اگلے24 تا 48 گھنٹے میں مختلف علاقوں میں بارش اور ممکنہ سیلاب کا الرٹ جاری
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
این ڈی ایم اے نے اگلے24 تا 48 گھنٹےمیں مختلف علاقوں میں بارش اور ممکنہ سیلاب کاالرٹ جاری کر دیا ۔
این ڈی ایم اے کے مطابق گلگت بلتستان، چترال، اپردیر،سوات اورکُمراٹ ویلی میں گلاف پھٹنے کا خدشہ ہے ، گلیشئر پگھلنےسے جی بی کےعلاقوں بدسوات، ہنارچی،ترسات ہندور،دارکوٹ میں سیلابی صورتحال کا خطرہ ہے جبکہ آزاد کشمیر کی وادی نیلم،مظفرآباد، راولاکوٹ، باغ اور کوٹلی میں شدید بارشوں اور اربن فلڈنگ کا خدشہ ہے ۔
رپورٹ میں کہا گیا کہ پشاور، مردان، سوات، دیر، کوہستان، بنوں، کرک اور وزیرستان میں تیز بارشیں اور آندھی طوفان متوقع ہے ، اسلام آباد،راولپنڈی، لاہور،گجرانوالہ، فیصل آباد، سرگودھا، قصور،منڈی بہاؤالدین میں اربن فلڈنگ کا امکان ہے ، کوئٹہ، زیارت، خضدار، ژوب، سبی، ڈیرہ بگٹی اور لورالائی میں گرد آلود ہواؤں کیساتھ شدید بارشیں متوقع ہیں ۔
کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاڑکانہ، میرپورخاص، تھرپارکر، بدین، عمرکوٹ اور جیکب آباد میں شدید بارشوں کا امکان ہے ، سندھ اورپنجاب کےمیدانی علاقوں میں نشیبی مقامات زیرآب آنےاور بجلی نظام متاثر ہونے کا خدشہ ہے ۔
گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر کے پہاڑی علاقوں میں طوفانی بارشوں سے لینڈ سلائیڈنگ کا خطرہ ہے ، عوام کو ہواؤں و بارش کےدوران کمزورتعمیرات، کچی دیواروں، بجلی کے کھمبوں اوربل بورڈز سے دور رہنے کا مشورہ ہے ۔
ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: علاقوں میں
پڑھیں:
روس نے پیوٹن کے حکم پر ممکنہ جوہری تجربات کی تیاری شروع کر دی
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
ماسکو: روسی وزیرِ خارجہ سرگئی لاوروف نے تصدیق کی ہے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن کی جانب سے ممکنہ جوہری تجربات کی تیاری کا عمل شروع کر دیا گیا ہے ، یہ ہدایت 5 نومبر کو سلامتی کونسل کے اجلاس کے دوران دی گئی اور نتائج سے عوام کو آگاہ کیا جائے گا۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لاوروف نے کہا کہ روس کو اس سلسلے میں امریکا کی طرف سے کوئی وضاحت موصول نہیں ہوئی، حالیہ ہفتوں میں روس اور امریکا کے تعلقات میں شدید کشیدگی دیکھی گئی ہے، ٹرمپ نے یوکرین جنگ کے معاملے میں پیوٹن کے ساتھ طے شدہ سربراہی اجلاس منسوخ کر دیا اور روس پر نئی پابندیاں عائد کی ہیں، جو ان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد پہلی مرتبہ ہیں۔
ٹرمپ نے 31 اکتوبر کو اعلان کیا تھا کہ امریکا 33 سال بعد دوبارہ جوہری تجربات کرے گا مگر یہ واضح نہیں کیا کہ یہ تجربات زیرِ زمین ہوں گے یا کسی اور شکل میں،آپ کو بہت جلد معلوم ہو جائے گا، ہم کچھ ٹیسٹنگ کرنے جا رہے ہیں۔
خیال رہےکہ یہ اقدام امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے اعلان کے بعد سامنے آیا، جس میں انہوں نے امریکا کی جانب سے جوہری تجربات دوبارہ شروع کرنے کا عندیہ دیا تھا،ٹرمپ کے اس اقدام کو چین اور روس جیسے حریف ممالک کے لیے سخت پیغام قرار دیا جا رہا ہے، جبکہ روسی تیاری کے اعلان نے عالمی برادری میں جوہری کشیدگی کے خدشات بڑھا دیے ہیں۔