فٹ بالز کی برآمدات میں مئی 2025 کے دوران 5.7 فیصد،پی بی ایس
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 جون2025ء) فٹ بالز کی برآمدات میں مئی 2025 کے دوران 5.7 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس)کے اعدادو شمار کے مطابق اس دوران برآمدات کی مالیت6.5ارب روپے تک کم ہوگئی جبکہ مئی 2024 میں فٹ بالز کی برآمدات میں کا حجم 6.9 ارب روپے رہا تھا ۔
(جاری ہے)
اس طرح مئی 2024 کے مقابلہ مئی 2025 کے دوران فٹ بالز کی برآمدات میں 0.
ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے فٹ بالز کی برا مدات میں
پڑھیں:
ہانگ کانگ سکسز: چیئرمین پی سی بی کی قومی ٹیم کو ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد
چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے قومی ٹیم کو ہانگ کانگ سکسز کا ٹائٹل جیتنے پر مبارکباد پیش کی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری پیغام میں چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا کہ ہانگ کانگ سپر سکسز ٹائٹل جیتنے پر پاکستان کرکٹ ٹیم اور پوری قوم کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
انہوں نے کہا کہ مہارت، جذبے اور ٹیم ورک کا شاندار مظاہرہ پاکستان کی کرکٹ کے جذبے کو بہترین طریقے سے ظاہر کرتا ہے۔
Congratulations to the Pakistan Cricket Team and the entire nation on winning the Hong Kong Super Sixes title! ????
A fantastic display of skill, passion, and teamwork truly showcasing Pakistan’s cricketing spirit at its best.#PakistanCricket #HKSuperSixes pic.twitter.com/IUONQMCYXv
واضح رہے کہ پاکستان نے ہانگ کانگ سکسز کے فائنل میں کویت کو 43 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
کویت نے ٹاس جیت کر پاکستان کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی تو پاکستان نے مقررہ 6 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر 135 رنز بنائے۔
کپتان عباس آفریدی 52 رنز بناکر ریٹائرڈ ہرٹ ہوئے۔عبدالصمد 42، خواجہ نافع 22 اور شاہد عزیز بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوئے۔
معاذ صداقت 10 اور محمد شہزاد 4 رنز بناکر ناٹ آؤٹ رہے۔
ہدف کے تعاقب میں کویت کی ٹیم 92 رنز پر آل آؤٹ ہوگئی۔ میت بھاؤسار 33 اور عدنان ادریس 30 رنز بناکر نمایاں رہے۔
پاکستان کی جانب سے معاذ صداقت نے 3 جبکہ محمد شہزاد، عباس آفریدی اور عبدالصمد نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔
Hong Kong Sixes 2025 Final ????
➡️ Pakistan beat Kuwait by 43 runs
Pakistan: 135-3 (6 overs)
Kuwait: 92 all out (5.1 overs) pic.twitter.com/1RvfFO8LCe