اسلام ٹائمز: امریکہ اور اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی اس وقت انجام پائے گی جب وہ غلط اندازوں کی بنیاد پر کوئی نئی جنگ شروع کریں گے۔ ایسی اسٹریٹیجک غلطی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو تل ابیب اور حیفا کو مکمل طور پر زمین بوس کرنے پر مبنی اپنی طویل عرصے سے طے شدہ حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کا سنہری موقع میسر کر دے گی۔ شاید وہ خطے میں امریکہ کے تمام تر فوجی اور اقتصادی مفادات کے ساتھ بھی یہی کام کرنے پر مجبور ہو جائیں۔ تحریر: مہدی جہان تیغی
 
ان دنوں موساد اور اسرائیلی فوجی سے وابستہ عناصر ایران کے خلاف 12 روزہ جنگ کے دوران صیہونی رژیم کے اقدامات سے متعلق مختلف کہانیاں سنا رہے ہیں اور کئی مہینوں پر مبنی پیچیدہ منصوبہ بندی اور فوجی اقدامات  کے گن گانے میں مصروف ہیں۔ تاہم، حقیقت یہ ہے کہ حالیہ مسلط کردہ جنگ میں امریکہ کی جانب سے وسیع پیمانے پر اسرائیل کی فوجی، انٹیلی جنس اور تکنیکی مدد اور حمایت کے مقابلے میں رہبر معظم انقلاب آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای مدظلہ العالی کی فوجی ڈاکٹرائن اور جنگی حکمت عملی ہی تھی جس نے ان پر غلبہ پایا اور اس مرحلے پر جنگ کا حتمی نتیجہ ایران کے حق میں طے کیا۔ اس تشکیل پانے والی فوجی ڈاکٹرائن اور جنگی حکمت عملی کی بالترتیب 35 سالہ اور 12 سالہ تاریخ ہے۔ اس کے بارے میں مزید وضاحت کے لیے درج ذیل نکات پر غور کریں:
 
1 یہ جاننے کے لیے کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کی فوجی ڈاکٹرائن کس طرح تشکیل پائی ہے، ابتدائی دنوں میں انجام پانے والی ان کی ایک تقریر پر توجہ ضروری ہے۔ اس تقریر میں کچھ جملے ایسے ہیں جن سے غاصب صیہونی رژیم کے خلاف رہبر معظم انقلاب کی فوجی ڈاکٹرائن کی بنیاد واضح ہوتی ہے۔ 1990ء میں قیادت سنبھالنے کے بعد صیہونی رژیم کے خلاف براہ راست اپنے اہم ترین موقف کا اظہار کرتے ہوئے آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے کہا: "یہ صیہونی، طاقت کی زبان کے علاوہ کچھ نہیں سمجھتے۔ یہ بگڑ چکے ہیں! اسرائیل طاقت، ہتھیاروں اور مکے کے زور پر پیچھے ہٹے گا۔"
2)۔ 2013ء میں ایران اور اسرائیل کے درمیان حالات نے ایسی کروٹ لی کہ آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس ڈاکٹرائن کی بنیاد پر اسرائیل کے خلاف ممکنہ جنگی حکمت عملی زیادہ واضح طور پر بیان کی۔
 
رہبر معظم انقلاب نے فرمایا: "اگر صیہونی حکمرانوں  سے کوئی غلط حرکت سرزد ہوئی تو اسلامی جمہوریہ تل ابیب اور حیفا کو زمین بوس کر دے گا۔" شاید کچھ لوگوں نے اس بیان کو اس وقت ایک قسم کی رجز خوانی یا زیادہ سے زیادہ قیادت کی طرف سے اس وقت جنگ کو روکنے کے لیے ایک بڑی دھمکی سے تعبیر کیا ہو گا لیکن درحقیقت ہمیں آج یہ سمجھ آئی ہے کہ یہ بیان بنیادی جنگی حکمت عملیوں میں سے ایک ہے اور ایک بھرپور جنگ کو ختم کرنے کے لیے تشکیل دی گئی ہے۔
3)۔ اس فوجی حکمت عملی کے کچھ مراحل 12 روزہ جنگ میں انجام پائے اور امریکی اور اسرائیلی سیاسی اور عسکری حکام کے لیے اس کے وقوع پذیر اور موثر ہونے کی اچھی تصویر بھی پیش کی گئی ہے۔ بڑے فوجی اہداف حاصل کرنے میں ناکامی کی وجہ سے اسرائیل نے ایران میں اپنے لڑاکا جنگی طیاروں کے ذریعے میزائل حملوں اور زمین پر انٹیلی جنس اقدامات کی صورت میں ٹارگٹڈ حملے شروع کیے۔ البتہ وہ اچھا خاصا نقصان پہنچانے میں کامیاب بھی رہا۔ لیکن کچھ ہی دنوں میں ایران نے اسرائیل کے فوجی، اقتصادی، انٹیلی جنس، سائبر اور دیگر تکنیکی مراکز کو نشانہ بنانا شروع کر دیا۔
 
