آج پھر تیز ہواؤں، گرج چمک کے ساتھ موسلا دھار بارش کا امکان لیکن کہاں؟
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
محکمہ موسمیات کے مطابق آج بروز جمعه کشمیر، خیبرپختونخوا، اسلام آباد ، پنجاب، سندھ اور شمال مشرقی، جنوبی بلوچستان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔ اس دوران چند مقاما ت پر موسلادھار بارش بھی ہو سکتی ہے۔
دوسری طرف نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی(این ڈی ایم اے) نے بھی پنجاب، سندھ، خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں موسلا دھار بارشوں، آندھی اور ژالہ باری کی پیشگوئی کی ہے۔
ادارے کے الرٹ کے مطابق لاہور، راولپنڈی، گوجرانوالہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان اور سندھ میں کراچی، حیدرآباد، ٹھٹھہ، سجاول، جامشورو، نوابشاہ، لاڑکانہ میں اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے۔
خیبرپختونخوا میں چترال، سوات، کوہستان، مانسہرہ، ایبٹ آباداور آزاد کشمیر میں مظفرآباد، نیلم ویلی، باغ، راولا کوٹ، حویلی، ہٹیاں بالا میں لینڈ سلائیڈنگ اور سیلاب کا امکان ہے۔
علاوہ ازیں مغربی سسٹم کے تحت گلگت بلتستان کے علاقوں بشمول دیامیر، استور، غزر، سکردو، ہنزہ، گلگت، گھانچے اور شگر میں آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔
ممکنہ بارشوں کے باعث دریائے ہنزہ، خنجراب، کلک، چپرسان، شمشال اور برالدو کے قرب و جوارمیں ندی نالوں میں طغیانی اور سیلاب کا خدشہ ہے۔ خدا آباد، کریم آباد، نگر، اور گلمیت جیسے سیاحتی مقامات متاثر ہو سکتے ہیں۔
این ڈی ایم اے نے عوام الناس کو خبردار کردیااین ڈی ایم اے نے عوام الناس کو خبردار کیا ہے کہ وہ کمزور تعمیرات، بجلی کے کھمبوں، اور بل بورڈز سے دور رہیں۔ اس کے علاوہ برقی آلات کو محفوظ بنائیں۔ خطرے سے دوچار علاقوں میں سفر سے گریز کریں، ندی نالے عبور نہ کریں، مویشیوں اور قیمتی سامان کو محفوظ مقامات پر منتقل کریں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
این ڈی ایم اے محکمہ موسمیات موسم کی صورت حال.
ذریعہ
ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: این ڈی ایم اے محکمہ موسمیات موسم کی صورت حال ڈی ایم اے کا امکان
پڑھیں:
اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات
وزیر اعلیٰ نے انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ اسلام ٹائمز۔ پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری سے گلگت بلتستان کے وزیر اعلیٰ امجد حسین ایڈووکیٹ نے زرداری ہاؤس اسلام آباد میں ملاقات کی اور انہیں وزیراعظم پاکستان میاں محمد شہباز شریف سے ہونے والی ملاقات اور گلگت بلتستان کو عبوری صوبہ بنانے کے حوالے سے اسمبلی قرارداد سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔ پارٹی ذرائع کے مطابق ملاقات میں جی بی میں حکومت سازی، خطے کے مسائل اور پارٹی امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