حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دے دیا
اشاعت کی تاریخ: 29th, June 2025 GMT
لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن) امیر جماعت اسلامی پاکستان حافظ نعیم الرحمان نے مخصوص نشستوں کو پی ٹی آئی کا حق قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کا فیصلہ افسوس ناک ہے جبکہ انہوں نے کراچی کے بلدیاتی نظام پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ کراچی میں جعلی طریقے سے میئر مسلط کیا گیا۔
نجی ٹی وی آ ج نیوز کے مطابق لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کراچی میں جعلی طریقے سے میئر مسلط کیا گیا، عام انتخابات میں بھی ہماری نشستیں چھینیں گئیں، مخصوص نشستیں پی ٹی آئی کا بنیادی حق تھا، ملک میں جاگیرداروں اور چوہدریوں کی اجارہ داری ہے، جاگیرداروں اور چوہدریوں نے پورے معاشرے کو جکڑا ہوا ہے، ہم معاشرے کو بدل کر انقلاب لانا چاہتے ہیں۔
حافط نعیم الرحمان نے کہا کہ سپریم کورٹ کے مخصوص نشستوں سے متعلق فیصلے پر افسوس ہوا، یہ عدالتی تاریخ کا ایک اور بدنما داغ ہے، مخصوص نشستیں تحریک انصاف کا حق تھا، سپریم کورٹ سے جعلی فیصلے کروا کر سیٹیں حاصل کرنے کو یہ لوگ کامیاب سیاست کہتے ہیں، لوگ ایسے سیاستدانوں کو کامیاب سمجھتے ہیں جو کسی اصول پر نہیں حصول پر کھڑے ہوتے ہیں۔ اصولی سیاست کی بات کرنے والے سیٹیں وصول کرینگے یا نہیں یہ دیکھنا ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ الیکشن میں جماعت اسلامی کے پر حق ڈاکہ ڈالا گیا، کراچی کی مئیرشپ پر بھی ڈاکہ ڈالا گیا، قومی الیکشن میں بھی جماعت اسلامی کا حق مارا گیا، کوئی مثال نہیں ملتی کہ الیکشن کمیشن جسے جیتا ہوا قرار دے وہ اپنی سیٹ واپس کردے۔
ان کا کہنا تھا کہ اسٹبلشمنٹ آج اپوزیشن سے بات کر لے تو یہ اس نظام کو قبول کرلیں گے، جب باجوہ صاحب کی ایکسٹینشن ہوئی تھی سب جماعتیں ایک ہو جاتی ہیں، تنخواہیں بڑھانے کیلئے سب ایک ہو جاتے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ پاک بھارت جنگ میں اللہ نے پاکستان کو سرخرو کیا، ٹرمپ کی چاپلوسی میں کشمیر کا سودا قوم قبول نہیں کرے گی، کشمیر کے مسئلہ کو حل کئیے بغیر کوئی ثالثی قبول نہیں، اس لیے کشمیر کا سودا نہیں کرسکتے کہ ٹرمپ ہماری معیشت اچھی کردے گا، وقار سے کھڑے ہوں تو ساری دنیا ساتھ چلے گی، ٹرمپ کے آگے گرنے کی ضرورت نہیں ہے۔
امیر جماعت اسلامی نے مزید کہا کہ پونے دو سال میں بھرپور طاقت کے باوجود حماس کو ختم نہیں کیا جاسکا، جب بھارت اور اسرائیل کو مار پڑی تو ٹرمپ نے ثالثی کروادی، قوم کا سودا کیا گیا تو سیاسی مزاحمت کو جماعت اسلامی لیڈ کرے گی۔
واضح رہے کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ نے جمعے کو 5 کے مقابلے میں 7 کی اکثریت سے مخصوص نشستوں سے متعلق نظرثانی درخواستیں منظور کرلیں تھیں، عدالت نے مختصر فیصلے میں 12 جولائی کا فیصلہ کالعدم قرار دے دیا تھا اور سنی اتحاد کونسل کو مخصوص نشستیں نہ دینے کا پشاور ہائی کورٹ کا فیصلہ برقرار رکھا تھا۔
