اسرائیل جارحیت کے دوران ایران سے مسلسل رابطے میں تھے، اسحاق ڈار WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز


اسلام آباد:وزیرخارجہ اسحاق ڈار نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس میں کہا کہ او آئی سی کانفرنس کامیاب رہی، او آئی سی فورم پر مشرق وسطی کی تازہ ترین صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا، فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی بھی کی گئی۔
اسحاق ڈار کے مطابق ہم نے درخواست کی تھی کہ او آئی سی کانفرنس میں ایک سلاٹ الگ سے ایران پر فکس کی جائے، کانفرنس میں کشمیر پر بھی بات کی گئی۔

انہوں نے کہا کہ جب ایران پر اسرائیل نے حملہ کیا تو ہماری وزارت خارجہ نے ایران کے حق میں مضبوط بیان دیا۔

انہوں نے کہا کہ میں ایران کے وزیرخارجہ سے مسلسل رابطے میں تھا اور اب بھی ہوں، آج تک ہم رابطے میں ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کی ایران کے صدر سے ایک سے زیادہ بار ٹیلی فون پر گفت و شنید ہوئی، یہ ہمارا اسلامی اور اخلاقی فرض ہے، یہ ہمارا سیاسی اور ہمسایے والا کردار بھی ہے کہ ایران کی حمایت کریں.

ان کا کہنا تھا کہ ترکی میں او آئی سی کی اسلامک آرگنائزیشن فار یوتھ فورم میں بھی شرکت کی، ترک صدر رجب طیب اردوان سے ملاقات ہوئی، ملاقات میں ایران، اسرائیل جنگ سمیت مختلف امور پر گفتگو ہوئی۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبراسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، بجٹ کی منظوری کے بعد 1600 پوائنٹس کا اضافہ اسٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، بجٹ کی منظوری کے بعد 1600 پوائنٹس کا اضافہ اسحاق ڈار کی زیرصدارت اجلاس، گریڈ 22 میں افسران کی ترقی کی منظوری سی ڈی اے نے پیڈل ٹینس سائٹس کی شفاف نیلامی سے ایک اہم مالیاتی سنگ میل کو عبور کرلیا ایرانی وزیر خارجہ نے ٹرمپ کے مذاکراتی دعوے کی دوٹوک تردید کردی بجٹ منظوری میں اہم کردار ادا کرنے پر اتحادیوں کے مشکور ہیں: وزیراعظم آئندہ برس حج کے خواہشمندوں کےلئے حکومت کا بڑا اعلان، آخری تاریخ مقرر TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: او ا ئی سی اسحاق ڈار

پڑھیں:

عالمی برادری اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لائے: اسحاق ڈار