مزید برآں، ایران نے اسرائیلی چھاونیوں میں اس قدر غیر معمولی تباہی پھیلائی کہ صیہونی رژیم کے عسکری تجزیہ کار "تل ابیب کی غزہ سازی" کی اصطلاح استعمال کرنے لگے۔ جنگ کی ابتدا میں ایران نے ایک اور اہم پیغام بھی دیا جو یہ تھا کہ وہ دو سے چھ ماہ کی جنگ اور بتدریج اور بڑھتے ہوئے بڑے آپریشنز کے لیے بھی تیار ہے۔ جو دکھائی دے رہا تھا اور اور اس کی تصدیق جنگ کے واقعات بھی کر رہے تھے، وہ یہ حقیقت تھی کہ ایران مرحلہ با مرحلہ لیکن تیزی سے تل ابیب اور حیفا کو مکمل طور پر نابود کرنے میں مصروف ہے۔ نیتن یاہو نے ایران کی وسیع فوجی حکمت عملی موثر ہوتے دیکھ کر فوری طور پر کہا کہ وہ طویل اور تھکا دینے والی جنگ کا شکار نہیں ہو گا۔ لہذا وہ اگلے مرحلے میں امریکہ کو جنگ میں گھسیٹ لایا اور یوں ایران کی حکمت عملی کو پوری طرح کامیاب ہونے سے روکنے کی کوشش کی۔
 
رہبر معظم انقلاب کی وسیع عسکری حکمت عملی میدان جنگ میں عمل کے مرحلے میں بھی نتیجہ خیز ثابت ہوئی اور نہ صرف دشمن کی جانب سے ایران پر امن مسلط نہیں ہوسکا بلکہ اسرائیل کی جانب سے پہلے جنگ روکنے پر مشتمل ایران کا ہدف بھی حاصل کرلیا گیا۔
4)۔ اب ایران نے رہبر معظم انقلاب کی فوجی ڈاکٹرائن اور اسرائیل کے خلاف جنگی حکمت عملی کی برکت سے نیز وسیع عوامی حمایت کی بدولت، امریکہ کے سب سے اہم سیاسی ہدف یعنی ایرانی قوم کے ہتھیار ڈالنے پر مجبور کر دینے کے مقابلے میں بھی ایک اسٹریٹجک جواب دیا ہے۔ یہ بھی واضح رہے کہ حالیہ مسلط کردہ جنگ میں ایران کی فوجی حکمت عملی کا ایک اہم حصہ جدید میزائل اور ڈرون ٹیکنالوجی پر مبنی تھا اور اس نے امریکہ اور اسرائیل کی جدید دفاعی ٹیکنالوجی کو مات دی تھی۔
 
اس سے بھی اہم بات یہ ہے کہ جنگ کی وسیع حکمت عملی کے درست انتخاب کی وجہ سے (اسرائیل پر بڑی تباہی مسلط کرنے سے تل ابیب اور حیفا کو مٹی میں ملا دینے تک)، جنگ اور سیکورٹی کے دیگر شعبوں میں کچھ تکنیکی کمزوریوں کا بھی کسی نہ کسی طرح ازالہ ہو گیا۔ یا کم از کم اب یہ واضح ہو گیا ہے کہ اس سے صیہونی دشمن کی کچھ تکنیکی برتری کو کم موثر بنایا جا سکتا ہے۔
5)۔ لیکن امریکہ اور اسرائیل کی سب سے بڑی غلطی اس وقت انجام پائے گی جب وہ غلط اندازوں کی بنیاد پر کوئی نئی جنگ شروع کریں گے۔ ایسی اسٹریٹیجک غلطی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای کو تل ابیب اور حیفا کو مکمل طور پر زمین بوس کرنے پر مبنی اپنی طویل عرصے سے طے شدہ حکمت عملی کو عملی جامہ پہنانے کا سنہری موقع میسر کر دے گی۔ شاید وہ خطے میں امریکہ کے تمام تر فوجی اور اقتصادی مفادات کے ساتھ بھی یہی کام کرنے پر مجبور ہو جائیں۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: رہبر معظم انقلاب کی کی فوجی ڈاکٹرائن جنگی حکمت عملی صیہونی رژیم کے ڈاکٹرائن اور اور اسرائیل اسرائیل کے میں امریکہ اسرائیل کی میں ایران کی بنیاد ایران نے کے خلاف کے لیے اور اس

