محرم میں پولیس کے 20 ہزارافسران و اہلکار سیکورٹی پر تعینات ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی (اسٹاف رپورٹر) کراچی میں محرام الحرام کے دوران پولیس کے 20 ہزار 350 افسران و اہلکار سیکورٹی پر تعینات کیے جائیں گے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی پولیس نیمحرم الحرام سے متعلق سیکیورٹی پلان جاری کردیامحرم الحرام کے دوران کراچی پولیس کے 20 ہزار 350 افسران و اہلکار سیکیورٹی پر تعینات کئے جائیں گے۔محرم الحرام کے دوران 829 جلوس برآمد ہونگے جبکہ 5227 مجالس کا انعقاد ہو گا،کراچی میں مجالس پر 4605 جلوسوں پر 7004 جبکہ انتہائی حساس مقامات /امام بارگاہوں پر 1660 افسران و جوان سیکیورٹی ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے۔ٹریفک پولیس کے 1100 افسران و جوان محرم الحرام میں اپنے ڈیوٹی کے فرائض سر انجام دینگے کراچی پولیس کے ترجمان نے عوام سے اپیل ہے کہ اپنے اردگرد نظر رکھیں اور کسی بھی مشکوک اور غیر معمولی صورت حال سے پولیس کو مددگار 15 پر فوری اطلاع دیں۔عوام کے جان و مال کی حفاظت اور امن وامان کی بحالی کیلئے کراچی پولیس اپنا کردار ادا کرتی رہے گی۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کراچی پولیس پولیس کے
پڑھیں:
نوشہروفیروز، مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق
فائل فوٹوسندھ کے ضلع نوشہروفیروز میں پولیس چوکی پر مسلح افراد کی فائرنگ سے 2 پولیس اہلکار جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کے مطابق فائرنگ کا واقعہ بھریا روڈ کے قریب پیش آیا، پولیس اہلکار ٹیل نہر چوکی پر نائٹ ڈیوٹی دے رہے تھے۔
پولیس کا بتانا ہے کہ جاں بحق اہلکاروں کی لاشیں اسپتال منتقل کردی گئی ہیں۔