وقاص عظیم: معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ نے فرنس آئل پر لیوی پر تحفظات کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی، مجوزہ لیوی توانائی کی قیمتوں کے بینچ مارک کے بغیر عائد کی جا رہی ہے جس سے لیوی کی وصولیوں کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا۔

 معاشی تھنک ٹینک اکنامک پالیسی اینڈ بزنس ڈویلپمنٹ کی جانب سے جاری کیے گئے اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ حکومت نے یکم جولائی سے فرنس آئل پر 77 روپے فی لٹر لیوی عائد کر دی ہے ،فرنس آئل پر لیوی سے حکومت 60 ارب روپے کا ریونیو حاصل کرنا چاہتی ہے ۔

پنجاب کی حکومت نے صوبے بھر میں دفعہ  144 نافذ کر دی

تھنک ٹینک کاکہنا تھا کہ مجوزہ لیوی سے فرنس آئل کی سیل میں واضح کمی ہوگی، مجوزہ لیوی توانائی کی قیمتوں کے بینچ مارک کے بغیر عائد کی جا رہی ہے ،انہوں نے کہاکہ پیٹرولیم مصنوعات کے بینچ مارک پر فرنس آئل لیوی کا نفاذ غیر حقیقی ہے جس سے لیوی کی وصولیوں کا ہدف حاصل کرنا مشکل ہوگا۔

تھنک ٹینک کا کہنا ہے کہ فرنس آئل لیوی کوئی معاشی پالیسی نہیں ہے بلکہ یہ کسی معاشی سائنسدان کا خیالی پلاؤہے۔

.

ذریعہ: City 42

کلیدی لفظ: مجوزہ لیوی تھنک ٹینک لیوی سے

پڑھیں:

پاکستان معاشی ترقی کی طرف گامزن زر، مبادلہ 20ارب ڈالر ‘ آمدات میں اضافہ 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) ملکی معیشت ترقی کی راہ پر دوڑنا شروع ہو گئی ہے، جس کا اظہار زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافے، برآمدات میں بہتری، بین الاقوامی مالیاتی انضمام اور ہمسایہ ممالک سے تجارتی تعلقات کے فروغ سے ہوتا ہے۔ پاکستان کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 12 ستمبر 2025 تک بڑھ کر 19.73 ارب ڈالر کی شاندار سطح پر پہنچ گئے ہیں۔ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے ذخائر میں 21 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں زرمبادلہ بڑھ کر 14.36 ارب ڈالر ہو گئے جب کہ کمرشل بینکوں کے ذخائر میں 34 ملین ڈالر کا اضافہ دیکھنے میں آیا، جس کے بعد یہ 5.38 ارب ڈالر تک پہنچ گئے۔ یہ پیش رفت مالی نظم و ضبط، سرمایہ کاروں کے اعتماد، کرنٹ اکاؤنٹ میں بہتری اور مؤثر معاشی اصلاحات کا نتیجہ قرار دی جا رہی ہے۔ اس اضافے سے پاکستان کو عالمی معاشی دباؤ کا بہتر مقابلہ کرنے کی صلاحیت ملی ہے اور درآمدات کی ضروریات کی تکمیل آسان ہوئی ہے۔ اقتصادی ماہرین کا کہنا ہے کہ بلند ذخائر ادائیگیوں کے توازن پر دباؤ کو کم کرتے ہیں اور پاکستانی روپے کو استحکام فراہم کرتے ہیں۔ ذخائر میں مسلسل اضافہ نہ صرف ملک کی قرضوں کی ادائیگی کی صلاحیت کو بڑھاتا ہے بلکہ دنیا کو پاکستان کی مالی ساکھ کا مثبت پیغام بھی دیتا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کی معاشی ترقی میں بھی کرپٹو کرنسی انقلابی کردار ادا کر رہی ہے، بلال بن ثاقب
  • حکومت پیٹرولیم مصنوعات پر کتنا ٹیکس لیتی ہے؟ تفصیلات سامنے آگئیں
  • پہلگام حملے سے واضح ہوگیا مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں.او آئی سی رابطہ گروپ
  • سیلاب متاثرین کی مدد کے لیے بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کو استعمال نہ کرنا غفلت ہوگی، آصفہ بھٹو
  • پاکستان کا معاشی ترقی کا ماڈل ناکام ہو رہا ہے، عالمی بینک
  • پہلگام حملےکے بعد کے واقعات سے واضح ہےکہ مسئلہ کشمیر حل ہوئے بغیر خطے میں امن ممکن نہیں: او آئی سی رابطہ گروپ
  • پنشن اصلاحات پر سرکاری ملازمین کا معاشی قتل بند کیا جائے
  • پاکستان میں غربت میں خطرناک اضافہ، شرح 25.3 فیصد تک جا پہنچی
  • ایشیا کپ سپر4 میں پاکستان بمقابلہ سری لنکا، فائنل تک رسائی کی راہیں آج واضح ہوں گی
  • پاکستان معاشی ترقی کی طرف گامزن زر، مبادلہ 20ارب ڈالر ‘ آمدات میں اضافہ