شناختی کارڈ کی میعاد ختم ہونے پر 30 جون سے موبائل سمز بند ہوں گی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
موبائل سمز کے غلط استعمال کے خلاف کریک ڈاؤن کے سلسلے میں نادرا اور پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے مشترکہ طور پر 30 جون سے گرینڈ آپریشن شروع کرنے کا اعلان کیا ہے، جس کا مقصد ان موبائل سمز کو بند کرنا ہے جو فوت شدگان یا زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری کی گئی ہیں اور مختلف جرائم میں استعمال ہو رہی ہیں۔
نجی ٹی وی کی رپورٹ میں ذرائع کے حوالے سے بتایا گیا ہے کہ حالیہ برسوں میں آن لائن بینکنگ اور کاروباری سرگرمیوں میں دھوکا دہی کے کئی سنگین کیسز سامنے آئے ہیں۔ تفتیش سے پتا چلا ہے کہ ان میں بڑی تعداد ایسے موبائل نمبرز کی ہے جو یا تو انتقال کر جانے والے افراد کے شناختی کارڈز پر جاری کی گئی تھیں یا ایسے افراد کے نام پر تھیں جن کے شناختی کارڈز کئی سال پہلے ہی منسوخ یا زائد المیعاد ہو چکے تھے۔
ایسے شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ موبائل سمز کا استعمال مجرمانہ سرگرمیوں، کال سینٹر فراڈ، آن لائن ٹریڈنگ کے دھوکے اور بلیک میلنگ جیسے جرائم میں کیا جا رہا تھا، جس سے نہ صرف عام شہری بلکہ بینکنگ ادارے بھی نقصان کا شکار ہو رہے تھے۔
نادرا نے ملک بھر کے ایسے تمام شناختی کارڈز کا مکمل ڈیٹا پی ٹی اے کو فراہم کر دیا ہے جن پر موبائل سمز جاری ہیں لیکن ان کی میعاد ختم ہو چکی ہے یا ان کے مالکان فوت ہو چکے ہیں۔ اس ڈیٹا کی مدد سے پی ٹی اے نے 3مراحل پر مشتمل ایک جامع پلان تشکیل دیا ہے جس کے تحت تمام ایسی موبائل سمز کو مرحلہ وار بند کر دیا جائے گا۔
پہلا مرحلہ30 جون سے شروع ہوگا، جس میں ان شناختی کارڈز پر جاری موبائل سمز بند کی جائیں گی جن کی میعاد 2017 یا اس سے پہلے ختم ہو چکی ہے۔ دوسرا مرحلہ 30 نومبر سے ہوگا، جس میں ان شناختی کارڈز پر رجسٹرڈ موبائل سمز کی بندش کی جائے گی جن کی میعاد 2018 سے 2020 کے درمیان ختم ہوئی۔
اسی طرح تیسرا مرحلہ 31 دسمبر سے شروع ہوگا۔ اس حتمی مرحلے میں وہ تمام موبائل سمز بلاک کر دی جائیں گی جن کی رجسٹریشن کسی بھی ایسے شناختی کارڈ پر ہے جو 2021 سے اب تک زائد المیعاد ہو چکا ہے یا جس کا مالک فوت ہو چکا ہے۔
نادرا حکام نے عوام کو متنبہ کیا ہے کہ اگر کسی فرد کے عزیز یا رشتہ دار کا انتقال ہو چکا ہے، تو ان کا شناختی ریکارڈ نادرا میں فوری طور پر اپڈیٹ کروایا جائے۔ اسی طرح جن لوگوں کے شناختی کارڈز کی میعاد ختم ہو چکی ہے، انہیں نیا شناختی کارڈ بنوانا چاہیے تاکہ ان پر جاری موبائل سمز بلاک نہ ہوں۔
نادرا نے مزید وضاحت کی ہے کہ فوت شدگان کے شناختی کارڈز پر جاری موبائل نمبرز ورثا اپنے نام منتقل کروا سکتے ہیں، بشرطیکہ وہ نادرا کے ریکارڈ کی درستی کروائیں۔
پی ٹی اے کے مطابق اس آپریشن کا مقصد صرف سمز بند کرنا نہیں بلکہ ملک میں ڈیجیٹل سیکورٹی کے نظام کو بہتر بنانا، سائبر کرائم کی شرح کو کم کرنا اور مالی دھوکا دہی سے شہریوں کو محفوظ بنانا ہے۔ نادرا اور پی ٹی اے کا یہ مشترکہ اقدام اس بات کا مظہر ہے کہ ریاست جدید ٹیکنالوجی کی روشنی میں ڈیجیٹل فراڈ کے خلاف متحرک ہو چکی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: شناختی کارڈز پر جاری کے شناختی کارڈز ہو چکی ہے کی میعاد پی ٹی اے ختم ہو
پڑھیں:
جیارجیا، آذربائیجان سرحد پر طیارہ حادثہ، ترکیہ کے 20 فوجی ہلاک
ترک قومی وزارت دفاع نے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 20 فوجی اہلکاروں کے نام جاری کردیے ہیں جو طیارے میں سوار تھے۔ وزارت دفاع سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک فوجیوں میں ایک لیفٹننٹ جنرل، دو میجر، دو فرسٹ لیفٹننٹ بھی شامل ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ ترکیہ کی وزارت دفاع نے جیارجیا اور آذربائیجان کی سرحد پر گزشتہ روز گر کر تباہ ہونے والے طیارے میں 20 فوجیوں کے ہلاک ہونے کی تصدیق کردی۔ انادولو کی رپورٹ کے مطابق ترک قومی وزارت دفاع نے طیارہ حادثے میں ہلاک ہونے والے 20 فوجی اہلکاروں کے نام جاری کردیے ہیں جو طیارے میں سوار تھے۔ وزارت دفاع سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ ہلاک فوجیوں میں ایک لیفٹننٹ جنرل، دو میجر، دو فرسٹ لیفٹننٹ بھی شامل ہیں۔ وزیر دفاع یاسر گولر نے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ہیرو 11 نومبر 2025 کو اس وقت ہلاک ہوگئے جب سی-130 ملیٹر کارگو آذربائیجان سے واپسی میں جیارجیا کی سرحد کے قریب گر کر تباہ ہوا۔