ٹوکیو:چائنا کونسل فار پروموشن آف انٹرنیشنل ٹریڈ  کی ترجمان  وانگ لن جئے نے پریس کانفرنس میں  بتایا کہ اوساکا ورلڈ ایکسپو میں چائنا پویلین کے افتتاح کے بعد سے یہ اوساکا ورلڈ ایکسپو میں مقبول ترین پویلینز میں سے ایک رہا ہے، جس میں روزانہ اوسطا تقریباً  10 ہزار افراد اس کا دورہ کرتے ہیں، اور بعض دنوں میں یہ تعداد 13 ہزار تک بھی پہنچ جاتی ہے۔ اب تک مجموعی طور پر دنیا بھر سے 6 لاکھ سے زائد افراد نے اس چائنا پویلین کا وزٹ کیا ہے۔ ترجمان وانگ لن جئَے  نے کہا کہ یہ نہ صرف چائنا پویلین کی دلچسپی اور دلکشی کی عکاسی کرتا ہے بلکہ چین کی بہترین روایتی ثقافت کے سپر انٹرنیشنل اثر و رسوخ اور نئے دور میں معاشی اور سماجی ترقی میں چین کی تاریخی کامیابیوں کی بھی عکاسی کرتا ہے۔11 جولائی کو چین کا قومی پویلین ڈے بھی منایا جائے گا۔

Post Views: 4.

ذریعہ: Daily Mumtaz

پڑھیں:

حکومتِ پنجاب کا دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کرانے کا اعلان

لاہور:

حکومت پنجاب کی میزبانی میں دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ نومبر میں کرانے کا کا اعلان کر دیا گیا۔باکسر محمد وسیم اپنے ڈبلیو بی اے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کریں گے۔

گرینڈ ایونٹ کی افتتاحی پریس کانفرنس لاہور میں بین الاقوامی شہرت کے حامل پاکستانی باکسر محمد وسیم کی موجودگی میں کی گئی جس میں پنجاب اسپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل محمد خضر افضال اور جنرل سیکریٹری پاکستان باکسنگ فیڈریشن عرفان یونس نے بھی شرکت کی۔

اس سے قبل پہلی انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کوئٹہ میں ہوئی تھی۔ اس چیمپئن شپ میں ملکی اور غیرملکی معروف باکسرز ایکشن میں ہوں گے۔ باکسر محمد وسیم کے مطابق دنیا بھر میں وطن عزیز کی نمائندگی کرنے پر فخر ہے۔ ایسے بڑے اسپورٹس ایونٹس کی بدولت پاکستان میں اور کئی وسیم ابھر کر سامنے آئیں گے اور ملک کا نام روشن کریں گے۔

منتظمین کےمطابق یہ چیمپئن شپ صرف ایک مقابلہ نہیں بلکہ کھلاڑیوں کے عزم و ہمت،  محنت، قوتِ برداشت اور قوتِ ارادی کا مظہر ہو گا۔

ڈی جی پنجاب اسپورٹس بورڈ خضر افضال کا کہنا تھا کہ میگا اسپورٹس ایونٹ کھیلتا پنجاب پروگرام کے ویژن کا عکاس ہے۔ پاکستان کے نوجوانوں میں باکسنگ تیزی سے مقبول ہو رہی ہے۔ یہ چیمپئن شپ اس اہم بین الاقوامی کھیل کے فروغ اور نوجوان نسل کے شوق اور صلاحیتوں کو نئی جلا بخشے گا۔

پریس کانفرنس میں موجود غیرملکی باکسنگ ماہرین نے کہا کہ محمد وسیم جیسے چیمپئن پاکستان کی عالمی سطح پر پہچان ہیں، گرینڈ ایونٹ عالمی سطح پر پاکستان کا امن اور ترقی پسندانہ امیج اجاگر کرے گا۔

متعلقہ مضامین

  • چائنا پورٹ کے قریب سے جوڑے کی لاشیں ملنے کا کیس، 17 دن بعد مقتولہ کی تدفین کی اجازت
  • چیف جسٹس کی پینشن میں 15 سالوں میں 400 فیصد سے زائد اضافہ، ریٹائرڈ ججز کی مراعات پر سوالات
  • حکومتِ پنجاب کا دوسری انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ کرانے کا اعلان
  • سرکاری حج اسکیم کے تحت درخواستوں کی وصولی 16 اگست تک جاری رہے گی
  • اے ایس اور اے لیول کے نتائج کا اعلان کر دیا گیا
  • کیمبرج اے لیول کے آج جاری ہونیوالے نتائج کیسے دیکھے جاسکتے ہیں؟
  • آئی سی سی کی نئی ون ڈے رینکنگ میں پاکستان ٹیم کی تنزلی
  • ہیرو اوپن ملائیشیا انٹرنیشنل تائیکوانڈو چیمپیئن شپ میں پاکستان کے 4 میڈلز
  • چین: ’لیبوبو‘ گڑیا نہ ملنے پر بچے نے رشتے داروں کا 48 لاکھ روپے سے زائد کا نقصان کردیا
  • نیتن یاہو کے منصوبے کے خلاف اسرائیل میں بھی احتجاج، ایک لاکھ سے زائد افراد کا مظاہرہ