سندھ میں رین ایمرجنسی سیل قائم
اشاعت کی تاریخ: 28th, June 2025 GMT
وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے تحت 24 گھنٹے کی رپورٹنگ کا نظام فعال ہوگا، سیل کو بارش سے متاثرہ اضلاع میں افسران سے فوری رابطہ و رپورٹنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ بارشوں سے متعلق ہنگامی صورتحال کے پیش نظر سندھِ حکومت نے صوبے میں رین ایمرجنسی سیل قائم کر دیا۔ کراچی میں وزیراعلیٰ سیکریٹریٹ کے تحت 24 گھنٹے کی رپورٹنگ کا نظام فعال ہوگا، سیل کو بارش سے متاثرہ اضلاع میں افسران سے فوری رابطہ و رپورٹنگ کا ٹاسک سونپ دیا گیا۔ سندھ کے 6 ڈویژنز کیلئے افسران اور ڈپٹی سیکریٹریز کی تعیناتی کر دی گئی۔ کراچی، حیدرآباد، شہید بینظیرآباد، میرپورخاص، لاڑکانہ اور سکھر ڈویژن کیلئے افسران نامزد ہیں۔ بارش سے متعلق ایمرجنسی شکایات کیلئے چیف منسٹر کمپلین سیل 24 گھنٹے متحرک ہے۔ شہری شکایات کیلئے ہیلپ لائن نمبر 99207349-021 ہے، جبکہ افسران کو دفاتر میں ہمہ وقت دستیاب رہنے کی ہدایت کی گئی۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: رپورٹنگ کا
پڑھیں:
وزیراعلیٰ سندھ کی زیر صدارت کراچی کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر سے متعلق اجلاس
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ کے ایم سی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا سروے جاری ہے جبکہ وزیر بلدیات نے بتایا کہ ٹاؤنز کو بھی اپنی سڑکوں کا سروے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جیسے ہی سروے مکمل ہوگا، اسکیمیں بنا کر وزیراعلیٰ سندھ سے منظوری لی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی زیر صدارت کراچی کی اندرونی سڑکوں کی تعمیر و مرمت سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبائی وزراء سید ناصر شاہ، سعید غنی، جام خان شورو، میئر کراچی مرتضیٰ وہاب، پرنسپل سیکریٹری آغا واصف، کمشنر کراچی حسن نقوی اور سیکریٹری بلدیات وسیم شمشاد شریک ہوئے۔ وزیراعلیٰ سندھ نے اجلاس میں حالیہ بارشوں سے کراچی کی اندرونی سڑکوں کی ٹوٹ پھوٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شہر کی تمام سڑکوں کی مرمت یا تعمیر نو کی جائے۔
انہوں نے کے ایم سی اور ٹاؤنز کو محکمہ بلدیات کی نگرانی میں اسکیمیں تیار کرنے کی ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ سڑکوں کے ساتھ نکاسی آب کا نظام بھی بنایا جائے تاکہ بارش کے پانی کی نکاسی ممکن ہو اور سڑکیں خراب نہ ہوں۔ میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے اجلاس کو آگاہ کیا کہ کے ایم سی کی ٹوٹی پھوٹی سڑکوں کا سروے جاری ہے جبکہ وزیر بلدیات نے بتایا کہ ٹاؤنز کو بھی اپنی سڑکوں کا سروے کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ جیسے ہی سروے مکمل ہوگا، اسکیمیں بنا کر وزیراعلیٰ سندھ سے منظوری لی جائے گی۔ وزیراعلیٰ سندھ نے مزید ہدایت دی کہ شہر کراچی میں صفائی کے کام کو مزید بہتر بنایا جائے تاکہ شہریوں کو سہولت فراہم کی جا سکے۔