ایٹمی انرجی کا ادارہ نقصان کا جائزہ لے رہا ہے، رضا امیری مقدم
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
اسلام آباد:
پاکستان میں ایرانی سفیر رضا امیری مقدم کا کہنا ہے کہ جو ایٹمی انرجی کا ادارہ ہے وہ نقصان کا جائزہ لے رہا ہے، امریکی یہ دعویٰ کرتے ہیں کہ انھوں نے اسے مکمل تباہ کر دیا ہے.
ایکسپریس نیوز کے پروگرام کل تک میں گفتگو کرتے ہوئے انھوں نے کہا کہ اس حوالے سے ہمارے جو ایکسپرٹس ہیں اور ایٹمی توانائی کا جو ہمارا ادارہ ہے ان تمام پہلوؤں کا جائزہ لے رہے ہیں کہ کہاں تک یہ نقصان ہوا ہے، وہاں جو انفراسٹرکچر ہے جس میں اسٹیل ہے یا جو باقی سیٹری فیوجز ہیں وہ ضرور تباہ کر دیے ہیں لیکن ہمارا اٹامک نالج ہے وہ تباہ نہیں ہوا ہے، ہمارا ایٹمی نالج ہمارے سائنسدانوں کے سینے اور دماغ میں موجود ہے، بوشیر اور تہران میں ہمارے جو ری ایکٹر ہیں وہ کام کر رہے ہیں.
تجزیہ کار شوکت پراچہ نے کہا کہ ایس سی او میں بہت بڑی ڈویلپمنٹ ہے کیونکہ قومی سلامتی مشیر اور ساتھ ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹننٹ جنرل عاصم ملک اور انڈیا کے قومی سلامتی کے مشیر اجیت ڈوول وہ تو گذشتہ دو دنوں سے وہیں تھے، جو سیشن تھا اس میں بھی آمنے سامنے بیٹھے رہے، این ایس اے نے پاکستان کا پرسپیکٹیو دیا، بی جے پی گورنمنٹ جب سے آئی ہے، انڈیا پالیسی کا جو ایک کنسٹرکٹ ہے وہ اجیت ڈوول ہے تو اجیت ڈوول کا وہاں موجود ہونا اور ڈی جی آئی ایس آئی کا ہونا یہ بڑا مینگ فل ہے.
تجزیہ کار اطہر کاظمی نے کہا کہ موقع سے فائدہ اٹھانے کا انحصار اس پر ہے کہ انڈیا کس موڈ میں ہے، انھوں نے جس طریقے سے کوشش کی وہ یہ سمجھتے تھے کہ وہ ہم پر حاوی ہو جائیں گے، پاکستان کو دبائیں گے لیکن اس کا نتیجہ انہوں نے دیکھ لیا، اب جو یہ ملاقات ہورہی ہے یہ ایک ڈیفرنٹ مائنڈ سیٹ کے ساتھ ہو رہی ہے، حالیہ عرصے میں ہم نے ان کو ایک شکست دی ہے، راج ناتھ سنگھ نے وہاں سے صرف باتیں کی ہیں اور ہماری افواج نے اصل کام کر کے دکھایا ہے.
(ر) میجر جنرل زاہد محمود نے بظاہر تو اس وقت امکان نظر نہیں آتا لیکن ایک چیز یاد رکھیے گا کہ جو ٹریک ٹوز ہوتے ہیں یا بیک ڈور چینلز ہوتے ہیں وہ مسلسل کہیں نہ کہیں کام کر رہے ہوتے ہیں، جب پلوامہ کا بھی واقعہ ہوا تھا تو تھرو چین کافی چیزیں شیئر بھی ہوئی تھیں اور تھرو تھرڈ پارٹی اجیت ڈوول اور یہ لوگ پاکستان کے ساتھ رابطے میں رہنے کی کوشش کر رہے تھے، موجودہ ایسکلیشن کے دوران اجیت ڈوول نے کوشش کی پاکستان کی ملٹری قیادت تک پہنچنے کی تو بیک ڈور میں کچھ چیزیں ہوتی رہتی ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ایک ملک نے پاکستانیوں کیلیے ویزہ فیس ختم کردی
سری لنکا کی حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی میں تعینات قونصل جنرل سری لنکا سنجیوا پٹیوالا نے میڈیا سے گفتگومیں بتایا کہ سری لنکن حکومت نے پاکستانیوں کے لیے ویزہ فیس ختم کردی جس کے بعد سری لنکا جانے والے پاکستانیوں سیاحوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے سری لنکا جانے والے ویزہ کی درخواست آن لائن دے سکتے ہیں۔
قونصل جنرل نے بتایا کہ پاکستان اور سری لنکن کے دوطرفہ تعلقات اہم ہیں، حکومت پاکستان نے 100 سری لنکن اسٹوڈنٹس کوعلامہ اقبال یونیورسٹی میں اسکالرشپ دی ہے جو ایک مثبت اقدام ہے۔
انہوں نے کاہ کہ پاکستان سری لنکا کےدرمیان فری ٹریڈ ایگریمنٹ پرسن 2005 میں دستخط ہوئے تھے لیکن تاحال دونوں ملکوں میں ٹریڈ بیریئرز موجود ہیں۔
قونصل جنرل نے مزید کہا کہ پاکستان سری لنکا درمیان درمیان دفاعی تعلقات بھی اہم ہیں۔