data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

جہلم: ایک دلچسپ اور حیران کن واقعے میں انگلینڈ سے تعلق رکھنے والا یوٹیوبر اور نایاب اشیاء کا کاروباری شخص مائلس اپنے گمشدہ ائیر پوڈز کی تلاش میں پاکستان پہنچ گیا۔

ائیر پوڈز دبئی میں کلیننگ اسٹاف کے ایک بھارتی رکن نے چرائے اور بعد ازاں وہ جہلم کے ایک شہری کو فروخت کر دیے گئے۔

ڈی پی او جہلم کے مطابق مائلس نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر پیغام کے ذریعے پولیس کو بتایا کہ اس کے چوری شدہ ایئر پوڈز کی لوکیشن پاکستان، خصوصاً جہلم میں ظاہر ہو رہی ہے۔ پولیس نے فوری رابطہ کیا اور مذکورہ مقام تک رسائی حاصل کرلی۔

تحقیقات کے مطابق ایئر پوڈز خریدنے والا پاکستانی شہری بے قصور تھا، اس نے ایئر پوڈز لاعلمی میں خریدے تھے اور جب اسے معلوم ہوا کہ یہ چوری شدہ ہیں تو اس نے فوری طور پر انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔

مائلس نے بھی اس بات کی تصدیق کی کہ خریدار کا اس چوری سے کوئی تعلق نہیں، اس لیے اس کے خلاف کوئی قانونی کارروائی نہیں چاہتے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ ان کے ایئر پوڈز مسلسل موبائل فون سے کنیکٹ تھے، جس کی مدد سے ان کی لوکیشن کا پتا چلتا رہا۔

مائلس نے اس منفرد سفر کو ایک حیرت انگیز تجربہ قرار دیا اور پاکستانی پولیس کے تعاون کو سراہا۔ ان کا کہنا تھا کہ چوری شدہ اشیاء کی تلاش میں یوں سرحد پار سفر کرنا بظاہر معمولی لگتا ہے، مگر ٹیکنالوجی کی بدولت سب کچھ ممکن ہو گیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

بورے والا ، نامعلوم افراد نے نوجوان کو گھرسے بلا کر ویرانے میں لےجا کر قتل کردیا، مقدمہ درج

بورے والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 26 ستمبر2025ء) نامعلوم افراد نے نوجوان کو گھر سے بلا کر فائرنگ کر کے قتل کر دیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کی شناخت ذیشان مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے جو حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم کا بیٹا تھا، قتل کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق بورے والا تھانہ شیخ فاضل کی حدود نواحی گاوں 120/ ای بی میں قتل کا افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جہاں نامعلوم افراد گھر سے بلا کر نوجوان کو ویرانے میں لے گئے اورفائرنگ کرکے موت کے گھاٹ اتار دیا، مقتول کی شناخت ذیشان مصطفیٰ کے نام سے ہوئی ہے۔

پولیس کے مطابق مقتول حساس ادارے کے ریٹائرڈ ملازم غلام مصطفیٰ کا بیٹا تھا فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے نوجوان کی نعش پوسٹ مارٹم کے لئے اسپتال منتقل کر دی گئی ہے۔ تھانہ شیخ فاضل پولیس نے مقتول کے باپ کی مدعیت میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کر دی تاہم قتل کی وجہ تاحال سامنے نہیں آ سکی۔

متعلقہ مضامین

  • ایشیا کپ، ابھیشیک شرما نے محمد رضوان اور ویرات کوہلی کو پیچھے چھوڑتے ہوئے اہم ریکارڈ اپنے نام کرلیا
  • لاہور: جیولرز کی دکانوں سے سونا اور کیش چوری کرنے والی خاتون گرفتار
  • ٹریفک پولیس کی نگرانی میں نوجوان کی خطرناک ون ویلنگ، ’یہ کوئی غریب کرتا تو جیل میں بیٹھا ہوتا‘
  • بورے والا ، نامعلوم افراد نے نوجوان کو گھرسے بلا کر ویرانے میں لےجا کر قتل کردیا، مقدمہ درج
  • محرابپور،محنت کش کا  بکری چوری پر احتجاج
  • کہوٹہ میں آن لائن رائڈ ڈرائیور کے بھیس میں چوری کرنے والا اشتہاری ملزم گرفتار
  • کراچی: پورٹ قاسم سے ملتان جانیوالی پارکو لائن سے چوری کی کوشش ناکام
  • کراچی میں نوجوان لڑکی سمیت 2 افراد کی لاشیں برآمد
  • اسلام آباد: موبائل ٹاور پر چڑھے نوجوان کا آرمی چیف سے ملاقات کا مطالبہ اور خودکشی کی دھمکی
  • پی آئی اے کو آڈٹ میں کامیابی پر برطانیہ نے کارگو لائسنس جاری کردیا