دوستوں کے درمیان جھگڑے میں ایک نوجوان جاں بحق، 6 دوست گرفتار
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">کراچی: شہر قائد کے علاقے گرومندر کے قریب چائے کے ہوٹل پر بیٹھے دوستوں میں معمولی تلخ کلامی ہاتھا جھگڑے میں بدل گئی جس کے باعث ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا، پولیس نے 6 دوستوں کو گرفتار کرلیا۔
جمشید کوارٹرز کے علاقے گرومندر میں کنزلایمان مسجد کے قریب ایک چائے کے ہوٹل پر بیٹھے 7 دوستوں میں کسی بات پر شروع ہونےو الی تلخ کلامی جھگڑے میں تبدیل ہوگئی۔
جھگڑے کے دوران ایک 18 سالہ نوجوان عبدالرحمان دھکا لگنے کے باعث قریب کھڑی موٹر سائیکل کے ہینڈل سے ٹکرا کر موقع پر ہی جاں بحق ہوگیا۔
واقعے کی اطلاع ملنے پر پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے مقتول عبدالرحمان ولد عبدالجبار کے کزن سمیت 6 دوستوں طلحہ ولد محمد شاہد، حسن ولد عارف، عبداللہ ولد شکیل، فراز ولد عبد الستار، منان ولد اکبرعلی اور معیز ولد محمد جاوید کو گرفتار کرلیا۔
گرفتارملزم حسن ولد عارف مقتول نوجوان کا کزن ہے، پولیس کی جانب سے ضابطے کی کارروائی عمل میں لائی جارہی ہے جبکہ پولیس واقعے کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
اے این ایف کا منشیات اسمگلنگ کیخلاف کریک ڈاؤن، خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزم گرفتار
اے این ایف نے ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے 6 کاروائیوں کے دوران خاتون اور افغان نیشنل سمیت 7 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔
ترجمان کی جانب سے جاری بیان کے مطابق کارروائیوں میں 41 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 49.283 کلوگرام منشیات برآمد کی گئی۔
اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسقط (عمان) جانیوالے ملزم کے پیٹ سے 683 گرام وزنی، 90 آئس بھرے کیپسولز برآمد گئے، اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی کے دوران برطانیہ جانیوالے مسافر کے سامان سے 8.5 کلوگرام وزنی 29400 ڈیازیپام گولیاں برآمد کی گئیں۔
رنگ روڈ پشاور کے قریب گاڑی سے 500 گرام آئس برآمد ہوئی، افغان نیشنل گرفتار کرلیا گیا،
بحریہ ٹاؤن لاہور کے قریب کار اور موٹر سائیکل سوار سے 30 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، 2 ملزمان گرفتارکیے گئے۔
ترجمان نے کہا کہ اقبال شہید ٹول پلازہ اٹک کے قریب ٹرک سے 7.2 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، ملزم کو گرفتار کیا گیا۔
ترجمان اے این ایف نے کہا کہ موٹر وے ٹول پلازہ پشاور کے قریب خاتون ملزمہ کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد ہوئی، انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