سمر ڈیووس فورم کا مقصد کھلے پن کے مشترکہ پیغام کو فروغ دینا تھا، چینی میڈیا
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
سمر ڈیووس فورم کا مقصد کھلے پن کے مشترکہ پیغام کو فروغ دینا تھا، چینی میڈیا WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ :چین کے شہر تیانجن میں منعقد ہ سمر ڈیووس فورم میں دنیا بھر کے 90 سے زائد ممالک اور خطوں سے تقریباً 1800 مہمانوں نے شرکت کی، جو حالیہ برسوں میں سب سے بڑی تعداد ہے۔جمعہ کے روز چینی میڈ یا نے بتا یا کہ فورم کے دوران تقریباً 200 ذیلی سیمینار کا بھی انعقاد کیا گیا ،جن کا مقصد کھلے پن اور تعاون کے مشترکہ پیغام کو فروغ دینا تھا۔ اس وقت، بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی پیٹرن گہری تبدیلیوں سے گزر رہا ہے، اور اس شعبے میں تعاون کو مزید تعمیری اقدامات کی ضرورت ہے.
شرکاء کا خیال تھا کہ “چائنا پلان” نہ صرف عالمی معاشی انضمام اور ترقی کے عمومی رجحان کی عکاسی کرتا ہے بلکہ ترقی کے کیک کو بڑا بنانے اور اس کے ثمرات کو دوسرے ممالک کے ساتھ بانٹنے کے لئے چین کے عزم کو بھی ظاہر کرتا ہے۔تاحال چینی مارکیٹ معیار کو بڑھانے اور بہتر بنانے کے لئے کوششیں جاری ہیں، جس سے بین الاقوامی اقتصادی اور تجارتی تعاون کے لئے بڑھتی ہوئی گنجائش پیدا ہو رہی ہے. ایک سال میں تقریباً 50 ٹریلین یوآن کی کھپت، 50 ٹریلین یوآن سے زیادہ سرمایہ کاری اور 20 ٹریلین یوآن سے زیادہ درآمدات دنیا کو اپنی طرف متوجہ کر رہی ہے ۔ چین کے آر اینڈ ڈی اہلکاروں نے دنیا کا سب سے مکمل ڈسپلن سسٹم اور سب سے بڑا ٹیلنٹ سسٹم تشکیل دیا ہے۔
یہ کلیدی عناصر عالمی جدت طرازی کے وسائل اور جدت طرازی کی ہم آہنگی کو راغب کرتے ہیں۔جرمن سیوی ٹرانسمیشن (چائنا) انویسٹمنٹ کمپنی لمیٹڈ کے ایگزیکٹو چانگ شینگلی نے کہا کہ 30 سالوں کے ترقیاتی تجربے کی بنیاد پر، ہم چین میں اپنی سرمایہ کاری میں اضافہ کے حوالے سے پرآمید ہیں ،اور خاص طور پر نئی مصنوعات اور ٹیکنالوجیز کی تحقیق اور ترقی میں اعتماد سے بھرے ہوئے ہیں. “حال ہی میں ، گولڈ مین ساکس ، جے پی مورگن چیس اور بہت سے دیگر بین الاقوامی اداروں کی جانب سے چین کی 2025 کے لیے اقتصادی ترقی کی پیش گوئی بڑھا دی گئی ہے ۔ رواں سال کے پہلے پانچ ماہ میں چین میں 24018 نئی غیر ملکی سرمایہ کاری والے کاروباری ادارے قائم ہوئے جو سال بہ سال 10.4 فیصد اضافہ ہے۔ ملٹی نیشنل کمپنیاں یہ ظاہر کر رہی ہیں کہ وہ ماضی ہو یا حال وہ چین کی ہمراہی کو ترجیح دیتی ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسی ایم جی کی دستاویزی فلم’’ٹسکانی ٹریول اِن اے نیور اینڈنگ رینیسانس ‘‘اٹلی میں ریلیز اگلی خبراوساکا ایکسپو کے چائنا پویلین میں 6 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کی شرکت اوساکا ایکسپو کے چائنا پویلین میں 6 لاکھ سے زائد غیر ملکیوں کی شرکت سی ایم جی کی دستاویزی فلم’’ٹسکانی ٹریول اِن اے نیور اینڈنگ رینیسانس ‘‘اٹلی میں ریلیز اے آئی آئی