نیویارک‘ اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ + خبر نگار خصوصی) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور مسئلہ فلسطین پر اجلاس ہوا۔ نائب وزیراعظم اسحاق ڈار نے خطاب میں کہا ہے کہ غزہ میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی جا رہی ہیں۔ غزہ میں انفراسٹرکچر تباہ ہو چکا ہے۔ غزہ میں انسانی المیہ جنم لے چکا ہے۔ دس لاکھ لوگ غزہ میں بے گھر ہو چکے ہیں۔ غزہ میں عالمی قوانین کی دھجیاں اڑائی جا رہی ہیں۔ غزہ تک امداد کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جائے۔ پاکستان فلسطینی عوام کے لئے غیر متزلزل حمایت کا اظہار کرتا ہے۔ عالمی برادری اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لے کر آئے۔ علاوہ ازیں  نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80 ویں اجلاس کے موقع پر ترکیہ کے صدر رجب طیب اردگان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ترکیہ کے وزیر خارجہ  حقان فیدان بھی موجود تھے۔ منگل کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر ایک پوسٹ میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان اور ترکیہ کے تعلقات انتہائی مضبوط ہیں اور ہم انہیں مزید بلند سٹرٹیجک سطح پہ لے جانے کے خواہاں ہیں۔ دریں اثناء پاکستان نے فلسطینی ریاست کو فرانس، برطانیہ، کینیڈا، آسٹریلیا، بیلجیئم اور پرتگال کی جانب سے تسلیم کرنے کا خیرمقدم کیا ہے۔ نائب وزیراعظم  اور  وزیرخارجہ سینیٹر اسحاق ڈار نے مطالبہ کیا کہ وہ تمام ممالک جنہوں نے فلسطین کو تاحال تسلیم نہیں کیا وہ بین الاقوامی قانون کے تحت ریاست فلسطین کو تسلیم کریں۔ سوشل میڈیا پر اپنے پیغام میں لکھا کہ  انہوں نے فلسطین کے دو ریاستی حل سے متعلق اعلی سطح کی کانفرنس میں شرکت کی ہے جو کہ فرانس اور سعودی عرب کی جانب سے مشترکہ طور پر منعقد کی گئی۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان ان چند ممالک میں شامل ہے جنہوں نے فلسطینی ریاست کو 1988 ء میں آزادی کے اعلان کے فوری بعد تسلیم کیا تھا۔ فلسطین ریاست کو تسلیم کیا جانا اقوام متحدہ اور سلامتی کونسل کی قراردادوں کے تحت فلسطینی عوام کا قانونی حق ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ان ممالک کی جانب سے فلسطینی ریاست کو تسلیم کیا جانا خطے میں منصفانہ، جامع اور دیرپا امن کی جانب قدم ہے۔ دریں اثنا نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی کینیڈا کی وزیر خارجہ انیتا آنند سے ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار اور انیتا آنند نے دوطرفہ تعلقات پر اظہار اطمینان کیا اور تجارت و اقتصادی تعلقات مزید مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔ جبکہ اسحاق ڈار نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے 80ویں اجلاس کے موقع پر  خلیج تعاون  کونسل (جی سی سی ) کے سیکرٹری جنرل جاسم محمد البدایوی سے ملاقات کی۔ اسحاق ڈار اور شام کے صدر احمد الشرع میں ملاقات ہوئی جس میں دوطرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ اسحاق ڈار نے احمد الشرع سے گفتگو میں کہا کہ پاکستان اور شام کی دوستی کو مزید مضبوط بنائیں گے، شام کے عوام کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں۔ وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے نیویارک میں ہنگری کے ہم منصب پیٹرز یجارتو سے ملاقت کی۔ پاکستان اور ہنگری نے تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔ پاکستان اور ہنگری نے تجارت اور سرمایہ کاری روابط بڑھانے کی خواہش کا اظہار کیا۔ ہنگری کے وزیر خارجہ نے پاکستان کی حمایت اور ذاتی دلچسپی پر وزیراعظم اور اسحاق ڈار کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں ملکوں نے سرمایہ کاری کے تحفظ کے معاہدے کو جلد حتمی شکل دینے پر اتفاق کیا۔ شہری ہوابازی میں تعاون اور براہ راست پروازیں شروع کرنے پر بھی اتفاق کیا۔ سفارتی و سرکاری پاسپورٹ ہولڈرز کے لئے ویزا فری معاہدے کی تکمیل پر زور دیا۔ اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستانی طلباء کو 400 سکالرشپس دینے پر ہنگری حکومت کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔ ہنگری وزیر خارجہ نے تعلیم کے مزید مواقع فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ 

متعلقہ مضامین

  • اسرائیل صرف جارحیت نہیں انسانیت کے خلاف جرم کا مرتکب ہورہا ہے: محمود عباس
  • نیویارک: نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر اسحاق ڈاراورسلووینیا کی ہم منصب ملاقات کے دوران محو گفتگو ہیں
  • پاکستان کا غزہ میں جرائم کے مرتکب اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لانےکا مطالبہ
  • عالمی برادری اسرائیل کو انصاف کے کٹہرے میں لائے: اسحاق ڈار
  • ترکی کے خلاف اسرائیل کی فوجی جارحیت کے امکان میں اضافہ
  • جنرل اسمبلی میں فلسطین کے حمایتی ممالک کے رہنماؤں کے خطاب کے دوران اچانک مائیک بند
  • اقوام متحدہ اجلاس؛ اسرائیلی جارحیت اور غزہ کے تذکرے پر عالمی رہنماؤں کے مائیک بند
  • اقوام متحدہ فلسطین کانفرنس: عالمی رہنماؤں کی تقاریر کے دوران مائیک اچانک بند، شرکاء حیران
  • تکنیکی غلطی یا کچھ اور؟ فلسطین کانفرنس کے دوران عالمی رہنما ئوں کا مائیک بند
  • اقوام متحدہ اجلاس کے دوران اسحاق ڈار کی ہنگری، جی سی سی اور کینیڈین وزرائے خارجہ سے اہم ملاقاتیں