روسی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ امریکا اور اسرائیل نے اقوام متحدہ کے جوہری نگران ادارے انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی(آئی اے ای اے ) کی ساکھ کو شدید نقصان پہنچایا ہے، کیونکہ انہوں نے ایران کے جوہری ٹھکانوں پر حملوں کے لیے اس ادارے کی معلومات کا استعمال کیا۔

روسی وزارت خارجہ کی ترجمان ماریا زاخارووا نے گزشتہ روز پریس بریفنگ میں کہا کہ یہ حقیقت ہے کہ ایران کی وہ جوہری تنصیبات جو انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی (آئی اے ای اے ) کے زیرِ نگرانی تھیں، امریکی اور اسرائیلی میزائل حملوں کا نشانہ بنیں،  یہ این پی ٹی (جوہری عدم پھیلاؤ کے معاہدے) کے لیے کھلا چیلنج ہے۔

واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل نے ایران کی جوہری اور فوجی تنصیبات پر فضائی حملے کیے۔

اس حملے سے ایک روز قبل انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کے بورڈ آف گورنرز نے ایک قرارداد منظور کی، جس میں ایران پر این پی ٹی معاہدے کی خلاف ورزی کا الزام عائد کیا گیا، جسے تہران مسترد کرتا ہے۔

یہ بھی پڑھیے جوہری عدم پھیلاؤ کی خلاف ورزی پر ایران کیخلاف انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی قرارداد منظور

امریکا نے بھی حالیہ دنوں میں 3 ایرانی جوہری تنصیبات پر بڑے فضائی حملے کیے۔

یاد رہے کہ انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی کی اپنی قراردادوں کے مطابق جوہری تنصیبات پر حملے بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی ہیں۔


ترجمان روسی وزارت خارجہ ماریا زاخارووا کے مطابق امریکا اور اسرائیل کی یہ کارروائیاں IAEA اور ایران کے درمیان ہونے والے تعاون میں حقیقی رکاوٹیں پیدا کر رہی ہیں۔ انہوں نے مزید کہا چاہے وہ تہران پر جتنا بھی الزام لگائیں، حقیقت یہ ہے کہ ان دونوں ممالک نے IAEA کی سرگرمیوں کو ناقابلِ تلافی نقصان پہنچایا ہے۔

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف کا مؤقف

روسی وزیر خارجہ سرگئی لاوروف نے بھی گزشتہ دنوں ایک بیان میں کہا کہ یورپی رہنماؤں نے IAEA کے سربراہ رافائل گروسی پر دباؤ ڈالا کہ وہ ایران کے خلاف منفی رپورٹ جاری کریں، جسے بنیاد بنا کر بورڈ آف گورنرز نے ایران کے خلاف قرارداد منظور کی۔

انہوں نے مزید کہا کہ مغربی ممالک بین الاقوامی اداروں پر بہت گہرا اثر ڈالتے ہیں، اور اب یہ ادارے غیرجانبدار نہیں رہے۔

ایران کا ردعمل

IAEA کے ساتھ تعاون کو معطل کرنے کے لیے ایرانی پارلیمان نے بل پاس کر دیا ہے، جو اب اعلیٰ قومی سلامتی کونسل کی منظوری کا منتظر ہے۔

یہ بھی پڑھیے ایرانی پارلیمنٹ میں بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی سے عدم تعاون کا بل منظور

ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے کہا کہ ایران کو اپنی این پی ٹی تعاون کی پالیسی پر نظرثانی کرنا ہوگی۔ 20 سال کی شفافیت اور اعتماد سازی کے باوجود کچھ حاصل نہ ہوا۔

آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں

اسرائیل اسرائیل ایران جنگ امریکا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ایران.

ذریعہ

ذریعہ: WE News

کلیدی لفظ: اسرائیل اسرائیل ایران جنگ امریکا انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی ایران انٹرنیشنل اٹامک انرجی ایجنسی نے ایران ایران کے کہا کہ کے لیے

پڑھیں:

ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے

واشنگٹن:

مشرق وسطیٰ میں ایران کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران امریکہ کے خام تیل کے ذخائر میں نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس نے ملکی توانائی کے تحفظ سے متعلق نئے سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

بینک آف امریکا کی جانب سے جاری کیے گئے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت امریکہ کے پاس خام تیل کا ذخیرہ صرف 43 روز کی ضروریات پوری کرنے کے لیے باقی رہ گیا ہے۔

یہ صورت حال جولائی 1983 کے بعد پہلی مرتبہ سامنے آئی ہے جسے توانائی کے شعبے کے لیے غیر معمولی پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے۔

امریکی انرجی انفارمیشن ایڈمنسٹریشن کے تازہ ڈیٹا کے مطابق 10 جولائی تک ملک کے کمرشل خام تیل کے ذخائر کم ہو کر 409.7 ملین بیرل رہ گئے، جو گزشتہ پانچ برس کی اوسط کے مقابلے میں تقریباً 6 فیصد کم ہیں۔

ادھر امریکی اسٹریٹیجک پیٹرولیم ریزرو بھی مسلسل دباؤ کا شکار ہے۔ 18 جولائی تک اس کا حجم گھٹ کر 316.5 ملین بیرل رہ گیا، جو اپریل 1983 کے بعد کی سب سے کم سطح ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق کمرشل اور اسٹریٹیجک ذخائر کو ملا کر امریکہ کے مجموعی خام تیل کے ذخائر تقریباً 730.8 ملین بیرل رہ گئے ہیں جو گزشتہ چار دہائیوں کی کم ترین سطحوں میں شمار کیے جا رہے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • ایران پر 13 ویں رات فضائی حملوں کے اہداف مکمل کر لیے گئے، سینٹکام
  • ایران سے جنگ نے ایک اور مشکل کھڑی کر دی، امریکا کے تیل کے ذخائر 45 سال کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو امریکا کی مدد پر فوجی بیسز نشانہ بنانے کی دھمکی
  • انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
  • ایران نے فوجی اڈوں کے استعمال پر برطانیہ کو سخت وارننگ دے دی
  • سعودی توانائی معاہدہ ابراہیمی معاہدوں سے مشروط، وائٹ ہاؤس نے ٹرمپ کا مؤقف دہرا دیا
  • پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو وارننگ، کویت میں امریکی الیکٹرانک وارفیئر کا یونٹ تباہ
  • صدر ٹرمپ کی پالیسی آنکھ کے بدلے سرکی ہے، ایران کو ہر گزرتی رات کیساتھ بھاری قیمت چکانا ہوگی: مارکو روبیو کا انتباہ
  • ٹرمپ نے سعودی عرب سے سول جوہری معاہدے کو معاہدہ ابراہیمی میں شمولیت سے مشروط کردیا
  • امریکا کی جانب سے ایران پر بمباری کیلئے برطانوی ائیربیس کا استعمال، پاسداران انقلاب کی برطانیہ کو سخت ردعمل کی دھمکی