بنگلہ دیش کی اکثریت پاکستان کو بھارت سے بہتر دوست سمجھتی ہے، سروے میں انکشاف
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
ڈھاکا(نیوز ڈیسک)گیلپ پاکستان کے حالیہ سروے نے حیران کن نتائج پیش کیے ہیں جن کے مطابق بنگلہ دیشی عوام کی بڑی تعداد بھارت کے بجائے پاکستان کو اپنا قریبی اور مخلص دوست سمجھتی ہے۔
سروے کے مطابق46 فیصد بنگلہ دیشی شہریوں نے پاکستان کو قریبی دوست قرار دیا، صرف 11 فیصد شہریوں نے بھارت کو دوست کہا جبکہ 47 فیصد نے بھارت کو اپنا دشمن تصور کیا۔
یہ اعداد و شمار دونوں ممالک کے درمیان موجود کشیدگی کو ظاہر کرتے ہیں، خصوصاً جب حالیہ پاک-بھارت تنازع کے دوران 54 فیصد بنگلہ دیشیوں نے پاکستان کی حمایت کی، جبکہ صرف 9 فیصد افراد نے بھارت کا ساتھ دیا۔
مزید یہ کہ 46 فیصد افراد نے پاکستان کو حالیہ کشیدگی میں فاتح قرار دیا صرف 6 فیصد نے بھارت کو برتری دی۔
سروے میں اس امر کی بھی تصدیق ہوئی کہ پاکستان، بنگلہ دیش کے دیگر دوست ممالک کی فہرست میں سرِفہرست ہے، جو دونوں مسلم ممالک کے درمیان بڑھتی قربت اور بہتر تعلقات کا اشارہ ہے۔
مزیدپڑھیں:مخصوص نشستوں پر نظرثانی سے متعلق کیس کی سماعت مکمل، فیصلہ محفوظ
ذریعہ: Daily Ausaf
کلیدی لفظ: پاکستان کو نے بھارت
پڑھیں:
ایشیا کپ: پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا
ایشیا کپ کے سپر فور مرحلے میں پاکستان اور بنگلہ دیش کا میچ سیمی فائنل کی صورت اختیار کرگیا۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز بھارت نے بنگلہ دیش کو شکست دے کر فائنل میں جگہ پکی کرلی۔ آج پاکستان اور بنگلہ دیش میں سے جو ٹیم جیتے گی وہ فائنل میں پہنچ جائے گی۔
سری لنکن ٹیم ابتدائی دو میچز میں شکست کے بعد پہلے ہی ایونٹ سے باہر ہوچکی ہے۔ 26 ستمبر کو بھارت اور سری لنکا کا میچ محض رسمی کارروائی ہوگا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور بھارت رواں ایشیا کپ میں اب تک دو میچز کھیل چکے ہیں اور دونوں میں پاکستان کو شکست ہوئی تھی۔
ایشیا کپ کا فائنل 28 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