پاکستان اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
ویب ڈیسک: پاکستان اگلے ماہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی صدارت سنبھالے گا۔
اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انتونیو گوتریس سے ملاقات ہوئی، سلامتی کونسل کی صدارت کے دوران پروگرام آف ورک سے آگاہ کیا۔
پاکستان کے مستقل مندوب عاصم افتخار نے مشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال پر گفتگو کی اور کہا کہ امن وسلامتی کے فروغ کیلئے رکن ممالک پرعزم ہیں، صدارت کو کھلے، شفاف اور مشاورتی انداز میں انجام دیں گے۔
لاہور میں 262 ٹریفک حادثات ؛340 افراد زخمی
انہوں نے بین الاقوامی چیلنجز کے حل کے لیے کثیرالجہتی تعاون کی ضرورت کو اجاگر کرتے ہوئے سیکرٹری جنرل کی امن و استحکام کے لیے کی جانے والی کوششوں کی مکمل حمایت کا اعادہ کیا۔
واضح رہے کہ پاکستان کی آئندہ صدارت ناصرف عالمی سطح پر اس کی سفارتی سرگرمیوں کو نمایاں کرے گی بلکہ اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم پر جنوبی ایشیائی مؤقف کو بھی مزید مؤثر طریقے سے اجاگر کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔
.ذریعہ: City 42
کلیدی لفظ: اقوام متحدہ
پڑھیں:
ٹرمپ کا تکینی خرابیوں پر اقوام متحدہ سیکریٹری جنرل کو خط لکھ کر تحقیقات کا مطالبہ
امریکی صدر ٹرمپ نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی اجلاس کے دوران مبینہ تکینی خرابیوں پر احتجاج کرتے ہوئے سیکریٹری جنرل کے نام خط لکھ دیا۔
ڈنلڈ ٹرمپ نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس کو خط لکھ کر تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے، امریکی صدر نے لکھا کہ اقوام متحدہ ہیڈ کوارٹرز میں 3 خطرناک واقعات پیش آئے، واقعات میں ایسکلیٹر خراب ہونا، ٹیلی پرامپٹر اور ساؤنڈ سسٹم مسائل شامل ہیں۔
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ معجزہ ہے کہ ہم گرنے سے بال بال بچے، دونوں نے ریلنگ پکڑ رکھی تھی ورنہ بڑا حادثہ ہوسکتا تھا،
انھوں نے کہا کہ ایسکلیٹر واقعہ 100 فیصد تخریب کاری تھا، تحقیقات ہونی چاہیے، ٹرمپ نے کہا کہ ساؤنڈسسٹم بالکل بند تھا سامعین کچھ نہیں سن سکے۔
دی سنڈے ٹائمز نے لکھا کہ اقوام متحدہ عملے نے ٹرمپ کو خوار کرنے کیلئے جان بوجھ کر ایسكلیٹر بند کیا، امریکی صدر ٹرمپ نے تقریر کے دوران خراب ٹیلی پرامپٹر پر بھی شکایت کی۔
امریکی سفیر مائیک والٹز نے بھی اجلاس کے موقع پر واقعے کی تحقیقات کا مطالبہ کردیا، انھوں نے کہا کہ ایسے مسائل سیکیورٹی رسک اور ادارے کی کمزوری ظاہر کرتے ہیں
ترجمان اقوام متحدہ کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ ایسكلیٹر کا ایمرجنسی بٹن ممکنہ طور پر ٹرمپ وفد کے کیمرہ مین نے دبایا، ٹیلی پرامپٹر ٹرمپ کی ٹیم کا تھا، سوالات وائٹ ہاؤس سے پوچھے جائیں۔
سیکرٹ سروس نے تینوں واقعات کی تحقیقات شروع کردی ہیں، یواین جنرل اسمبلی سے خطاب سے پہلے ٹرمپ اور میلانیا ایسكلیٹر پر پھنس گئے تھے، ایسكلیٹر اچانک رکنے پر ٹرمپ اور خاتون اول کو سیڑھیاں پیدل طے کرنا پڑیں۔