data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی: کراچی کی شاہراہوں اور گلیوں میں بارش کے بعد جمع پانی نے ڈینگی کا خدشہ پیدا کردیا، محکمہ صحت سندھ نے بھی ایڈوائزری جاری کرتے ہوئے اقدامات کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق کراچی میں دور وز کی بارش کے بعد سڑکوں پر جابجا جمع پانی نے ڈینگی کے خطرے کی گھنٹی بجادی ہے،گارڈن، لسبیلہ، جمشید روڈ، اولڈ سٹی ایریا اور رنچھوڑ لائن سمیت متعدد علاقوں کی شاہراہوں اور گھروں کے اطراف بارش کا جمع پانی اب بیماریوں کو دعوت دینے لگا ہے۔

واضح رہے کہ 60 فیصد نمی اور 26 سے 29 ڈگری درجہ حرارت میں ڈینگی کیسز میں اضافہ ہوتا ہے۔

ڈینگی کے خدشے کے پیش نظر ڈائریکٹوریٹ جنرل ہیلتھ سروسز کی جانب سے سندھ کے تمام ڈپٹی کمشنرز، میئرز ، ڈسٹرکٹ چیئرمینز، ڈسٹرکٹ ہیلتھ آفیسرز کو جاری مراسلے میں ہنگامی اقدامات کی ہدایت کی گئی ہے۔

ڈی جی ہیلتھ سروسز کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ڈینگی کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے محفوظ کچرا تلفی اور صفائی کو ترجیح دی جائے۔

محکمہ صحت کی جانب سے کہا گیا ہے کہ بارش کے بعد جمع پانی اور کچرے میں مچھر افزائش پاتے ہیں، پرانے ٹائروں، گملوں اور کھلے کنٹینرز کو بھی ہٹایا جائے اور رہائشی، تجارتی علاقوں، پارکس اور نرسریوں کی باقاعدہ انسپیکشن کی جائے۔

مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ڈینگی اور ملیریا سے بچاؤ کے لیے احتیاطی اقدامات ناگزیر ہیں، جبکہ متعلقہ اداروں سے تعاون اور کوآرڈینیشن کی بھی درخواست کی گئی ہے۔

دوسری جانب ماہرین صحت کا کہنا ہے کہ صفائی کے اقدامات میں تاخیر ڈینگی کے خطرے کو بڑھاسکتی ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: جمع پانی ڈینگی کے بارش کے

پڑھیں:

مون سون بارشیں کہاں اور کب تک؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی

اسلام آباد(نیوز ڈیسک)اسلام آباد اور پنجاب کے کئی علاقوں میں مون سون بارشوں کا سلسلہ اس ہفتے قدرے سست رہنے کا امکان ہے۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق 12 اگست تک پنجاب کے بالائی حصوں میں مون سون سسٹم کمزور رہے گا، جس دوران موسم زیادہ تر گرم اور مرطوب ہوگا، البتہ کہیں کہیں بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ اسلام آباد اور گردونواح میں دن کے وقت گرمی اور حبس کا راج رہے گا، لیکن رات کو چند مقامات پر تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہو سکتی ہے۔

بالائی خیبر پختونخوا کے شہروں — سوات، دیر، کوہستان، بٹگرام، مانسہرہ اور ایبٹ آباد — میں بھی آج بارش کا امکان ہے۔ اسی طرح راولپنڈی، مری، گلیات، جہلم، اٹک اور چکوال کے ساتھ لاہور، گجرات، گوجرانوالہ، سیالکوٹ اور نارووال میں بھی بارش متوقع ہے۔

کراچی اور دیگر ساحلی علاقوں میں مطلع جزوی ابر آلود رہے گا، جبکہ بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں گرمی اور نمی برقرار رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ موسم کی تازہ صورتحال سے باخبر رہیں اور ممکنہ بارشوں کے دوران احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • بارشوں کا نیا سلسلہ ملک میں داخل ہونے کا امکان
  • ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی:محکمہ موسمیات
  • محکمہ موسمیات کی ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی
  • بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
  • بھارت کی جانب سے دریائے ستلج میں پانی چھوڑے جانے کا خدشہ، پی ڈی ایم اے کا الرٹ جاری
  • مچھروں سے پھیلنے والی بیماریوں کا خطرہ ، ایڈوائزری جاری
  • 14 سے 23 اگست تک مون بارشوں کا نیا اسپیل، سیلاب و اربن فلڈنگ کے خدشات
  • بھارت کی جانب سے پانی چھوڑے جانے کا امکان، الرٹ جاری
  • بارشوں کے اگلے اسپیل کی پیشگوئی، دریاوں میں سیلاب سے متعلق ایڈوائزری جاری
  • مون سون بارشیں کہاں اور کب تک؟ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کر دی