ویب ڈیسک:   پنجاب اسمبلی میں توڑ پھوڑ کے الزام میں 10 ارکان پر بھاری جرمانہ عائد کردیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق اسمبلی اجلاس میں مائیک توڑنے والے 10 ارکان پر 20 لاکھ سے زائد کا جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔ 
جرمانے کی زد میں آنے والے ارکان میں جاوید کوثر، اسد عباس، محمد تنویر اسلم، سید رفعت محمود، محمد اسماعیل، شہباز احمد، امتیاز محمود، خالد زبیر، رانا اورنگزیب اور  محمد احسن شامل ہیں۔

مخصوص نشستوں کی بحالی کا فیصلہ؛ کس پارٹی کو کیا ملا

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ سرکاری املاک کو نقصان پہنچانے پر 2 لاکھ 3550 روپے فی کس جرمانہ عائد کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق 16 جون کے اجلاس میں ویڈیو شواہد کی بنیاد پر فیصلہ کیا گیا اور7 روز میں جرمانہ ادا نہ کرنے والے ارکان کیخلاف کارروائی ہوگی۔

Ansa Awais Content Writer.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

لاہور:

پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پنجاب کے چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ نے پارٹی پالیسی کی خلاف ورزی پر میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا۔

چیف آرگنائزرہ پی ٹی آئی پنجاب عالیہ حمزہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر نے غیرذمہ دارانہ بیانات دیے ہیں، جس کی وجہ سے پارٹی کے تشخص اور مقاصد کو ناقابل تلافی نقصان پہنچا ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ چیف آرگنائزر پنجاب کے حکم کے تحت ان بیانات کے تناظر میں شایان بشیر کو بطور  پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کے عہدے سے ہٹا دیا جاتا ہے۔

پی ٹی آئی کے تمام شعبوں اور عہدیداروں کو اس نوٹیفکیشن کے مطابق عمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

متعلقہ مضامین

  • بیوی کو گھر سے نکالنے پر قید اور جرمانے کی سزا ہوگی، بل قومی اسمبلی میں پیش کردیا گیا
  • بیوی کو گھر سے نکالنے پر جیل اور جرمانہ ہوگا، قومی اسمبلی میں نیا بل پیش
  • بانی سے جیل میں ملاقات نہ ہونے پر پی ٹی آئی کا قومی اسمبلی میں احتجاج
  • پشاور ہائیکورٹ نے الیکشن کمیشن کو عمر ایوب اور شبلی فراز کیخلاف مزید کارروائی سے روک دیا
  • امریکا میں بھارتی باسمتی چاول پر بھاری ٹیکس عائد، پاکستانی برآمدات کو فائدہ پہنچنے کا امکان
  • نیپرا نے سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9کروڑ روپے کے جرمانے عائد کردیے
  • نیپرا کی جانب سے سیپکو اور حیسکو پر ساڑھے 9 کروڑ روپے کے جرمانے عائد
  • روسی عدالت نے ’یسوع مسیح‘ نامی شخص کو جرمانہ کیوں عائد کیا؟
  • پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ شایان بشیر کو عہدے سے ہٹا دیا گیا
  • پی ٹی آئی پنجاب میڈیا سیل کے سربراہ کو عہدے سے ہٹا دیا گیا