بی کے ارکان کی تعداد 57 سے بڑھ کر 110 تک پہنچ گئی ہے، چینی وزیر اعظم چین اٹلی کے درمیان سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ منانے کے لیے خصوصی آرٹ نمائش کا روم میں انعقاد چین اٹلی سفارتی تعلقات کے قیام کی 55ویں سالگرہ منانے کے لیے چائنا میڈیا گروپ کے زیر اہتمام افرادی و ثقافتی تقریب کا انعقاد چیلنجز سے نمٹنے کےلیے سازگار ماحول پیدا کرنے کی ضرورت ہے، چینی وزیر اعظمCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیمذریعہ: Daily Sub News
پڑھیں:
پاکستان اور چین تجارتی و سرمایہ کاری کے فروغ کیلیے مشترکہ کوششوں پر متفق
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (کامرس رپورٹر)کراچی میں چین کے قونصل جنرل یانگ یونڈونگ نے پاکستان کے ساتھ تجارتی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے اور دوطرفہ تجارت کو باہمی تعاون سے فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔ قونصل جنرل نے پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن (پی سی ڈی ایم اے) کے چیئرمین سلیم ولی محمد کی سربراہی میں ایک وفد سے قونصلیٹ میں ملاقات کے دوران پاکستان اور چین کے درمیان آزاد تجارتی معاہدے( ایف ٹی اے)، کراچی میں چائنا سولو نمائش اور انویسٹمنٹ کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا۔وفد میں پی سی ڈی ایم اے کے وائس چیئرمین شارق فیروز، کنوینر ڈپلومیٹک افیئرز ناصرالدین فتح ککڈا، ممبر ایگزیکٹیو کمیٹی یحییٰ ارشد، سابق چیئرمین عبدالراشد کھتری، کامران ریاض، سابق وائس چیئرمین ندیم آفتاب، ایڈوائزر ڈپلومیٹک افیئرز شاہد بشیر اور سلیم مکاتی شامل تھے۔ چینی قونصل جنرل نے پی سی ڈی ایم اے کے وفد کی تجاویز کو سراہتے ہوئے یہ یقین دلایا کہ دونوں ممالک کے درمیان صنعتی و تجارتی روابط کے فروغ کے لیے تمام ممکنہ تعاون فراہم کیا جائے گا۔ انہوں نے وفد کے سربراہ سلیم ولی محمد کی تجویز پر پی سی ڈی ایم اے ممبران کو ترجیحی بنیاد پر ویزے کے اجراء اور ایف ٹی اے میں مزید آئٹمز شامل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔قونصل جنرل نے دوطرفہ تجارتی تعلقات کے فروغ، سرمایہ کاری کے مواقع اور باہمی تعاون کے مختلف پہلوؤں پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔چیئرمین پی سی ڈی ایم اے سلیم ولی محمد نے چین کے قونصل سے ملاقات میں دونوں ملکوں کے مابین تجارت کو زیادہ مؤثر انداز میں فروغ دینے کے لیے اہم تجاویز پیش کیں جسے قونصل جنرل نے سراہا۔ سلیم ولی محمد نے کراچی میں چین کی سولو ایگزیبیشن کے انعقاد کی تجویز پیش کی جس کے لیے پی سی ڈی ایم اے اور چینی قونصلیٹ باہمی طور پر تعاون کریں گے تاکہ اس منصوبے پر جلد عملی پیش رفت ہو سکے۔اسی طرح کراچی میں ایک بڑی چائنا انویسٹمنٹ کانفرنس کے انعقاد پر بھی اتفاق کیا گیا جس کا مقصد پاکستان میں چینی سرمایہ کاری کو فروغ دینا ہے۔ اس سلسلے میں پی سی ڈی ایم اے اور چینی قونصلیٹ مل کر لائحہ عمل تیار کریں گے۔