بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر آج سپریم کورٹ آیا ہوں: علی امین گنڈاپور
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور—فائل فوٹو
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کی ہدایت پر آج سپریم کورٹ آیا ہوں۔
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے پچھلے کئی دنوں سے کوشش کر رہے تھے، ہمارے خلاف یہ ایک سازش ہو رہی ہے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ بحیثیت وزیر اعلیٰ سپریم کورٹ آیا تو سوچا تھا کہ چیف جسٹس سے ڈسکس کروں گا، اُمید ہے ہماری درخواست جلد سماعت کے لیے مقرر ہوگی۔
وزیر اعلیٰ کے پی علی امین گنڈاپور جسٹس منصور علی شاہ کی عدالت میں پیش ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ بجٹ پر بانی پی ٹی آئی کا وژن کیا ہے سب کو معلوم ہے، جتنے بجٹ پیش ہوئے ہیں سب سے بہترین بجٹ ہمارا ہے۔
واضح رہے کہ وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کے لیے سپریم کورٹ میں درخواست دائر کر دی ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: علی امین گنڈاپور سپریم کورٹ بانی پی ٹی
پڑھیں:
ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار بھارت سے کرکٹ میچ ہار رہے ہیں، علی امین گنڈاپور
—فائل فوٹووزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ بھارت کے ساتھ میچ عام میچ نہیں ہوتا، ہمیں افسوس ہے کہ ہم بار بار کرکٹ میچ ہار رہے ہیں۔
پشاور میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ہمارے خلاف تمام کیسز بےبنیاد ہیں، ملک کے اندر لاقانونیت ہے، آزادی کے مشن سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا ہے کہ جلسہ کریں گے اور ہم ثابت کریں گے کہ پوری قوم بانی پی ٹی آئی کے ساتھ کھڑی ہے، ادارے آئین کے مطابق کام کریں، عوام کی حقیقی جنگ لڑ رہے ہیں۔
دوران سماعت جسٹس سید ارشد علی نے سوال کیا کہ 90 دن کے بعد الیکشن کمیشن کارروائی کیسے کر سکتا ہے؟
انہوں نے کہا کہ افغانستان حکومت چاہتی ہے کہ یہ مسئلہ حل ہو، ان سے مثبت پیغام آیا ہے، افغانستان سے بات کرنے وفد جائے گا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کا کہنا تھا کہ افغانستان حکومت اور صوبائی حکومت مذاکرات کریں گی۔