سانحہ سوات پر اجلاس، سیلاب کے دوران لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کی ہدایات پر سوات میں چیف سیکرٹری کی قیادت میں اجلاس ہوا جس میں آئندہ سیلاب سے وابستہ حادثات سے بچنے کے اقدامات کرنے کرنے کا فیصلہ ہوا۔
ترجمان وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا کی طرف سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اجلاس میں صوبائی وزرا، ترجمان وزیراعلیٰ، ایم پی ایز اور اعلی سرکاری افسران نے شرکت کی۔
دوران اجلاس جائے حادثے پر پولیس کی غیر موجودگی پر ایس پی سے وضاحت طلب کی گئی اور ذمہ داروں کے خلاف کاروائی کرنے کا فیصلہ ہوا۔
یہ بھی پڑھیے: فضل الرحمان جلد کے پی حکومت کا جنازہ پڑھائیں گے، جے یو آئی کا سانحہ سوات پر وزیراعلیٰ سے استعفے کا مطالبہ
اجلاس میں ریسکیو1122 کو سیلابی صورتحال سے نمٹنے کے لیے درکار مختلف سامان کی کمی کو دور کرنے اور لائف جیکٹس اور رسیوں کی ترسیل کے لیے ڈرونز خریدنے کا فیصلہ ہوا۔
شرکا نے موقع پر کشتیاں کی غیر موجودگی پر برہمی کا اظہار کیا جلد تمام ضروری سامان مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔
سوات میں دریا کے کنارے بیریئرز نصب کرنے، سیاحتی مقامات پر روزانہ کی بنیاد پر پٹرولنگ بڑھانے، دریا کنارے قانونی و غیر قانونی مٹی نکالنے کی سرگرمیاں کو فوری بند کرنے اور دریائے سوات سمیت مختلف مقامات پر تجاوزات کو بلا تفریق ختم کرنے کے احکامات جاری کیے۔
یہ بھی پڑھیے: دریائے سوات کے طوفانی ریلے میں بہہ جانے والے 11 افراد کی نعشیں نکل لی گئیں
اس موقع پر محکمہ آبپاشی کو ہائی الرٹ پر رہنے اور پیشگی اقدامات یقینی بنانے، بغیر اجازت تعمیر شدہ ہوٹلز کو فوری ختم کرنے اور دریا کے قریب قائم ہوٹلز کے لیے این او سی لازمی قرار دینے کا فیصلہ ہوا۔
دوسری طرف صوبائی حکومت نے سانحہ سوات پر کارروائی کرتے ہوئے سانحہ سوات ڈپٹی کمشنر سوات کو معطل کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سلیم جان سوات کے نئے ڈپٹی کمشنر مقرر کیے گئے ہیں۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ایمرجنسی ڈرونز سانحہ سوات سوات سیلاب 2025 سیلاب قدرتی آفات.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ایمرجنسی سانحہ سوات سوات سیلاب 2025 سیلاب قدرتی ا فات کا فیصلہ ہوا سانحہ سوات کے لیے
پڑھیں:
نیب کا زلفی بخاری کی زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ، اشتہار جاری
کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈ انویسٹی گیشن ونگ کے احکامات پر کی جا رہی ہے، نیلامی یکم اکتوبر کو ہوگی
نیلام کی جانیوالی اراضی میں ایک رقبہ 771 کنال 9 مرلے اور دوسرا رقبہ 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل ہے
قومی احتساب بیورو (نیب) نے زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اشتہار جاری کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نیب نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما زلفی بخاری کی 800 کنال زرعی اراضی نیلام کرنے کا فیصلہ کیا ہے، اس حوالے سے اسسٹنٹ کمشنر تحصیل جنڈ ضلع اٹک نے باضابطہ نیلامی کا اشتہار بھی جاری کردیا، جس کے تحت نیلامی یکم اکتوبر کو دن 11 بجے میونسپل دفتر جنڈ میں ہوگی۔بتایا گیا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء کے کلاف یہ کارروائی ڈپٹی ڈائریکٹر کوارڈ انویسٹی گیشن ونگ کے احکامات پر کی جا رہی ہے، زلفی بخاری کی نیلام کی جانے والی اراضی میں ایک رقبہ 771 کنال 9 مرلے اور دوسرا رقبہ 25 کنال 7 مرلے پر مشتمل ہے۔بتایا جارہا ہے کہ القادر ٹرسٹ کیس کے اشتہاری ملزمان میں فرحت شہزاد عرف فرح گوگی بھی شامل ہیں، جنوری 2024ء میں عدالت نے عرف فرح گوگی، زلفی بخاری اور شہزاد اکبر سمیت 6 ملزمان کو اشتہاری قرار دیا تھا، حال ہی میں موہڑہ نوربنی گالا میں 405 کنال زرعی اراضی فی کنال 34 لاکھ 20 ہزار میں نیلام کی گئی، کلب روڈ کے سولہ کنال کے موٹل کے پلاٹ اور دو سواڑتالیس کنال زرعی زمین کی بولی میں کسی نے حصہ نہیں لیا، اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ عزیر علی خان اور دیگر کمیٹی ممبران کی موجودگی میں نیلامی ہوئی۔اسسٹنٹ کمشنر سیکریٹریٹ کی جانب سے نیلامی کے جاری اشتہار میں کہا گیا تھا کہ نیلامی میں موضع موہڑہ نور کی جائیداد کو پیش کیا جائے گا، نیلامی میں 248 کنال 8 مرلے رقبہ اور 405 کنال 3 مرلے رقبہ نیلام کیا جائے گا، نیلامی میں حصہ لینے والے افراد کیلئے 50 لاکھ روپے کا پیآرڈر چیٔرمین نیب کے نام جمع کرانا لازمی قرار دیا گیا، مذکورہ شخص نیلامی میں حصہ لینے سے پہلے جائیداد کا دورہ کرسکتا ہے، متعلقہ پٹواری نیلامی میں حصہ لینے والوں کو تمام تفصیلات فراہم کرے گا۔