجہتی کو پاکستانی قوم ہمیشہ یاد رکھے گی، پاکستانی عوام سعودی عرب کے معاشی تعاون کو بھی فراموش نہیں کر سکتے جس کی وجہ سے ہماری معیشت کو سہارا ملا۔ انہوں نے کہا کہ لاکھوں پاکستانی سعودی عرب کو اپنا دوسرا گھر سمجھتیہیں اور وہاں کی تعمیر و ترقی میں سرگرم عمل ہیں، پاکستانی برادری کی سعودی عرب میں خدمات دونوں برادر ممالک کے مابین خوشگوار تعلقات، خوشحالی اور ترقی کا باعث ہیں۔ انہوں نے کہا کہ سعودی عرب کے قومی دن کے پر مسرت موقع پر میں پاکستان کی جانب سے یہ عزم دہراتا ہوں کہ ہم اس دیرپا شراکت داری کو مزید مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی مملکت سعودی عرب کو ہمیشہ ترقی اور عظمت سے نوازے۔