پڑھیں:

پہلی بار اسرائیل کو نشانہ بنانے والا ایران میزائل

اسلام ٹائمز: قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کے مطابق آج یہ بات واضح ہے کہ ایران کے میزائل پروگرام پر اعتراض کوئی حقیقی سیکیورٹی تشویش نہیں بلکہ ایران کی دفاعی طاقت کو محدود کرنے کا سیاسی حربہ ہے۔ مغرب کو اس سے کیا تعلق کہ ایران کے میزائلوں کی رینج کتنی ہے؟ ایران کے میزائل پروگرام، خصوصاً "شہاب" سیریز نے نہ صرف ایران کی دفاعی خودکفالت کو ثابت کیا ہے بلکہ خطے میں اس کی تزویراتی (strategic) حیثیت کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔ خصوصی رپورٹ:

ایران کے میزائل ماہرین نے ملکی وسائل اور تکنیکی ڈھانچے کو بروئے کار لا کر میزائل سازی کے اُس مرحلے میں قدم رکھا جس کے نتیجے میں ایران کا پہلا مقامی میزائل خاندان "شہاب" وجود میں آیا۔ ترجمان سپاہ پاسدارانِ انقلاب اسلامی کی فضائی و خلائی فورس کے مطابق جب ہم شہید حاجی‌زاده اور شہید طہرانی مقدم کی یادداشتیں پڑھتے ہیں تو یاد آتا ہے کہ اُس وقت ہمارے پاس ایک بھی میزائل نہیں تھا، مگر آج ہمارے ہتھیاروں اور دفاعی نظاموں کی اقسام تیس سے زیادہ ہو چکی ہیں، اور ملک کے ہاتھ مضبوط ہیں۔ 

یہ بیان اُس وقت سامنے آیا جب ایرانی مسلح افواج نے بارہ روزہ دفاعی جنگ کے دوران ایک خلاقانہ آپریشن "وعدہ صادق 3" کے ذریعے متعدد میزائل حملوں کی مسلسل لہریں جاری رکھتے ہوئے اسرائیل کی سرزمین کے اندر گہرے اسٹریٹجک اہداف کو نشانہ بنایا۔ ایران نے میزائل ڈیزائن، رہنمائی (گائیڈنس) اور چال بازی (مینُووربیلٹی) کے میدان میں نمایاں پیش رفت حاصل کر کے اپنے دفاعی نظام کو خطے اور اس سے باہر کے خطرات کے مقابلے میں بہت زیادہ مؤثر بنا لیا ہے۔ یہی پیش رفت ایران کے دفاعی و سیکیورٹی مقام کو خطے میں مزید مستحکم کر رہی ہے۔

شہاب، ایران کی میزائل طاقت کی ابتدا:
ایرانی ماہرین، بالخصوص شہید حسن طہرانی مقدم نے وہ بنیادی ڈھانچہ تیار کیا جس کے تحت ایران نے اپنا پہلا میزائل سلسلہ "شہاب" ڈیزائن اور تیار کیا۔ اس رپورٹ میں ان میزائلوں کے بارے میں اہم نکات اور ان کی خصوصیات پیش کی جا رہی ہیں۔

شہاب-1: ایران کی میزائل طاقت کی پہلی کڑی:
مختصر فاصلے تک مار کرنے والا بیلسٹک میزائل "شہاب-1" سن 1990میں روسی اسکڈ-بی (Scud-B) کے نمونے پر تیار کیا گیا۔ اس کا فاصلہ 300 کلومیٹر، لمبائی 11 میٹر سے زائد، قطر ایک میٹر سے کم، وزن تقریباً 6 ہزار کلوگرام، اور وارہیڈ کا وزن 985 کلوگرام ہے۔ یہ میزائل مائع ایندھن سے چلنے والا، ایک مرحلے پر مشتمل اور عمودی انداز میں سڑک سے قابلِ نقل و حرکت لانچنگ پلیٹ فارم سے فائر کیا جاتا ہے۔ ماہرین کے مطابق اس میزائل کی تیاری نے ابتدا ہی سے دشمنوں کے دلوں میں خوف پیدا کیا، کیونکہ اس کے ذریعے ایران اپنی سرحدوں کے قریب دشمن کے اڈوں کو براہِ راست نشانہ بنا سکتا ہے۔

