آپریشن سندور میں بھارت کا سندور اجڑ گیا: وزیر دفاع
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد: وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ پاکستان نے آپریشن سندور کے ذریعے بھارت کو منہ توڑ جواب دیا، جس سے ان کا تکبر خاک میں مل گیا۔
پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے دفاع اجلاس میں بھارت کی ہٹ دھرمی کے باعث مشترکہ اعلامیہ جاری نہ ہوسکا اور اس موقع پر بھارت کی تنہائی کھل کر سامنے آگئی۔ ان کے بقول، اجلاس کے دوران پاکستان کے مدلل مؤقف کے بعد بھارتی وفد نے بھی بولنے کی اجازت مانگی، جو انہیں نہیں دی گئی۔
وزیر دفاع نے واضح الفاظ میں کہا کہ پاکستان نے جس انداز میں بھارت کی پالیسیوں کو بے نقاب کیا، اس کے بعد دہلی کے وفد کے پاس کچھ کہنے کو نہیں بچا، آپریشن سندور میں بھارت کی انا روند دی گئی اور ان کا غرور زمین بوس ہوگیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ بھارت نے ایس سی او اجلاس کو بھی اپنی ضد کی نذر کرنے کی کوشش کی، لیکن کسی بھی رکن ملک نے بھارتی مؤقف کی تائید نہیں کی، جو خود بھارت کے لیے ایک بڑی سفارتی شکست ہے۔
پاک-ایران تعلقات پر سوال کے جواب میں خواجہ آصف نے کہا کہ ایران سے متعلق صورتحال ابھی مکمل طور پر واضح نہیں، اس پر باضابطہ تبصرہ وقت سے پہلے ہوگا۔ اصل حقائق سامنے آنے پر ہی سرکاری مؤقف دیا جائے گا۔
امریکا سے تعلقات کے حوالے سے انہوں نے بتایا کہ واشنگٹن کے ساتھ اسلام آباد کے روابط بہتر سمت میں جا رہے ہیں اور دونوں ملکوں کے درمیان کسی قسم کی کشیدگی نہیں ہے۔
بھارت سے تعلقات کے بارے میں وزیر دفاع نے کہا کہ جب تک مقبوضہ کشمیر کا مسئلہ اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق حل نہیں ہوتا، پاکستان بھارت سے معمول کے تعلقات بحال نہیں کرے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ “بھارت سے تعلقات کی خرابی کی جڑ خود بھارت کی متکبرانہ پالیسی ہے، اور اس کے خاتمے تک خطے میں امن کا قیام ممکن نہیں۔”
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: وزیر دفاع میں بھارت بھارت کی کہا کہ
پڑھیں:
آج 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہو جائے گی: وزیر دفاع خواجہ آصف
اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کا کہنا ہے کہ آج 27ویں آئینی ترمیم سینیٹ سے منظور ہو جائے گی۔
روزنامہ جنگ کے مطابق پارلیمنٹ ہاؤس میں گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ ووٹ ڈالنے کے لیے کسی بھی رکن کا پارلیمان میں حاضر ہونا ضروری ہے۔ انہوں نے کہا کہ ترمیم کے حوالے سے ہمارے پاس ووٹ پورے ہیں۔
اس سے قبل نائب وزیراعظم اسحاق ڈار سے صحافیوں نے سوال کیا کہ کیا سینیٹ میں نمبر پورے ہیں؟ جس پر اسحاق ڈار نے کہا کہ جی انشاء اللّٰہ۔
صحافیوں نے پھر سوال کیا کہ کیا سینیٹر جان بلیدی صاحب مان گئے ہیں؟
ڈپلومیٹک پاسپورٹ کیس؛ سردار تنویر الیاس کے وارنٹ گرفتاری جاری
اسحاق ڈار نے کہا کہ جب ووٹنگ ہوگی تو پتہ چل جائے گا۔
واضح رہے کہ قانون و انصاف کی مشترکہ پارلیمانی کمیٹی نے گزشتہ روز بنیادی مسودے کی منظوری دی تھی۔
مزید :