جامشورو: دریائے سندھ میں نہاتے ہوئے 2 نوجوان ڈوب گئے، ایک کو بچا لیا گیا
مزید :.ذریعہ: Daily Pakistan
کلیدی لفظ: نعیم الرحمان نے جماعت اسلامی مخصوص نشستوں سپریم کورٹ کہا کہ
پڑھیں:
پاکستان کے اسلامی تشخص کو مٹانے کیلئے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دینگے، کاشف سعید شیخ
اپنے پیغام میں جماعت اسلامی سندھ کے امیر نے کہا کہ آج قوم بے انتہا مشکلات سے دوچار اور ملک اغیار کی غلامی میں جکڑ چکا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی سندھ کے امیر کاشف سعید شیخ نے کہا ہے کہ پاکستان محض ایک ملک کا نہیں بلکہ ایک نظریے، فکر و فلسفہ کا نام ہے، عوام نظریہ پاکستان اور ملک کے اسلامی تشخص کو مٹانے کیلئے کوئی بھی سازش کامیاب نہیں ہونے دیں گے، کیونکہ پاکستان کا ایک مقصد تھا، پاکستان حقیقی معنوں میں ایک اسلامی ریاست نہیں بن سکا، یہاں کے لوگوں کو عدل و انصاف نہیں ملا، یہاں کے بچوں کو تعلیم نہیں ملی اور نہ ہی نوجوانوں کو ان کی قابلیت پر میرٹ کی بنیاد پر روزگار ملا، کیونکہ 78 برس سے اس ملک پر انگریزوں کے ایجنٹوں نے حکومت کی، سیاسی و معاشی دہشتگردوں نے اس ملک کو جغرافیائی و نظریہ کے لحاظ سے تباہ کیا، اپنے ہی ملک میں لوگ مہاجر بنا دیئے گئے ہیں، حمودالرحمان کمیشن کے مطابق ملک کو تقسیم کرنے والوں کو عبرت ناک سزائیں دی جاتیں تو آج وطن عزیز کے یہ حالات نہ ہوتے۔
78ویں یوم آزادی کے موقع پر اپنے پیغام کاشف سعید شیخ نے کہا کہ آج ایک بار پھر اپنے اس عزم کو دھرانا ہے کہ پاکستان کو اسلامی، خوشحال اور مدینہ منورہ کی طرز پر ایک اسلامی ریاست بنا کر بانی پاکستان قائداعظمؒ کا خواب شرمندہ تعبیر کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ مدینہ منورہ کے بعد پاکستان دنیا کی پہلی ریاست تھی جو کہ اسلام و کلمہ طیبہ کے نام پر معرض وجود میں آئی، مگر بدقسمتی یہ ہے کہ ملک پر برسراقتدار آنے والے حکمران ٹولے و مفاد پرست جرنیلوں نے اس ملک پر حکومت کی، جبکہ ظالم جاگیرداروں اور کرپٹ سرمایہ داروں نے مل کر اس ملک کو لوٹا، ان لوگوں نے ہمیشہ اپنے اقتدار کو طول اور مفادات کی تکمیل کیلئے قرارداد مقاصد کو فراموش کر دیا، جس کی وجہ سے آج قوم بے انتہا مشکلات سے دوچار اور ملک اغیار کی غلامی میں جکڑ چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں نہ عدل ہے، نہ انصاف، نہ تعلیم، نہ صاف پانی ہے، یہاں رزق حلال اور انصاف کے دروازے بند ہیں۔
کاشف سعید شیخ نے کہا کہ کلمہ طیبہ کے نام سے حاصل ہونے والے ملک میں اللہ کے گھروں مساجد کو شہید، سودی نظام معیشت کے ذریعے اللہ کے عذاب کو دعوت دی جا رہی ہے، اللہ نے اس ملک میں سب کو موقع دیا، سب نے حکومتیں کیں، مگر ہر بار ان لوگوں نے قوم کو مایوس کیا۔ انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی اس ملک میں کرپشن فری پاکستان مہم اور شریعت کے نفاذ کیلئے جدوجہد کر رہی ہے، تاکہ پاکستان حقیقی معنی میں ایک اسلامی، فلاحی اور جمہوری ریاست بن سکے، اس لیے اب قوم سے درخواست کرتے ہیں کہ اس ملک کو حقیقی اسلامی ریاست بنانے کیلئے جماعت اسلامی کو موقع دیں۔