ترجمان پاک فوج لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری کا کہنا ہے کہ فوج سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتی،ہم ہمیشہ اس معاملے پر بالکل واضح رہے ہیں،یہ سیاستدانوں کا کام ہے کہ وہ آپس میں بات کریں،پاکستان کی فوج کو برائے مہربانی سیاست میں ملوث نہ کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ ہم سیاسی جماعتوں سے بات کرنے میں دلچسپی نہیں رکھتے،ریاست آئین پاکستان کے تحت سیاسی جماعتوں سے مل کر بنی ہے،جو بھی حکومت ہوتی ہے وہی اس وقت کی ریاست ہوتی ہے،افواج پاکستان اس ریاست کے تحت کام کرتی ہیں۔

ہم صرف یہ درخواست کرتے ہیں کہ اپنی سیاست اپنے تک رکھیں ،درخواست ہے کہ پاکستان کی مسلح افواج کو سیاست سے دور رکھیں،سیاسی مقاصد کیلئے فوج کیخلاف بہت سی افواہیں اور مفروضے پھیلائے جاتے ہیں،ایک افواہ یہ بھی تھی کہ فوج اپنا کام نہیں کرتی اور سیاست میں ملوث ہے۔

جب معرکہ حق آیا تو کیا فوج نے اپنا کام نہیں کیا ؟کیا قوم کو کسی پہلو میں فوج کی کمی محسوس ہوئی؟ نہیں، بالکل نہیں،ہم اپنی پیشہ ورانہ ذمہ داریوں پر مکمل توجہ دیتے ہیں،ہماری وابستگی علاقائی سالمیت،خودمختاری اور پاکستانیوں کے تحفظ سے ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ بغیر کسی ثبوت کے سیاسی بنیادوں پر بنائے گئے مفروضوں پر توجہ دینے سے اجتناب کیا جائے،ہم صرف اندرونی طور پر ہی چٹان کی طرح متحد نہیں بلکہ بحیثیت قوم بھی متحد ہیں۔

ملک میں جب پولیو ٹیمیں ویکسین کیلئے نکلتی ہیں تو فوج ہی ان کیساتھ ہوتی ہے،واپڈا بجلی کے میٹر چیک کرنا چاہتی ہے تو فوج کو ساتھ لے جانے کی درخواست کی جاتی ہے۔اس ملک میں اپنی سروس کے دوران میں نے نہریں بھی صاف کی ہیں،ہم عوام کی فوج ہیں، حکومت جب کہے مدد کیلئے حاضر ہوتے ہیں۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: سیاسی جماعتوں سے

پڑھیں:

سیاست چھوڑیں، ملک کے لیے کھیلیں، یونس خان کی ٹیم کو تنبیہ

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور مایہ ناز بیٹر یونس خان نے کھلاڑیوں پر سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ سیاست کو کھیل سے الگ رکھیں اور صرف ملک و قوم کے لیے میدان میں اتریں۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یونس خان نے کہا کہ پاکستان ٹیم میں مستقل مزاجی کا فقدان ہے اور یہ کمزوری جیت کی راہ میں بڑی رکاوٹ ہے، میچز میں کامیابی صرف بہتر منصوبہ بندی اور کم سے کم تبدیلیوں سے ممکن ہے، جبکہ بار بار تبدیلیاں ٹیم کی کارکردگی پر منفی اثر ڈالتی ہیں۔

انہوں نے کھلاڑیوں کو تنبیہ کی کہ اپنے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے کھیلیں،  اگر شاہین شاہ آفریدی جیسا فاسٹ بولر بیٹنگ میں بھی بہترین کارکردگی دکھا سکتا ہے تو دوسرے کھلاڑیوں کو بھی اپنی صلاحیتیں بہتر بنانی چاہییں۔

ایشیا کپ کے حوالے سے یونس خان نے کہا کہ اگر پاکستان اور بھارت کے درمیان فائنل کھیلا گیا تو یہ شائقین کے لیے بڑا موقع ہوگا، بھارتی ٹیم کو کمزور اور پاکستان ٹیم کو ناقابلِ شکست سمجھنا درست نہیں، دونوں ہی ٹیمیں متوازن ہیں، بھارتی ٹیم کی اچھی کارکردگی کا راز کم سے کم تبدیلیاں اور ہر کھلاڑی کا اپنے کردار کو بخوبی نبھانا ہے۔

انہوں نے بھارتی کھلاڑیوں کی طرف سے ہاتھ نہ ملانے کے واقعے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے  کہا کہ یہ اسپورٹس مین اسپرٹ کے منافی تھا۔ “اگر وہ حکومت کے کہنے پر ہاتھ نہیں ملا رہے تو ہمیں جیت کے ذریعے اپنا جواب دینا چاہیے، جیت کر آگے ہاتھ بڑھائیں۔

یونس خان نے بابر اعظم اور محمد رضوان کو بہترین اور باصلاحیت بیٹرز قرار دیا۔ انہوں نے اپنے افغان کرکٹ ٹیم کے بیٹنگ کنسلٹنٹ کے تجربے کو خوشگوار یاد کرتے ہوئے کہا کہ افغان کھلاڑی ان کے سامنے پروان چڑھے اور وہاں انہیں عزت و پذیرائی ملی۔

ویب ڈیسک وہاج فاروقی

متعلقہ مضامین

  • ماہرنگ بلوچ کے لیے نوبل امن انعام کی نامزدگی میں اسرائیل اور بھارت کی دلچسپی
  • امریکہ، چین اور خطے کی سیاست
  • آئندہ سیاسی گفتگو نہ کریں، آئی سی سی نے بھارتی کپتان سوریا کمار یادو کو خبردار
  • پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، مریم نواز
  • پی ٹی آئی کا 27ستمبر کا جلسہ کامیاب نہیں ہونا، اس کو کامیاب کرنے کیلئے وادی تیراہ واقعہ پر سیاسی بیانیہ بنانے کی کوشش کی جارہی ہے،حسن ایوب کا تجزیہ
  • بجلی کے شعبہ کے 1225 ارب روپے گردشی قرضہ کاحل بڑی پیش رفت ہے، حکومت مالی استحکام اور توانائی کے شعبے کی اصلاحات کے درمیان توازن قائم کرنے کی صلاحیت رکھتی ہے، وفاقی وزیرخزانہ محمداورنگزیب
  • سیاست چھوڑیں، ملک کے لیے کھیلیں، یونس خان کی ٹیم کو تنبیہ
  • ’سیاست سے باہر نکلیں اور ٹیم کے لئے کھیلیں ‘، یونس خان قومی ٹیم پر برس پڑے
  • عمران خان کب جیل سے باہر آئیں گے، کیا اسٹیبلشمنٹ ان سے رابطہ کرے گی؟ رانا ثنااللہ نے بتا دیا
  • مائنز اینڈ منرلز بل دوبارہ اسمبلی میں پیش کرکے خدشات دور کرینگے، سرفراز بگٹی کا اعلان