چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی، زراعت مفلوج ہونے کا خدشہ
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی، زراعت مفلوج ہونے کا خدشہ WhatsAppFacebookTwitter 0 27 June, 2025 سب نیوز
بیجنگ (سب نیوز)چین نے بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی،بھارت کی اسی فیصد زرعی پیداوار ان کھادوں کی مرہون منت ہے،موجودہ صورتحال نئی غذائی قلت کو جنم دے سکتی ہے۔
دی اکنامک ٹائمز آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق سرحدی کشیدگیوں اور تجارتی پابندیوں کے تناظر میں چین نیگزشتہ دوماہ سیبھارت کو خصوصی کھادکی ترسیل بند کر دی ہے،چین یہ کھاد دیگر ممالک کو بدستور فراہم کر رہا ہے مگر بھارت کے لیے ترسیل روکی جا چکی ہے۔پھلوں اور سبزیوں کی فصلوں کے لیے بھارت کا 80 فیصد انحصار انہی چینی کھادوں پر ہے جو مٹی کی زرخیزی اور غذائیت بڑھانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔
رپورٹ کے مطابق بھارت جون سے دسمبر کے دوران چین سے تقریبا ایک لاکھ ساٹھ ہزار ٹن کھاددرآمد کرتا ہے لیکن اب اس کا متبادل بھارت کے پاس موجود نہیں،بھارت کے پاس ان کھادوں کی تیاری کی ٹیکنالوجی بھی نہیں جس نے مودی سرکار کے خود انحصار ملک کے دعووں کو بری طرح بے نقاب کر دیا ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرپاکستان میں نیا پولیو کیس سامنے آگیا، رواں سال تعداد 13 ہوگئی پاکستان میں نیا پولیو کیس سامنے آگیا، رواں سال تعداد 13 ہوگئی اسلام آباد سے دبئی جانیوالا غیرملکی طیارہ بھارتی حدود میں چلا گیا میر عطا الرحمن مینگل کے قتل کی ایف آئی آر میں سردار اختر مینگل کے بیٹے نامزد وفاقی وزراکی تنخواہوں میں اضافے کے طریقہ کار میں تبدیلی کی منظوری آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا،پاکستان نے بھارت کا جو علاج کرنا تھا وہ کردیا، خواجہ آصف سپریم کورٹ نے مخصوص نشستوں کے فیصلے کیخلاف نظرثانی درخواستوں پر فیصلہ محفوظ کرلیا، مختصر فیصلہ کچھ دیر میں سنائیگاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: بھارت کو خصوصی کھاد کی ترسیل بند کر دی نے بھارت
پڑھیں:
طالبان نے خواتین پر مرد ڈینٹسٹ سے علاج کرانے پر پابندی عائد کردی
طالبان نے خواتین پر مرد ڈینٹسٹ سے علاج کرانے پر پابندی عائد کردی WhatsAppFacebookTwitter 0 25 September, 2025 سب نیوز
کابل(آئی پی ایس )افغانستان کی طالبان حکومت نے خواتین کو دانتوں کے علاج کے لیے مرد دندان سازوں کے پاس جانے سے روک دیا۔العربیہ نیوز کے مطابق افغانستان کے صوبے قندھار میں طالبان اہلکاروں نے ڈینٹل کلینکس میں جا کر خواتین مریضوں کو باہر نکال دیا۔
طالبان اہلکاروں نے ڈینٹل کلینکس کو ایک حکم نامہ بھی دیا جس میں کہا گیا ہے کہ علاج کے لیے آنے والی خواتین کو مرد دندان ساز نہ دیکھیں۔طالبان کا یہ تازہ حکم نامہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب کچھ ہفتے قبل ہی ملک بھر میں ” رومانوی شاعری ” اور بلا اجازت مشاعروں پر پابندی لگائی گئی تھی۔
یاد رہے کہ افغانستان سے اگست 2021 میں امریکی فوج کے انخلا اور طالبان کے اقتدار سنبھالنے کے بعد سے خواتین پر ملازمتوں اور لڑکیوں کے سیکنڈری تعلیم پر پابندی عائد ہے۔ اسی طرح خواتین کے اقوام متحدہ سمیت دیگر غیر ملکی امدادی تنظیموں کے ساتھ بھی کام کرنے کی اجازت نہیں دی تھی۔اس کے علاوہ خواتین کے پارکس، جم اور کھیلوں کی سہولیات بھی بند کر دی گئی ہیں جب کہ خواتین کھلاڑیوں کو بین الاقوامی مقابلوں میں حصہ لینے سے روک دیا گیا۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر سپریم کورٹ نے ججز ٹرانسفر اور سنیارٹی کیس کا تفصیلی فیصلہ جاری کر دیا،کاپی سب نیوز پر پیپلز پارٹی نے پنجاب کے سیلاب پر سیاست کی، مشورے اپنے پاس رکھیں:مریم نواز دہشت گرد غیر ملکی ایجنٹ, دہشت گردوں کے خلاف سخت آپریشن کی ضرورت ہے،بلوچستان حکومت ایچ-1 بی ویزا کی لاگت میں غیر معمولی اضافہ، 8 امریکی متبادل ورک ویزے کونسے؟ اسلامی معیشت کے ماہر اور تاریخ کے پہلے ڈگری یافتہ امام کعبہ: سعودی عرب کے نئے مفتی اعظم کون ہیں؟ کولمبین صدر کی اقوام متحدہ میں ٹرمپ پر کڑی تنقید، امریکی وفد اجلاس چھوڑ کر چلاگیاCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم