مجالس عزاء و عزاداری کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کی جائیگی، کیسکو
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
اپنے بیان میں کیسکو نے کہا کہ کوئٹہ سمیت بلوچستان کے وہ اضلاع جہاں عزاداری ہوتی ہیں، مجالس کے دوران بلاتعطل بجلی فراہم کی جائیگی۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) نے محرم الحرام کی مناسبت پر مجالس عزاء دوران شہر کے تمام امام بارگاہوں اور عزاداری کے مقامات پر بلاتعطل بجلی کی فراہمی کے لئے خصوصی انتظامات مکمل کر لئے۔ کوئٹہ شہر میں امام بارگاہوں سے منسلک مری آباد، سید آباد، طوغی روڈ، لیاقت بازار، ویسٹرن بائی پاس، ہزارہ ٹاؤن، کرانی، غازی اور جبل نور فیڈرز پر یکم سے 10 محرم تک شام 5 بجے سے صبح 5 بجے تک 11 کلو واٹ بجلی فراہم کی جائے گی۔ اسی طرح بلوچستان کے دیگر اضلاع کے جن علاقوں میں عزاداری ہوگی، وہاں بھی مجالس عزاء کے دوران بجلی فراہم کی جائے گی۔ ان علاقوں میں ژوب سٹی، لورالائی کینٹ، ڈیرہ مراد جمالی، روجھان جمالی، اوستہ محمد، صحبت پور، جھل مگسی، گنداخہ، بھاگ، مچ، سبی، ڈھاڈر، خضدار، ڈسٹرکٹ دکی، لورالائی کے فیڈرز شامل ہیں۔ جنہیں شام 7 بجے سے صبح 5 بجے تک بجلی بلاتعطل فراہم کی جائے گی۔ کیسکو نے اس ضمن میں ایک خصوصی مرکزی کمپلین سیل کو مانیٹرنگ و ایمرجنسی کنٹرول سینٹر قرار دیا ہے، جو جلوس کے راستوں یا دیگر مقامات پر بجلی کی بندش کی صورت میں ہنگامی اقدامات کرے گا۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: بجلی فراہم کی
پڑھیں:
بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کیلئے بائیومیٹرک تصدیق لازمی قرار
ویب ڈیسک : اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی نے بجلی کا نیا کنکشن حاصل کرنے والوں کےلیے بائیومیٹرک تصدیق کو لازمی قرار دے دیا ہے۔
آئیسکو کے چیف ایگزیکٹو انجینئر چوہدری خالد محمود اور نادرا ٹیکنالوجیز کے سی ای او عمر خان آزاد کے درمیان حال ہی میں ایک معاہدہ طے پایا ہے، جس کے بعد اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو) نے اعلان کیا ہے کہ اب تمام نئے بجلی کے کنکشن اور دوبارہ کنکشن حاصل کرنے والے افراد کے لیے بائیو میٹرک تصدیق لازمی ہوگی۔
سپریم کورٹ بار ایسوسی ایشن کے سالانہ انتخابات 16 اکتوبر کو منعقد ہوں گے
نادرا ٹیکنالوجیز کے ساتھ دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انجینئر چوہدری خالد محمود نے کہا کہ آئیسکو صارف دوست اقدامات اور ڈیجیٹلائزیشن کے ذریعے کسٹمر سروس کو بہتر بنانے کے لیے پُرعزم ہے۔
نئے بائیو میٹرک تصدیقی نظام کا مقصد جعلی اور غیرقانونی کنکشنز کو ختم کرنا ہے اور اس بات کو یقینی بنانا ہے کہ میٹر کنکشن فراہم کرنے سے پہلے تمام صارفین کی شناخت کی درستگی سے تصدیق کی جائے۔ بائیومیٹرک تصدیق سے صارفین کے تازہ ترین ریکارڈ کو حاصل کرنے میں بھی مدد ملے گی۔ اس کے علاوہ کمپنی کے لیے ادائیگی کی تاریخوں کو ٹریک کرنا اور بقایا واجبات کو کم کرنےکا عمل بھی آسان ہوگا۔
شاہدرہ : شوہر کا بیوی پر چھریوں سے حملہ، گلا کاٹنے کی کوشش
یاد رہے کہ نئے سسٹم کے نافذالعمل ہونے کے بعد نادہندگان اپنی بقایاجات کی ادائیگی کے بغیر نئے کنکشن حاصل نہیں کرپائیں گے۔