گوگل پلے اور ایپ اسٹور نے دو خطرناک ایپس پر پابندی عائد کردی
اشاعت کی تاریخ: 25th, June 2025 GMT
اسمارٹ فون صارفین کی تصاویر چرانے کے معاملے پر دو خطرناک ایپس پر پابندی عائد کردی گئی۔
گوگل پلے اور ایپل ایپ اسٹور سے ہٹائے جانے کے بعد سائبر سیکیورٹی محققین نے خبردار کیا ہے کہ ٹک ٹاک کی چربہ ایپلی کیشنز بھی صارفین پر اس طرح کے حملے کر سکتی ہیں۔
کیسپر اسکائی کے ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ ہمارے اسمارٹ فون کیمرا رولز عموماً سیکڑوں تصاویر اور اسکرین شاٹس رکھتے ہیں، جن میں سے کچھ ہمارے خلاف بھی استعمال کیے جا سکتے ہیں۔
ان تصاویر میں بینک اسٹیٹ منٹ، کارڈ کی تفصیلات، فوٹو آئی ڈی اور سیکیورٹی کوڈ کے اسکرین شاٹ سمیت کچھ بھی ہو سکتا ہے۔
ان ایپس کے متعلق خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ اسپارک کیٹ میلویئر کی نئی قسم کے ساتھ جوڑی گئی ہیں۔ یہ ایک نقصان دہ سافٹ ویئر کی قسم ہے جس کو کیسپر اسکائی نے جنوری میں دریافت کیا تھا۔
یہ سافٹ ویئر جو آئی فون اور اینڈرائیڈ ڈیوائسز کو ہدف بنا رہا ہے ایک خاص آپٹیکل کریکٹر ریکاگنیشن (او سی آر) ٹول استعمال کرتا ہے جو ہیکرز کو فون کے اندر دیکھنے میں مدد دیتا ہے۔
بلیپنگ کمپیوٹر کے مطابق چرایا گیا ڈیٹا (اگر تصاویر حساس معلومات رکھتی ہیں) تو دوسرے شر انگیز مقاصد جیسے کہ بھتے وغیرہ کے لیے بھی استعمال کیا جا سکتا ہے۔
میلویئر پھیلانے کے لیے استعمال ہونے والے پلیٹ فارمز میں ایپل ایپ اسٹور پر موجود کرنسی ایپ 币کوائن اور گوگل پلے موجود انسٹنٹ میسنجر SOEX تھے۔
بلیپنگ کمپیوٹر کے مطابق SOEX (اس ایپ میں بھی کرپٹو کرنسی ایکسچینگ فیچرز ہیں) اینڈرائیڈ کے آفیشل ایپ اسٹور کے ذریعے 100 سے زیادہ بار ڈاؤن لوڈ کی گئی ہے۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: ایپ اسٹور
پڑھیں:
سرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ نےسرداریار محمد رند کی سفری پابندی کیخلاف درخواست پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق جسٹس انعام امین منہاس نے کہاکہ پولیس اور ایف آئی اے کو درخواست مطلوب نہیں، عدالت نے کہاکہ جن کو چاہئے تھا ان کو بھی اب نہیں چاہئے پھر اب تک نام کیو ں نہیں نکالا۔
ایف آئی اے نے کہاکہ یار محمد رند کا نام ای سی ایل نہیں ،صرف پی این آئی ایل میں ہے،سابق وفاقی وزیر کا نام پی این آئی ایل میں 28مارچ کو ڈالا گیا، پی این آئی ایل میں نام ایک ماہ رکھاجاتا، پھرتوسیع لینا ہوتی ہے۔
ایف بی آر کا انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے سے متعلق اہم اعلان
عدالت نے کہاکہ زیادہ سے زیادہ 60روز رکھ سکتےہیں، اب تو جولائی ہے، کتنے ماہ ہو گئے؟کس قانون کے تحت نام اب تک برقرار رکھا گیا؟ایسے کتنے ہی کیسز ہمارے پاس آ رہے ہیں ، ہم کتنی بار لکھ بھی چکے ہیں۔
مزید :