شہاب-2: خطے میں دشمن کے مراکز نشانے پر:
شہاب-2 کو 1990–1994 کے درمیان تیار کیا گیا اور یہ ایران کے درمیانے فاصلے کے میزائلوں میں شمار ہوتا ہے۔ یہ روسی اسکڈ-سی (Scud-C) کے ڈیزائن پر مبنی ہے۔ اس کا فاصلہ 500 کلومیٹر، لمبائی 12 میٹر سے زیادہ، اور وزن 6 ہزار کلوگرام سے اوپر ہے۔ یہ بھی مائع ایندھن پر چلنے والا ایک مرحلے کا عمودی طور پر لانچ ہونیوالا میزائل ہے۔ اس کا وارہیڈ 750 کلوگرام وزنی ہے، جو اہم اور حساس اہداف کو تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

شہاب-3: دشمن کے اسٹریٹجک اہداف کی تباہی کا ہتھیار
درمیانی فاصلے تک مار کرنے والا میزائل "شہاب-3" 1998 میں پیش کیا گیا۔ اس کی ابتدائی رینج 1150 تا 1350 کلومیٹر، لمبائی 15 میٹر، مجموعی وزن 15 ٹن، اور وارہیڈ 670 کلوگرام ہے۔ جدید تر ماڈل اب 2000 کلومیٹر تک مار کر سکتے ہیں اور مختلف اقسام کے وارہیڈز لے جانے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ تازہ ترین نمونوں میں "قابل انتشار ہتھیار" نصب ہیں، جو ایک وقت میں درجنوں چھوٹے بم گرا کر وسیع رقبے پر پھیلے دشمن کے ٹھکانوں کو نشانہ بنا سکتے ہیں۔ "شہاب-3" اب نشانے کی اتنی دقیق صلاحیت (Precision) رکھتا ہے کہ وہ اسرائیل کے اندر موجود اہم اور حساس مراکز کو مؤثر طور پر تباہ کر سکتا ہے۔

شہاب کے بعد: ایران کا میزائل نیٹ ورک:
ایران کی طاقت میزائلوں کے صرف "شہاب" خاندان تک محدود نہیں۔ ایران کے پاس اب خرمشہر، ذوالفقار، قدر، عماد، قیام، خیبرشکن، حاج قاسم، سجیل، کروز پاوہ، قدیر، فاتح 110، فاتح 313 جیسے متعدد جدید میزائل موجود ہیں، جو مختلف فاصلے، رفتار اور اہداف کو نشانہ بنانے کے لحاظ سے ایران کی دفاعی صلاحیت میں غیر معمولی تنوع پیدا کرتے ہیں۔

مغرب کو ایران کے میزائلوں سے کیا سروکار؟:
ایران کی قومی سلامتی کونسل کے سیکرٹری علی لاریجانی کے مطابق آج یہ بات واضح ہے کہ ایران کے میزائل پروگرام پر اعتراض کوئی حقیقی سیکیورٹی تشویش نہیں بلکہ ایران کی دفاعی طاقت کو محدود کرنے کا سیاسی حربہ ہے۔ مغرب کو اس سے کیا تعلق کہ ایران کے میزائلوں کی رینج کتنی ہے؟ ایران کے میزائل پروگرام، خصوصاً "شہاب" سیریز نے نہ صرف ایران کی دفاعی خودکفالت کو ثابت کیا ہے بلکہ خطے میں اس کی تزویراتی (strategic) حیثیت کو بھی نئی بلندیوں تک پہنچا دیا ہے۔

متعلقہ مضامین

  • ایران کے جوہری پروگرام پر خطرناک تعطل، اسرائیل کو خدشات
  • غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں پڑے گا‘ اسرائیل کا ترکی کو دوٹوک پیغام
  • ایران کیخلاف پابندیاں ناکام، دشمن حیران و سرگرداں
  • پہلی بار اسرائیل کو نشانہ بنانے والا ایران میزائل
  • “غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں پڑے گا”، اسرائیل کا ترکی کو دوٹوک پیغام
  • غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں لگے گا، ترجمان اسرائیلی وزیراعظم
  • غزہ کی زمین پر کسی ترک فوجی کا پاؤں نہیں لگےگا، ترجمان اسرائیلی وزیراعظم
  • غزہ کی زمین پرترکیہ کے کسی فوجی کا پاؤں نہیں لگےگا؛اسرائیل
  • ایران میکسیکو میں اسرائیل کے سفیر کو قتل کرنے کی سازش کر رہا تھا، امریکا کا الزام
  • پنجاب حکومت کی ڈیجیٹل معاشی حکمت عملی تحت ریٹیلرز کیو آر کوڈ کو نافذ کرنے کی منظوری