محرم الحرام‘ سیکورٹی کیلیے ملک بھر میں فوج تعینات کرنیکا فیصلہ‘ نوٹیفکیشن
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(صباح نیوز)حکومت نے محرم الحرام کے دوران امن و امان یقینی بنانے کے لیے ملک بھر میں فوج تعینات کرنے کی منظوری دے دی۔ وزارت داخلہ نے نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا،جس میں سیکورٹی کے لیے چاروں صوبوں، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں فوج تعینات کی جائے گی، وزارت داخلہ نے آرٹیکل 245کے تحت فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی فوج کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا، چاروں صوبوں اور گلگت بلتستان کی جانب سے فوج تعیناتی کی درخواست کی گئی تھی۔نوٹیفکیشن کے مطابق محرام الحرام میں امن و امان یقینی بنانے کے لیے پاک فوج سول اداروں کی مدد کے لیے سیکورٹی کے فرائض سرانجام دے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
آئی ایم ایف کی شرط پر ایکسپورٹ پروسیسنگ زونز کی مصنوعات مقامی مارکیٹ کو فروخت نہ کرنے کا فیصلہ
وفاقی حکومت نے عالمی مالیاتی ادارہ (آئی ایم ایف)کی شرائط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
وفاقی وزارت خزانہ حکام کے مطابق آئی ایم ایف کی شرط کے تحت ستمبر 2026 سے ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کی پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت ختم کر دی جائے گی اور ان زونز کو اپنی 100 فیصد پیداوار برآمد کرنا ہوگی۔
حکام کا کہنا تھا کہ اس وقت ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کو اپنی 20 فیصد پیداوار مقامی مارکیٹ میں فروخت کرنے کی اجازت حاصل ہے تاہم آئی ایم ایف نے اس رعایت کو برقرار رکھنے کی حکومتی درخواست مسترد کر دی ہے۔
وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے مزید ایکسپورٹ پراسسنگ زونز کے قیام کی اجازت کی بھی درخواست کی تھی تاہم آئی ایم ایف نے اسے بھی قبول نہیں کیا۔
حکام نے بتایا کہ حکومت آئندہ اقتصادی جائزے کے دوران دوبارہ درخواست کرے گی کہ مقامی مارکیٹ میں 20 فیصد پیداوار فروخت کرنے پر پابندی عائد نہ کی جائے۔
وزارت خزانہ کے مطابق مقامی مارکیٹ میں پیداوار فروخت کرنے کی چھوٹ ختم کرنے کی تجویز فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر) کو بھی بھجوائی جا رہی ہے۔