data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

خبر:کراچی کے علاقے ملیر سعود آباد سے چند روز قبل لاپتا ہونے والا رکن بلوچستان اسمبلی مولانا ہدایت الرحمٰن بلوچ کا 14 سالہ بیٹا عبدالباسط بالآخر خیریت سے گوادر میں اپنے آبائی گھر پہنچ گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مولانا ہدایت الرحمٰن کے سسر اور  عبدالباسط کے نانا محمد آدم نے تصدیق کی ہے کہ عبدالباسط گوادر میں واقع ان کے گھر بخیر و عافیت پہنچ چکا ہے،عبدالباسط کے لاپتا ہونے کی اطلاع سعود آباد تھانے میں دی گئی تھی، وہ مدرسہ حنفیہ فاروقی مسجد سے اپنے رشتہ داروں کے گھر اورنگی ٹاؤن جانے کے لیے نکلا تھا مگر وہاں نہیں پہنچا، جس کے بعد اغوا کا مقدمہ مولانا ہدایت الرحمٰن کے سسر محمد آدم کی مدعیت میں درج کیا گیا۔

مدعی کے مطابق ان کے دو نواسے 14 سالہ عبدالباسط اور 16 سالہ عبدالوہاب گزشتہ ایک سال سے مذکورہ مدرسے میں زیر تعلیم تھے، انہوں نے پولیس کو بتایا کہ عبدالباسط کچھ عرصے سے ذہنی دباؤ کا شکار تھا اور مدرسہ چھوڑنے کی خواہش ظاہر کرتا رہتا تھا، اس نے اپنے بڑے بھائی کو بھی اس بات سے آگاہ کیا تھا۔

پولیس کے مطابق عبدالباسط گزشتہ روز بعد نماز مغرب مدرسے سے بغیر اطلاع دیے غائب ہو گیا، جس کے بعد اہل خانہ نے اس کی تلاش شروع کی اور بعد ازاں تھانے میں رپورٹ درج کرائی گئی۔

 اب اس بات کی تصدیق ہوگئی ہے کہ عبدالباسط گوادر میں اپنے اہل خانہ کے پاس خیریت سے موجود ہے، پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے تاکہ معلوم ہو سکے کہ وہ کراچی سے گوادر کیسے پہنچا اور اس دوران کن حالات سے گزرا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: مولانا ہدایت الرحم ن

پڑھیں:

اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن عشائیہ میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے تبادلہ خیال کررہے ہیں

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250924-08-26

جسارت نیوز

متعلقہ مضامین

  • ’ٹائیفون راگاسا‘ چین پہنچ گیا، تائیوان میں 29 ہلاکتیں، 152 لاپتا
  • سکھر،جماعت اسلامی سندھ کے رہنما مولانا حزب اللہ جکھرو لبیک یا اقصیٰ کانفرنس سے خطاب کررہے ہیں
  • اسلام آباد: سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمن عشائیہ میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی سے تبادلہ خیال کررہے ہیں
  • کراچی، فائرنگ کے مختلف واقعات میں باپ بیٹا سمیت 3 افراد زخمی
  • وزیراعظم شہباز شریف یو این جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کیلئےنیویارک پہنچ گئے
  • نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نیویارک پہنچ گئے، جنرل اسمبلی اجلاس میں شرکت کریں گے۔
  • کوئٹہ: امیرجماعت اسلامی بلوچستان اور رکن اسمبلی مولانا ہدایت الرحمن ہفتہ بیاد مولانا سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ کے سلسلے میں کتابوں کے اسٹال کا دورہ کررہے ہیں
  • مولانا حزب اللہ جکھرو کا اظہارتعزیت
  • کندھکوٹ،محلے کے مدرسے سے 6 سالہ بچہ پراسرار طورپرلاپتا
  • مغوی اسسٹنٹ کمشنر زیارت اوران کا بیٹا اغوا کاروں کے ہاتھو ں قتل