پی پی کے اعتراض کے بعد تنخواہ دار طبقے کو ریلیف اور سولر پر ٹیکس کم کیا گیا: شازیہ مری
اشاعت کی تاریخ: 26th, June 2025 GMT
---فائل فوٹو
پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنما شازیہ مری نے کہا ہے کہ ہم نے تنخواہ دار طبقے کو ریلیف دینے کی بات کی، سولر پر ٹیکس بھی پی پی کے اعتراض کے بعد کم کیا گیا۔
میڈیا سے گفتگو کے دوران شازیہ مری نے کہا کہ بجٹ جب پیش ہوا تو کچھ مسائل پی پی کے لیے تشویش ناک تھے، بجٹ سے پہلے مذاکرات ہوئے، پی پی نے اپنی تجاویز دیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ پی پی نے تنخواہوں میں اضافے اور بےنظیر انکم سپورٹ پروگرام میں اضافے کی ڈیمانڈ کی تھی۔
شازیہ مری کا کہنا تھا کہ مہنگائی کو حکومت نے کم کیا مگر پھر بھی لوگوں کو دشواری ہوتی ہے۔
ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سندھ کی یونیورسٹیوں کے فنڈ کم کرنے کا فیصلہ واپس لیا گیا، حکومت مل بیٹھ کر مسائل حل کرے تو بہتر نتائج نکلتے ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: شازیہ مری
پڑھیں:
سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ 4 لاکھ قریب جا پہنچا
کراچی: سونے کی فی تولہ قیمت میں دوسرے روز بھی بڑا اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کا بھاؤ 5100 روپے اضافے سے فی تولہ 3لاکھ98 ہزار 800 روپے ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4372 روپے اضافے سے 3 لاکھ 41 ہزا 906روپے ہوگئی ہے۔
مزید برآں عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 51 ڈالر اضافے سے 3770 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز فی تولہ سونے کا بھاؤ 3400 اضافے سے 3لاکھ 93ہزار700 روپےتھا۔
Post Views: 1