دین محمدی کی حفاظت اور بقاء کیلئے امام عالی مقام نے اپنے خون کا نذرانہ پیش کیا، علامہ شبیر میثمی
اشاعت کی تاریخ: 27th, June 2025 GMT
عشرہ محرم الحرام کی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے معروف عالم دین نے کہا کہ تمام تر مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے محمدی سیرت اور حسینی جذبہ کی ضرورت ہے، اگر مسلم امہ ان دو خصوصیات کو اپنالے تو دنیا ایک نئے عہد کا آغاز کرنے کی صلاحیت حاصل کرلے گی۔ اسلام ٹائمز۔ معروف عالم دین حجت الاسلام و المسلمین علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے قرآن سینٹر ڈیفنس سوسائٹی میں دین محمدی کے عنوان سے منعقدہ عشرہ محرم الحرام کی پہلی مجلس عزا سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین محمدی ایک ایسی تعبیر ہے جسے سبھی اپنا سکتے ہیں لیکن دین محمدی کی حقیقی تعبیر وہی ہوگی جو نواسہ رسول حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے باوفا اصحاب و انصار نے اپنے خون سے مزین فرمائی ہے، انسانیت کے لئے بہترین اور اعلی اقدار کو اللہ تعالی نے انبیاء کے ذریعہ پیش کیا اور ان تعلیمات کا سب سے اعلی و برتر نمونہ خداوند متعال نے دین محمدی کی شکل میں انسانوں کے سامنے پیش کیا۔
علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے کہا کہ نواسہ رسول، سید الشہداء امام حسین علیہ السلام نے دین محمدی کی حفاظت اور بقاء کے لیے عظیم قربانی پیش کی اور اپنے خون کے ذریعہ قیامت تک دین محمدی کی حفاظت کا سامان فراہم کیا۔ علامہ ڈاکٹر شبیر حسن میثمی نے مجلس عزا سے خطاب کے دوران دنیا بھر میں دین، دین داری اور اسلامی امہ کو درپیش چیلنجز کا تذکرہ کرتے ہوئے تاکید کی کہ تمام تر مشکلات اور چیلنجز کا مقابلہ کرنے کے لیے محمدی سیرت اور حسینی جذبہ کی ضرورت ہے، اگر مسلم امہ ان دو خصوصیات کو اپنالے تو دنیا ایک نئے عہد کا آغاز کرنے کی صلاحیت حاصل کرلے گی۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: دین محمدی کی پیش کی
پڑھیں:
عالمی میری ٹائم برادری کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد:نیول چیف
اسلام آباد،کراچی (خبرنگار خصوصی+سٹاف رپورٹر) دنیا بھر میں آج ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا جا رہا ہے۔ نیول چیف نے اپنے پیغام میں عالمی میری ٹائم برادری کو دل کی اتھاہ گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی،انہوں نے کہا آج کا دن خاص طور پر پاکستانی ملاحوں، میری ٹائم ماہرین اور ساحلی مکینوں کے نام ہے جن کا پختہ عزم اور انتھک محنت ہماری قومی معیشت اور عالمی رابطہ کاری کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔نیول چیف نے کہا سمندر دنیا کو آپس میں جوڑتے ہیں بلکہ پائیدار روزگار، عالمی تجارت کے فروغ اور خوراک و توانائی کی فراہمی کیلئے ناگزیر ہیں۔ہم پر ذمہ داری عائد ہے کہ آنیوالی نسلوں کیلئے سمندروں کومحفوظ بنائیں اور ان سے فائدہ اْٹھائیں۔پاکستان نیوی میری ٹائم سکیورٹی یقینی بنانے اور شمالی بحیرہ عرب میں علاقائی امن کے فروغ کیلئے پْرعزم ہے اور عالمی سطح پرہنگامی وامدادی آپریشنز میں بھی مؤثر انداز سے حصہ لیتی ہے۔ اللہ کرے یہ دن ہم سب کو اپنی ذمہ داریاں ادا کرنے کی ترغیب دلائے ۔