گروسیف کے تحت OULA کے دفاتر میں HSE سرویز، تربیتی سیشنز
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی:دفاتر میں صحت، حفاظت و ماحولیات کے معیارات کو بہتر بنانےمیں مصروف گروسیف نے OULA کے ہیڈ آفس اور کراچی، لاہور اور اسلام آباد میں واقع ریجنل دفاتر میں خصوصی سرویز اور تربیتی سیشنز کے سلسلے کا انعقاد کیا۔
بین الاقوامی حلقوں میں معروف اور کاروباری و تشہیری تحقیق میں نمایاں OULA کی قیادت سید نعمان عصر کے ہاتھوں میں ہے، جس کی بدولت وہ اعداد و شمار کی بنیاد پر کی جانے والی فیصلہ سازی کے شعبے کو مستقل وسعت دے رہا ہے۔
مذکورہ ادارہ، تشہیری تحقیق میں معروف Kantar سے بھی منسلک اور مقامی سطح پر اس کی بین الاقوامی طرز کی تحقیقی مصنوعات کو عام کرنے کا مجاز ہے۔
سیشنز میں HSE سے متعلق ارگونامک تجزیہ، آگ کے حجم کا تعین، لکَس لیول مانیٹرنگ، شور کے حجم کا جائزہ، ہاؤس کیپنگ آڈٹ اور برقی حفاظت کے انتظامات کی جانچ کی گئی۔
گروسیف نے کئی عملی سطح کے تربیتی پروگرامات کا انعقاد بھی کیا جس کا مقصد عملے کو ہنگامی حالات سے نمٹنے کا شعور فراہم کرنا تھا۔ ان میں آگ سے بچاؤ کی جدید معلومات، CPR، BLS، AED کی تربیت اور ہنگامی انخلاء کا مظاہرہ شامل تھا۔ اس موقع پر PASS پروسیجر کا عملی مظاہرہ بھی کیا گیا، جس کے تحت شرکاء نے آگ بجھانے والے آلات کا کامیابی سے استعمال کیا۔
یہ اشتراک دونوں اداروں کی اپنےعملے کی حفاظت اور پاکستان میں حفاظت کے متحرک نظام کی سوچ کا عکاس ہے۔
گروسیف، صحت، حفاظت و ماحولیات کے شعبے میں خاص پہچان کا حامل اور خطرات کی نشاندہی، حفاظتی اقدامات کی جانچ اور خصوصی تربیت جیسی خدمات فراہم کرنے والا ادارہ ہے اور مختلف شعبوں اور انواع کے اداروں سے اشتراک کا مقصد ان میں بین الاقوامی طرز کے حفاظتی اصولوں اور نظام کا قیام ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
انسداد پولیو مہم کی حکمت عملی تبدیل، 15 سال تک کے بچوں کو ٹیکے لگانے کا فیصلہ
حفاظتی ٹیکوں کی مہم رواں سال نومبر میں ہوگی۔ لاہور اور کراچی میں ویکسین مہم کے باوجود وائرس ختم نہیں ہو رہا، ابتداء میں کراچی میں 40 لاکھ، لاہور میں 15 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مہم کا آغاز کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے ہوگا۔ اسلام ٹائمز۔ وزارت صحت کی ملک میں انسداد پولیو مہم کے حوالے سے نئی حکمت عملی تیار کر لی گئی ہے۔ کوآرڈینیٹر انسداد پولیو پروگرام کیپٹن (ر) انوار الحق نے کہا ہے پانچ سال عمر تک کے بچوں کو حفاظتی قطروں کیساتھ اب پندرہ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے ٹیکے بھی لگائے جائیں گے۔ ایک انٹرویو میں انوارالحق نے کہا کہ یہ فیصلہ انسداد پولیو ٹیکنیکل ایڈوائزری گروپ کی تجویز پر کیا گیا ہے۔ حفاظتی ٹیکوں کی مہم رواں سال نومبر میں ہوگی۔ لاہور اور کراچی میں ویکسین مہم کے باوجود وائرس ختم نہیں ہو رہا، ابتداء میں کراچی میں 40 لاکھ، لاہور میں 15 لاکھ بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے۔ مہم کا آغاز کراچی، لاہور اور کوئٹہ سے ہوگا۔